yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت کا گھمنڈ جلد ٹوٹنے والا ہے

MH Kazmi October 4, 2016 1 min read
India is proud to break
Share this:
India is proud to break
India is proud to break

 

اسلام آباد (یس اردو نیوز)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ بھارت کی طاقت کا گھمنڈ ٹوٹے گا اور کشمیر جلد آزاد ہو گا جس کے نتیجے میں خطے میں امن و استحکام قائم ہو گا اور ترقی کی رفتار تیز ہوجائے گی۔صدر مملکت نے یہ بات ایوان صدر میں نیشنل ا سکول آف پبلک پالیسی (NSPP) کیزیر تربیت 105 ویں نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر سیکریٹری کابینہ سید طاہر شہباز، ریکٹر این ایس پی پی محمد اسماعیل قریشی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاک بھارت مخاصمت دونوں ملکوں کے لیے نقصان دہ ہے اوراس سے تمام خطہ متاثر ہو گا۔صدر مملکت نے کہا کہ قومی معیشت اطمینان بخش رفتار سے ترقی کر رہی ہے اور حکومت نے پورے ملک اور خاص طور پر پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے خصوصی منصوبے تشکیل دیے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج ملک میں زرِ مبادلہ کے جتنے ذخائر مو جود ہیں ، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کو سب سے زیادہ فائدہ ہو گا اور اس سال کے آخر تک گوادر ڈیپ سی پورٹ فعال ہو جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ مغربی روٹ سمیت اقتصادی راہداری کے منصوبے میں کسی اعتبار سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کراچی سمیت ملک کے تمام حصوں میں بد امنی کے مکمل خاتمے تک آپریشن ختم نہیں کیے جائیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کے لیے حکومت پاکستان کیسول افسران مثالیت پسندی کو پسِ پشت ڈالتے ہوئے ایسی پالسیاں مرتب کریں جو عملی طور پر قابل عمل ہوں اور ان سے عوام کی فلاح وبہبود کا کام ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ سول افسران عوام کے حاکم نہیں بلکہ خادم ہیں انھیں اپنے فرائض بلا خوف وخطر سر انجام دینے چاہییں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک و قوم کی خدمت میں سول سروس کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔قیام پا کستان کے بعد سرکاری حکام نے جس جذبے کے تحت کام کیا وہ بعد میں آنے والوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسی قوم کی ترقی و سربلندی کا راز اس کی محنت، دستیاب وسائل، قیادت کے خلوص اور اس کی جفاکشی پر ہوتا ہے لیکن یہ عوامل اسی وقت بامعنی ثابت ہو سکتے ہیں جب اس کی انتظامیہ اور مختلف شعبوں کے سول افسران کاروبارِ مملکت کے اصولوں سے سے پوری طرح آگاہ ہوں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نیشنل مینجمنٹ کے ذریعے مختلف سطحوں کے سول افسران کی تربیت کے لیے کورس کا اہتمام کرتی رہتی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ اس کے لیے مرتب کردہ نصاب جدید اصولوں کے مطابق ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے اس امیدکا اظہار کیا کہ تربیت پانے والے سِول افسران ملک کی بہترطریقے سے خدمت کر سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے اعلی ٰسول افسران کو قائداعظم کی ہدایات اور ان کے اصولوں پر عمل پہرہ ہونا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ سول افسران اپنے فرائض منصبی بلا خوف وخطر اور بغیر کسی دباو کے نبھائیں۔ انھوں نے کہا کہ سول افسران حکومت کو ایسی پالیسیاں مرتب کرنے میں مدد کریں جن سے عوام بھی مطمئن ہو اوراِ ن کا اپنا ضمیر بھی انھیں ملامت نہ کرے، ان پالیسیوں کا اصل مقصد صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود ہونا چاہیے۔موجوہ حالات میں اقتصادی اشاریوں کی بہتری اور معیشت کی بحالی کیلیے پیدا ہونے والے امکانات سے استفادے کے لیے ضروری ہے کہ سول افسران غیر معمولی تندہی سے فرائض سر انجام دیں۔ اسی طرح ہم سب مل کر اس ملک کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سول افسران اپنے فرائض کی بجا آوری ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کرکر یں اور خلاف آئین و قانون احکامات کو نہ مانیں۔ صدرمملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ سول افسران اپنے فرائض پوری ایمانداری سے نبھائینگ

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A lie against Pakistan, put his troops to kill you
Previous Post پاکستان پر الزام جھوٹ ثابت‘ اپنا فوجی آپ ہی مار ڈالا
Next Post بھارتی کارروائی پرپاکستان کوبھارت کا شکرگزارہونا چاہیے، عدنان سمیع
Indian action should skrgzarhuna of kubhart Pakistan, Sami

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.