yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف

Web Editor February 28, 2019 1 min read
India does not have the courage to attack Pakistan, former prime minister Nawaz Sharif
Share this:

لاہور: مسلم لیگ ( ن ) کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے ۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں۔ آئندہ بھی بھارت کو اینٹ کاجواب پتھر سے دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں امن چاہتا ہے۔ نواز شریف کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں اختلافات بھلا کر پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا۔ ایٹمی طاقت کے باعث بھارت کی پاکستان پر حملے کی ہمت نہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کو جان لینا چاہئے۔ پاک بھارت تنازع خطے اور دنیا کو غیر مستحکم کرے گا۔ فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ پاک بھارت تنازع سے دنیا مزید تقسیم ہوگی۔ انتہا پسندی نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت تنازع جاری رہا تو جیت انتہا پسندی کی ہوگی۔ دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کر کشیدگی کا خاتمہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پاک بھارت موجودہ صورت حال پر ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا پاکستان بھارت کشیدگی خطے کے بعد دنیا بھر پر اثر انداز ہوسکتی ہے اور جنگ کی صورت میں دنیا مزید حصوں میں تقسیم ہوگی۔ جس سے شدت پسندی پروان چڑھے گی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کی صورت میں خطے اور دنیا کی ہار ہوگی۔ دنیا سے کہتے ہیں آئیں مل بیٹھ کر کشیدگی کا خاتمہ کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ امن، سرحدی حفاظت کے لیے ہم نے اپنے ارادے، صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کی قیادت کو فیصلہ کرنا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ قوم کوامن و خوشحالی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں یا تنازع کی طرف یہ فیصلہ کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ پاکستان امن اور اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔ امن، سرحدی حفاظت کے لیے ہم نے اپنے ارادے، صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا۔ ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھارت کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پاکستانی طیاروں نے بروقت ردعمل دیا تو بھارتی طیارے اپنا پے لوڈ لائن آف کنٹرول کے علاقے جبہ میں گراتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Health Department Sindh Jobs 2019 for Director / Management
Previous Post ڈائریکٹر / مینجمنٹ کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سندھ جابز 2019
Next Post صحت محکمہ بلوچستان کی نوکریاں 201 9 9 کے لئے اکاؤنٹس اور طبی مراسلہ
Health Department Balochistan Jobs 2019 for 9+ Accounts & Medical Posts

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.