yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

صحافی اعزاز سید کی ناقابل یقین بریکنگ نیوز

MH Kazmi August 15, 2019 1 min read
Incredible breaking news of journalist honors Syed
Share this:

Incredible breaking news of journalist honors Syed

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ میں کیا کھیل کھیلا گیا سب تاریخ کا حصہ بن چکا مگر سینیٹ میں اپوزیشن کی شکست سے آئندہ کچھ عرصے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے حوالے سے چند باتیں واضح ہو گئی ہیں۔سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد کی ناکامی سے یہ بات طے ہو گئی ہے کہ اپوزیشن کی صفوں میں نامور کالم نگار اعزاز سید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔ کچھ ایسی کالی بھیڑیں موجود ہیں جو اسے کسی بھی وقت دھوکا دے سکتی ہیں۔ یہ ایسے لوگ ہیں جو یقینی طور پر اپوزیشن کی حکومت کے بارے میں حکمت عملی کے حوالے سے پل پل کی خبریں حکومت کو پہنچاتے ہیں۔ یہ افراد سینیٹ میں ہی نہیں قومی اسمبلی میں بھی ہیں اور سیاسی جماعتوں کے اندر بھی۔آئندہ چند مہینوں میں اپوزیشن کی توجہ حکومت سے زیادہ اپنی صفیں درست کرنے میں لگے گی۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ ذمہ داری پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نون کی مریم نواز کے کاندھے پر آن پڑی ہے۔ انہیں اپنی اپنی سیاسی جماعتوں میں بیٹھے مشکوک افراد کی نشاندہی کرکے اپنی جماعتوں کے اندر ایک حکمت عملی وضع کرنا ہوگی۔ یہ مشکل کام دونوں نوجوان قیادتیں ہی کر سکتی ہیں۔اپوزیشن اسی صورت میں موثر حکمت عملی اپنا کر اس پر عملدرآمد کر سکے گی جب اس کی صفوں میں اتحاد اور اعتماد ہوگا۔ ظاہر ہے اپوزیشن کی آئندہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت پر الزامات تو عائد کیے جائیں گے مگر اپنے اندر بیٹھے غداروں کی نشاندہی کے لیے طریقہ کار بھی وضع کرنا پڑے گا۔ اگر ایوان کے اندر کھڑے ہوکر قوم کے سامنے جھوٹ بولنے والوں کی نشاندہی کئے بغیر بات آگے بڑھی تو بات آگے نہیں بڑھے گی۔انگریزی زبان کا مقولہ ہے کہ Success has many fathers, failure is an orphanیعنی کامیابی کے دعویدار کئی ہوتے ہیں لیکن ناکامی یتیم ہوتی ہے۔ سینیٹ کی شکست کے بعد سیاسی جماعتوں کے اندر خود احتسابی کا نظام لانا ہوگا۔ کس سے کیسے اور کہاں غلطی ہوئی یہ بتانا ہوگا تاکہ مستقبل میں ایک شفاف جمہوری نظام کی بنیاد رکھی جا سکے۔ اس شکست کے بعد ’’شک‘‘ پیدا ہوگا اور اس شک کو مصنوعی طریقے سے نشو و نما دینے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ سیاسی جماعتوں میں بیٹھے عناصر شکست کا الزام ایک دوسرے پر عائد کریں گے اور باہمی نفاق اور عدم اعتمادی کا ماحول پیدا ہوگا۔لگتا ایسا ہے کہ اپوزیشن کا زیادہ وقت باہمی نفاق دور کرنے میں ہی گزرے گا۔ عوامی سطح پر احتجاج یا اسلام آباد تک مارچ ابھی فوری نظر نہیں آرہے۔ وقت نے مولانا فضل الرحمٰن کے اس نظریے کو سچ ثابت کیا ہے کہ اپوزیشن کے میدان میں آئے بغیر بات نہیں بنے گی۔ اپوزیشن جماعتوں کو آج نہیں تو کل مولانا فضل الرحمٰن کی باتوں پر عمل کرنا پڑے گا۔جو لوگ یہ تاثر دے رہے تھے کہ حکومت لانے والے خود حکومتی کارکردگی سے مطمئن نہیں اور جلد ہی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو چلتا کیا جائے گا۔ سینیٹ میں شکست ان کی مایوسی کا سبب بن گئی ہے لیکن یہ بات واضح ہوگئی کہ عمران خان تاحال نہ صرف قابل قبول ہیں بلکہ مقبول بھی ہیں۔