yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بے حیائی کا این او سی

Yes 1 Webmaster February 15, 2016 1 min read
Valentine's Day
Share this:
Valentine's Day
Valentine’s Day

تحریر : ملک سلمان
پنجابی زبان کی ایک مشہور کہاوت ہے کہ ”جس پِند نئیں جانا اوہدا راہ کی پچھنا”جی ہاں بالکل جب ہم نے محبت کی آڑ میں فحاشی کا دن”ویلنٹائن ڈے”منانا ہی نہیں تو پھر اس کی تائید یا مخالفت کرکے اپنا وقت کیوں ضائع کیا جائے۔ اس دفعہ میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ”ویلنٹائن ڈے”کے حوالے سے کچھ بھی نہیں لکھنا،اس دن کو ایسے فراموش کر دینا ہے جیسے 14 فروری کو کو ئی تہوار ہی نہ ہو،بدنام ہوئے تو کیا نام نہیں ہوگا کے مصداق کسی بھی کام کا زبان زدِ عام ہونا چاہے وہ اچھے الفاظ میں ہویا بر ے اس کی تشہیر کا باعث بنتا ہے۔

آج بچہ بوڑھا، مردوزن ہر کسی کی پاس ایک ہی موزوع بحث ہے اور وہ ہے ”ویلنٹائن ڈے۔ ہمارے تجزیہ کار لکھاری حضرات کی اکثریت اس تہوار کی مخالفت میں اپنی تمام تر توانیاں صرف کرتے ہوئے اس کی تاریخ اور اخلاقی برائیوں پر قلم آرائی کرتے نظر آرہے ہیں۔فروری کے آغاز سے ہی یہ سلسلہ عروج پر ہے اور ہر اخبار کے ادراتی صفحات کی زینت بن رہا ہے۔

خود ساختہ قدامت پسند لبرلزاورمادر پدر آزاد خیالات کے حامل دانشوروں کی ایک مخصوص تعداد اس تہوارکی مخالفت کرنے والوں کو کند ذہن اور انتہا پسند ثابت کرنے میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں اور ”ویلنٹائن ڈے” کی فیوزوبرکات اس طرح بتارہے ہیں کہ گویا سارے جہاں کی سچی محبت صرف اس دن ہی کیلئے ہے اورپیار کے اظہار کی ضرورت واہمیت بیان کرنے میں نت نئے حیلے بہانے اور وجوہات بیان کر رہے ہیں۔

Valentine’s Day Celebrate
Valentine’s Day Celebrate

کوئی اس کو محرم رشتوں کے حد تک ضرور منانا چاہیے کی منطق بیان کرنے میں پیش پیش نظر آتاہے تو کچھ دھیٹ ذہنیت کے مالک دانشوراس کی مخالفت کرنے والوں کو فرسودہ خیالات کا حامل قرار دیکر طعنہ زنی کرتے نہیں تھکتے کہ کمیپوٹر،ٹی وی وغیرہ سب انگریز کی ایجاد ہیں اس کا بائیکاٹ کیوں نہیں کرتے، رشوت، سود، ملاوٹ اور نفع خوری سمیت سارے جہاں کی برائیاں اکٹھی کر کے پوچھتے ہیں کہ یہ سب ہو رہا ہے تو ”ویلنٹائن ڈے”کیوں نہیں منانا چاہیئے۔ ان عقل کے اندھوںسے بندہ پوچھے کہ بھائی رشوت ، اورملاوت کو کون اچھا کہتا ہے۔

تعلیم کے حصول اور تجارت کرنے سے کس نے انکار کیا ہے،ان ناعاقبت اندیش محبت کے دیوانوں سے جو گھر میں کبھی خونی رشتوں سے تو سیدھے منہ بات تک نہیں کرتے اور یہاں بے حیائی کو یوم ِ محبت کا نام دیکر اس کی وکالت کرتے پھر رہے ہیں،ان کو بتایاجائے کہ مغرب کی سائنسی ترقی کا رازننگی ثقافت نہیں ہے بلکہ وہاں کے پڑھے لکھے طبقے کا سائنس کی طرف رجحان اور حکومتی سطح پر سرپرستی ہے۔باقی رہی آزادی کی بات تو اس ننگی آزادی کا ہی نتیجہ ہے کہ مغربی معاشرے کے ایک تہائی افراد کو یہ بھی نہیں پتہ کے انکا باپ کون ہے اور اسی مجبوری کی وجہ سے ان کے شناختی کارڈ پرباپ کی بجائے ماں کا نام لکھا جاتا ہے۔

خیر میں بات کر رہا تھا کہ میں نے پکا فیصلہ کیا تھا کہ اس دفعہ اس ٹاپک کو ہرگز نہیں چھیڑنا،اس بے حیائی کے حوالے سے بہت دفعہ لکھنے کو دل چاہا ،قلم تھاما مگر اپنے فیصلے پر کا ربند رہا کہ نہیں رہنے دو،یوں اس چیپٹر کو کلوز ہی رکھا۔لیکن سلام ہے نجی ٹی وی چینلز کی عظمت کو جنکی صحافتی بدیانتی کی بدولت ہمارے اہم اسلامی دن آتے ہیں اور گزر جاتے اور ہمیں پتا ہی نہیں چلتا،خلفاء راشدین ،صحابہ رسول اوراسلامی تاریخ کے بہادر سپہ سالاروں کو بھلادیا گیا ،لیکن اس کے برعکس اسلام کی ترویج اوراشاعت کے پروگرام دکھانے میں شرم محسوس کرنے والا الیکٹرونک میڈیایورپ کے حیا باختہ اور جنس پرست معاشرے کی پیروی میں فخر محسوس کرتا ہے۔

