yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

کڑوا سچ

F A Farooqi April 16, 2016 1 min read
Files
Share this:
Pakistan
Pakistan

تحریر : شیخ توصیف حسین
پنڈت جواہر لال نہرو وزیر اعظم ہندوستان سے ایک دفعہ کسی جر نلسٹ نے سوال کیا کہ آ پ اپنے تعلقات کی بہتری کیلئے اور دیرنیہ مسائل کے حل کیلئے حکومت پاکستان سے بات کیوں نہیں کرتے آپس میں لڑنے جھگڑنے سے کیا تصیفہ طلب مسائل حل ہو جائیں گے ان کا اگر حل ڈھونڈنا ہے تو میز پر بیٹھو اپنی کہو اور دوسرے کی سنو تو مسائل کا حل نکل آئے گا جر نلسٹ کے اس سوال کے جواب پر پنڈت جواہر لال نہرو نے کہا کہ میں کس حکومت سے بات کروں میں اتنے پا جامے نہیں بدلتا جتنی پاکستان میں حکومتیں بد لتی ہیں کیا عکاسی کی نہرو نے ہمارے سیاسی شب و روز کی حقیقت تو یہ ہے کہ ان کے کہے ہوئے الفاظ آج بھی ہمارے ملک میں صادق ہیں افسوس صد افسوس کہ اس ملک جس کے حصول کی خا طر ہمارے بزرگوں نے لا تعداد قر بانیاں دیں تھیں میں اس قدر حکومتیں بد لتی ہیں کہ رات کو وہ شخص ملک کا وزیر اعظم ہو تا ہے

صبح کو قیدی بحر حال اللہ بھلا کرے ہمارے ملک کے ہر اُس سیاست دان کا جو اقتدار کے حصول کی خا طر اس ملک کو جنت کا ٹکڑا بنانے کا پلان لے کر آ تا ہے اور اپنے اس پروگرام کو اتنا کرارہ دکھاتا ہے عوام کے سامنے کہ عوام بغیر چکھے چٹخارے لینے شروع کر دیتی ہے اور اس سیاست دان کی لچھے دار تقریر کی سویٹ ڈش یوں ہی تصور میں ہی عوام سونے کی پلیٹ میں ڈال کر چاندی کے چمچے سے کھا نا شروع کر دیتی ہے اور پیاس لگنے پر مذکورہ سیاست دان کی طرف سے نکالی گئی دودھ کی نہر سے عوام جگ بغیر کسی گلاس کے بھر بھر کر پینا شروع کر دیتی ہے بس یوں ہی عوام اپنی آ نکھوں کے سامنے ایک حسین دنیا دیکھنا شروع کر دیتی ہے اور تو اور عوام اس سیاست دان کی تقریر سننے کے بعد خوابوں میں ہی اس ملک کے کسی علاقے میں اپنے لیئے پلاٹ منتخب کرنا شروع کر دیتی ہے جس علاقے کی سڑکیں سونے کی اور فٹ پاتھ چاندی کے اس خواب خرگوش سے عوام کی آ نکھ تب کھلتی ہے

Files
Files

جب ایک سپاہی انھیں ناکردہ جرم میں پکڑ کر غلیظ گالیاں دیتا ہوا بند حوالات کر دیتا ہے یا پھر ایک طرف سے بڑے بچے کے رونے کی آ واز آتی ہے کہ جس کا نام فیس نہ دینے کی وجہ سے سکول سے کٹ چکا ہوتا ہے یا پھر چھوٹا بچہ دودھ نہ ملنے کی وجہ سے بلک بلک کر رو رہا ہوتا ہے یا پھر بیوی آ ٹا ختم ہونے کی دہائی دے رہی ہوتی ہے یا پھر بوڑھے والدین بھوک اور افلاس سے تنگ آ کر سڑکوں پر بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں یا پھر بیمار اور لاغر والدین بر وقت ادویات نہ ملنے کے سبب سسک سسک کر بے موت مر رہے ہوتے ہیں یا پھر معصوم بچے علم جیسی روشنی سے آ راستہ ہونے کے بجائے اپنے بے روزگار والدین کی معاونت کیلئے ہوٹلوں پر مزدوری کر رہے ہوتے ہیں یا پھر سہانے سپنے دکھانے والا سیاست دان جب اقتدار کی کرسی پر بیٹھتا ہے تو پاکستان کو جنت کا ٹکڑا بنانے کے بجائے سب سے پہلے اپنا اکائونٹ سوئزرلینڈ کے بنکوں میں کھلواتا ہے اور پھر ملک و قوم کی لوٹی ہوئی رقوم اس میں جمع کروانے کے بعدوہی کسی امراء علاقہ میں بے نام کوٹھی خرید کر اور اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کر کے گرین کارڈ حاصل کر کے وہی کا ہو کر رہ جاتا ہے اللہ اللہ خیر سلا تاریخ گواہ ہے کہ پاکستان بننے کے بعد جتنی بھی حکومتیں آئیں اور جتنے لیڈر آئے اخبارات کی فائلیں اٹھا کر دیکھ لیں ہر نئے آنے والے سیاست دان نے بڑے دلائل سے ثابت کرنے کی کوشش کی کہ میرے آنے سے پہلے تمام حاکم چور تھے جو ملک کو لوٹنے میں مصروف عمل رہے جس کے نتیجہ میں ملک دیوالیہ ہو کر رہ گیا ہے

