yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بھارت میں ‘دشمن کی جائیداد’ سے متعلق متنازع بل

MH Kazmi March 13, 2017 1 min read
INDIA, DISPUTED, BILL, PASSED, WHICH, SAYS, PROPERTY, OF, ENEMY, IS, YOURS
Share this:

نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ دنوں پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے متنازع بل کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بل سے غیر منصفانہ طور پر زیادہ تر مسلمان متاثر ہوں گے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی ایوان بالا راجیہ سبھا میں ‘اینیمی پراپرٹی ایکٹ 1968’ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا جسے اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود منظور کرلیا گیا۔بھارت نے 1968 میں یہ قانون نافذ کیا تھا جس کے تحت حکومت کو اختیارات دیے گئے تھے کہ وہ ان بھارتی شہریوں کی جائیدادیں ضبط کرسکتی ہے جو جنگ کے دوران چین یا پاکستان چلے گئے تھے۔بھارت نے ان جائیدادوں کو ‘دشمن کی جائیداد’ کا نام دیا تھا۔اُس وقت پاکستان نے بھی اسی طرح کا ایک قانون اپنایا تھا اور ان لوگوں کی جائیدادیں حکومتی تحویل میں لے لی تھیں جو ملک چھوڑ پر بھارت چلے گئے تھے۔راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ترمیمی بل اگر منظور ہوگیا تو اس کا اطلاق اس وقت سے ہوگا جب اصل قانون منظور ہوا تھا۔ترمیمی بل میں ‘دشمن’ کی تعریف کو مزید وسیع کردیا گیا ہے اور اس میں دشمن قرار دیے گئے شخص کے قانونی وارثوں کو بھی شامل کرلیا گیا ہے چاہے وہ وارث بھارت کا شہری ہو یا کسی ایسے ملک کا جسے بھارت دشمن نہیں سمجھتا۔بھارتی راجیہ سبھا کے ایک رکن حسین دلوائی استفسار کرتے ہیں کہ ‘جب کوئی خاندان بھارتی شہری ہے تو پھر حکومت کیسے انہیں دشمن تصور کرسکتی ہے اور ان سے جائیداد کی جانشینی کا حق چھین سکتی ہے؟’انہوں نے کہا کہ ‘یہ آئین کے خلاف ہے اور اس سے مسلمانوں کو غیر منصفانہ طریقے سے نشانہ بنایا جارہا ہے’۔تاہم بھارتی حکومت یہ کہہ چکی ہے کہ یہ ترامیم ‘عوام کے وسیع تر مفاد’ میں ہیں اور ‘اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ کھربوں روپے مالیت کی دشمن کی جائیدادیں دوبارہ دشمن یا دشمن کمپنی کے پاس نہ چلی جائیں’۔خیال رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے 2005 میں یہ فیصلہ سنایا تھا کہ بھارت چھوڑ کر جانے والوں کے وہ قانونی وارث جو بھارتی شہری ہیں وہ ‘دشمن کی جائیداد’ کی حوالگی کا دعویٰ کرسکتے ہیں۔سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ محمود آباد کے سابق راجہ کے خاندان کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا تھا جو کہ 1947 میں تقسیم ہند کے دوران بھارت چھوڑ گئے تھے۔بھارتی این ڈی ٹی وی کے مطابق اگر یہ قانون منظور ہوگیا تو سب سے زیادہ نقصان محمود آباد کے سابق راجہ کے خاندان کو ہوگا جنہوں نے 2005 میں اپنی 900 جائیدادوں کے حق میں سپریم کورٹ سے فیصلہ حاصل کیا تھا۔ھارتی ٹی وی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ قانون کی منظوری کی صورت میں نواب آف بھوپال کی جائیداد بھی حکومتی تحویل میں جاسکتی ہے اور یوں بولی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور ان کے بیٹے فلم اسٹار سیف علی خان بھی جائیداد سے محروم ہوسکتے ہیں کیوں کہ سیف علی خان کے والد منصور علی خان پٹودی کے خاندان کے بھی کچھ لوگ کئی دہائیوں قبل پاکستان منتقل ہوئے تھے۔راجیہ سبھا میں پیش کیے جانے والے ترمیمی بل میں یہ شق بھی رکھی گئی ہے کہ ‘دشمن کی جائیداد’ سے متعلق معاملے کی سماعت سول عدالت نہیں کرسکے گی۔خیال رہے کہ بھارت کی کل آبادی میں مسلمانوں کی تعداد 13 فیصد کے قریب ہے اور انہیں زمینوں کے حقوق، جائیداد خریدنے اور کرائے وغیرہ پر دینے کے معاملے میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔بھارتی حکومت ‘دشمن کی جائیداد’ کے قانون کے تحت اب تک 2100 املاک اپنے قبضے میں لے چکی ہے اور یہ جائیدادیں زیادہ تر مسلمان خاندانوں سے واپس لی گئی ہیں اور ان کی مالیت کا تخمینہ 10 کھرب بھارتی روپے (15 ارب ڈالر) بتائی جاتی ہے۔انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکیل آنند گروور کہتے ہیں کہ ‘اس ترمیمی بل کا مقصد بظاہر مسلمانوں کو ان کے آبائی جائیداد کے حق سے محروم کرنا لگتا ہے، کوئی نہیں جانتا اب کیا ہوگا’۔


Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NAWAZ, SHARIEF, BECAME, THE. MOST, POPULAR, PRIME, MINISTER, OF, THE, WORLD, DIRTY, CAMPAIGN, AGAINST, PM, SHOULD, BE, STOPPED, BY, AUTHORITIES
Previous Post وزیراعظم کے خلاف مہم: حکومت کا کارروائی کا فیصلہ
Next Post ریلیز سے قبل 110 کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم
INDIAN, MOVIE, WHICH, SETTING , A, RECORD, EARNING, BILLIONS, BEFORE, RELEASED

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.