ٹھیک 12 بجتے ہی سوشل میڈیا پر”ہیپی ویلنٹائن ڈے”کے سٹیٹس اپڈیٹ ہونا شروع ہوگئے ،نیوز چینلز کی ہیڈلائن بھی ”محبت کے دن کا آغاز””ہیپی ویلنٹائن ڈے ””پیار کے اظہار کا دن آگیا”جیسے عشقیہ جملوں پر مبنی تھیں۔اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے اکثر نجی انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلز پر چینل لو گو کے بالمقابل ”ہیپی ویلنٹائن ڈے”کا لوگو لگادیا گیا،”پیار بھرا پیغام اپنوں کے نام” ٹکر کیلئے سلائڈ چلائی دی گئی۔پیار کے سب رنگ ہمارے ساتھ،ٹی وی چینل ناضرین کو قائل کرنے کیلئے ”سپیشل پیکج”دکھائے جا رہے تھے کہ یہ ویلنٹائن ہمارے ساتھ منائیں۔

14فروری کی صبح اتوار کی چھٹی کی وجہ سے گھر پر ہی تھا کہ اپنا محبوب اور لازم و ملزوم مشغلہ ٹی وی آن کیا تو ہر طرف سرخی ہی سرخی چھائی ہوئی تھی ،نجی ٹی وی چینلز کی خوبروخواتین اینکرزنت نئے ڈیزئنوں سے آراستہ سرخ لباس زیب تن کیے ، ہاتھوں میں پھول لیے محبت کے دیے جلانے میںمصروف عمل ہیںاس مشن میں مرد اینکرزبھی ان کے شانہ بشانہ اپنا حصہ ڈالنے میں بہت پرجوش تھے اور بے حیائی کے بول بولنے اور ناچ گانے سے رنگ جمانے کیلئے بھانڈ میراثی اور ٹی وی ایکٹرز اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کرتے نظر آئے۔

 Valentine's Day Celebration
Valentine’s Day Celebration

الیکڑانک میڈیا نے”ویلنٹائن ڈے” منانے کا حق ادا کر دیا ،کچھ چینلزنے تو اپنے مزاحیہ سیاسی شو کو بھی ”ویلنٹائن ڈے” کے رنگ میں رنگ دیا۔ایسے میں ایک نجی ٹی وی پر ”سردی میں گرمی ہو،پوری بے شرمی ہو ” بدنام ِ زمانہ گانے پر ڈانس کر کے” ویلنٹائن ڈے ”کا اصل مقصد پرفارم کرکہ سمجھا دیا مگر یہاں سوال اٹھتا ہے کہ پیمرا کہاں ہے ،چلے مان لیتے ہیں کہ پیمرا ہمیشہ کی طرح سو رہا ہے مگر ٹی وی چینلز کی غیرت کہاں گئی کہ انہوں نے ”بیرونی آقائوں”کو خوش کرنے کی غرض سے شرم و حیا کا جنازہ نکال کہ رکھ دیا۔

ویلنٹائن ڈے اسلامی اور مشرقی دونوں روایات کے منافی ہے،اس دن کی مناسبت سے بہت ساری روایات سننے کو ملتی ہیں جس میں روم کے پادری والی روایت کو مقبولیت کا شرف ہوتا جا رہا ہے۔باقاعدہ تحقیق کے بعداس حوالے سے اہم انکشاف کرنا چاہوں گا کہ یہ سب روایات من گھڑت ہیں اور انکا مقصد اس دن کو منانے کا جوازبنانا ہے۔محبت ایک انتہائی پاکیزہ اور انمول رشتہ ہے جسے کسی ایک دن اورتعلق تک محدود کرنا صریحاً زیادتی اور ناانصافی ہے ،درحقیقت اس آڑ میں بے حیائی اور بے شرمی کا ”NOC’حاصل کرنا مقصود ہے۔

قران حکیم میں اللہ تعالیٰ کا بہت واضح حکم ہے:بے شک جو لوگ چاہتے ہیں کہ ایمان والوں میں بے حیائی پھیل جائے ،ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے۔(النور) اللہ جب لوگوں کو وارننگ دیتا ہے تو اکثر آخرت کے عذاب سے ڈراتا ہے لیکن یہاں پر اللہ نے بالکل واضح حکم دیا ہے کہ بے حیائی پھیلانے والوںکیلئے نہ صرف آخرت میں جہنم ہے بلکہ ان کی دنیاوی زندگی میں بھی اس بے حیائی کے بدلے سخت اور دردناک عذاب کی وعید دی گئی ہے۔الیکٹرانک میڈیا کی آڑ میں فحاشی اور بے حیائی کی ترغیب میں مصروف ِ عمل چینلز مالکان کو قرآن کی اس آیت کی روشنی میں بے حیائی پھیلانے کے بدلے دنیا اور آخرت کے عذاب کی وارننگ کو موقع غنیمت سمجھتے ہوئے برائی کے مقابلے میں اچھائی کا ساتھ دینے کا عہد کرنا چاہیے۔

Malik Salman Logo
Malik Salman Logo

تحریر : ملک سلمان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
ISIS Network
Previous Post
Next Post برطانیہ کے مظلوم باپ
Sad Father

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.