نصف صدی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی یہی گھسا پٹا بیان آ رہا ہے لیکن پتہ نہیں کہ کسی لیڈر کو خداوندکریم نے توفیق کیوں نہیں دی کہ وہ سابقہ حکمرانوں کی عصمت دری کرنے کے بجائے وہ عوام کو اپنا پروگرام دے کر کہے کہ جو کچھ ہوا سو ہوا لیکن میں اب نیک نیتی سے آپ کے مفاد میں کام کروں گا سونے کی سڑکیں تو نہیں بنا سکتا ہاں البتہ بُرے حالاتوں کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کروں گا افراد کے بجائے اداروں کو مضبوط کروں گا ذاتی پسند کے بجائے اصولوں کی پاسداری کروں گا ہر ایک کو انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے اداروں کو آ زادی سے کام کرنے کا موقع دوں گا اور اس کے علاوہ مذید کچھ ہو سکا تو بہتری کی طرف ضرور قدم اٹھائو گا دوسری طرف عوام کو بھی ہوش کے ناخن لینے ہوں گے کہ وہ بھی عظیم ہم وطنوں کے لفظ کو سن کر چوڑا ہونے کے بجائے سنجیدگی اختیار کر نے کی کوشش کریں گھر میں آ ٹا نہیں ہوتا اور سنتے ہیں

خطاب عظیم کا اور اس کے ساتھ ساتھ میں اپنے حاکمین وقت سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ ملک میں ایسی پائیدار پالیسی اپنائے جو دیرپا ہو کتنے افسوس کی بات ہے کہ جب ملک دشمن عناصر کسی سکول پر حملہ کرتے ہیں تو اس وقت حاکمین وقت ملک بھر کے تمام سکولوں کے باہر سیکورٹی گارڈ ز تعنیات کرنے کے احکامات جاری کر دیتے ہیں جس کا سلسلہ چند ماہ تک چلتا ہے اور بعد ازاں دھما دھم مست قلندر بالکل اسی طرح اگر کسی پارک پر حملہ ہوتا ہے تو بعد ازاں ملک بھر کے پارکوں کی نگرانی کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور پھر دھما دھم مست قلندر بالکل اسی طرح اگر کسی علاقے میں مچھر مار سپرے کے دوران چند ایک افراد بے ہوش ہو جاتے ہیں تو پھر ضلع بھر میں مچھر مار سپرے بند کر دیا جاتا ہے جس کا واضح ثبوت ضلع جھنگ ہے جس میں عرصہ دراز سے مچھر مار سپرے کی بندش کے نتیجہ میں مچھروں کی یلغار سے لاتعداد افراد موذی امراض میں مبتلا ہو کر بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بن کر رہ گئے ہیں لہذا ایسی ناقص پالیسیوں کے نتیجہ میں آپ کو شر مندگی جبکہ عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا ایسی پالیسیوں کے بجائے پائیدار پالیسی اپنائے جو دیرپا ہو اے اللہ میری توقیر کو ہمیشہ سلامت رکھنا میں فرش کے سارے خدائوں سے الجھ بیٹھا ہوں

Sheikh Tauseef Hussain
Sheikh Tauseef Hussain

تحریر : شیخ توصیف حسین

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post اندرون پشاور کی گلیوں میں دلیپ کمار اور راج کپور کا بچپن
Next Post انضمام الحق چیف سلیکٹر ہوں گے ، اعلان پیر یا منگل کو متوقع

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.