وزیراعظم عمران خان دورۂ امریکہ کی کامیابی کے بعد پہلے ہی زیادہ مطمئن اور بااعتماد تھے مگر سینیٹ کی فتح نے ان کے اعتماد میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ممکنہ طور پر اپوزیشن کے بعض بڑے سیاستدانوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی۔مجھے ایک کرم فرما نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل بتایا تھا کہ جلد مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے خلاف مقدمات اور گرفتاریوں کا نیا طوفان آ رہا ہے۔ مذکورہ کرم فرما نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس بار گرفتاریوں کی فہرست میں مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز، پارٹی کی ترجمان مریم اورنگزیب، پارٹی جنرل سیکرٹری احسن اقبال اور میاں جاوید لطیف وغیرہ کے نام بھی شامل ہیں۔ ایک اور ذریعے نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کا ایک رکن نیب لاہور کے سربراہ کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بارے میں اکثر رابطہ کرکے اصرار کرتا ہے یعنی شہباز شریف کی ایک بارپھر گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری سے ٹھیک دس روز قبل انہیں اور ان کے ساتھ مفتاح اسماعیل کو کہا گیا کہ نوازشریف کو پیغام دیں کہ وہ بیرونِ ملک جانے پر رضامند ہو جائیں، آسانیاں پیدا ہو جائیں گی۔ عباسی نے پیغام دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ یہ کام کسی اور سے ہی کرا لیا جائے۔ عباسی کو بھی مشورہ دیا گیا کہ وہ بھی باہر چلے جائیں مگر عباسی نے ماننے سے انکار کر دیا۔ بعد میں جو ہوا ریکارڈ کا حصہ ہے۔ میرے خیال میں ایسی پیشکشیں دوبارہ ہوں گی مگر انکار کرنے والے انکار پر ڈٹے رہیں گے اور اقرار کرنے والے اپنی راہ لیں گے۔گرفتاریوں کی آندھی صرف مسلم لیگ نون کے خلاف ہی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کے چند رہنمائوں پر بھی چلے گی۔ میرے ایک دوست کا بتانا ہے کہ چونکہ نوجوان بلاول بھٹو زرداری بھی کسی کے قابو میں نہیں آرہے، انہیں بھی سبق سکھانے کے لیے نیب گرفتاری عمل میں لائے گی۔ نیب میں بلاول بھٹو کے خلاف پارک لین پارتھنن کیس میں کوئی ثبوت نہیں ملا لیکن انہیں جعلی اکائونٹس پارک لین کے مرکزی کیس میں گھسیٹا جا سکتا ہے۔ کون، کب، کیسے اور کس کیس میں گرفتار ہوگا کسی کو کچھ پتا نہیں لیکن ایسا ہوتا واضح طور پر نظر آ رہا ہے۔حکومت کو چاہیے کہ وہ یکسوئی سے ملکی معیشت اور اداروں کو درست کرنے کی پالیسی اختیار کرے لیکن لگتا ہے حکومت نئے محاذ کھولنے کا کام جاری رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ حکومت کا ہنی مون پیریڈ ابھی جاری ہے جو رواں سال دسمبر میں خت ہوگا اور اسی وقت حکومت کے لیے مسائل کے دور کا آغاز ہوگا۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Lahore: Arresting a person who saw the women doing shameful activity in front of them, who actually came out and why? Shameful disclosure
Previous Post لاہور : خواتین کو دیکھ کر انکے سامنے شرمناک حرکت کرنےوالا شخص گرفتار ، یہ دراصل کون نکلا اور ایسا کیوں کرتا تھا ؟ شرمناک انکشاف
Next Post جاوید چوہدری کا نامور ماہر تعلیم کو مشورہ
Javed Chaudhry Suggests Renowned Expert Education

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.