yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

غلط خبریں، سنسنی خیزی اور سوشل میڈیا

Web Editor February 1, 2018 1 min read
Incorrect news, sensitivity and social media
Share this:

گزشتہ کافی عرصہ سے سوشل میڈیا پر کئی ایسی خبریں پوسٹ ہوئیں جو زیادہ تر انکشاف اور سنسنی خیزی پر مبنی تھیں،ان خبروں نے جہاں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو اپنی جانب متوجہ کیا وہیں عوام کوبھی ہیجانی کیفیت میں مبتلا رکھا ۔ایسی خبروں کا نتیجہ زیادہ تر کھودا پہاڑ نکلا چوہا والے محاورے کے مترادف ہی نکلا۔ سوشل میڈیا پر نہ صرف خبریں بلکہ دلیلوں کی صورت میں ایسی تصاویریں بھی پوسٹ کی گئیں جنہیں دیکھنے کے بعد انسانی دماغ سچ اور جھوٹ کی تمیز کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے ۔

قارئین کی نظر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایسی خبروں پر ضرور پڑی ہوگی جس میں کبھی ملک کے معروف مزاحیہ فنکار عمر شریف کی موت، کبھی معروف ملکی سائنس دان ڈاکٹر قدیر خان کی رحلت کی افواہ تھی، خبریں تصاویر کے ساتھ اس قدر گردش کرتی رہیں کہ کئی ٹی وی چینلز کی بریکنگ نیوز سوالیہ نشان کے ساتھ چلنے لگیں اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ عمر شریف صاحب اور ڈاکٹر صاحب کو میڈیا اور سوشل میڈیا پر آکر اپنی موت کی خبر کی تردید کرنی پڑی۔ ایسے ہی کبھی سابقہ وزیراعظم نواز شریف کی والدہ کے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہوئے لی جانے والی تصاویر کو کمال مہارت سے تبدیل کرکے سوشل میڈیا پر پھیلایا گیا کہ نواز شریف صاحب سعودی عرب میں کسی سعودی شہزادے کے ہاتھوں کا بوسہ لے رہے ہیں ۔ستم یہ ہے کہ ماضی میں سوشل میڈیا پر کئی ایسی خبریں بھی زیر گردش رہیں جو منافرت کی ترویج  کا باعث بنیں اور ان کی وجہ سے کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں ۔ایسی تمام خبروں کی وجہ سے ایک باشعور انسان کا اب سوشل میڈیا سے اعتبار اٹھتا جارہا ہے۔

اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ سوشل میڈیا پر کئی ایسی خبریں بھی پوسٹ ہوئیں جو نہ صرف سچ ثابت ہوئیں بلکہ ان کی وجہ سے معاشرے پر اس کے اچھے اثرات ہوئے ۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش حالیہ واقعات میں سب سے اہم واقعہ قصور میں قتل کی جانے والی بچی زینب کاہے جسے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا بھر میں پھیلا کر اسے منطقی انجام تک پہنچانے کی کوشش کی گئی اور یہ کوشش نہایت کامیاب رہی جہاں ملک کے حکمرانوں نے اس جانب توجہ دی وہیں ملکی ادارے بھی حرکت میں آگئے اور یہ معاملہ تیزی سے حل کی جانب رواں دواں ہوگیا اور اس وجہ سے زینب کا قاتل پکڑا گیا۔

قاتل کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کرنے لگیں جو نہ صرف اس کیس کو کسی دوسری سمت لے جاتی نظر آئیں بلکہ عدالت کو گمراہ کرنے کی مترادف بھی ہوئیں ۔ معذرت کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ ایک جانب تو یہ سانحہ ہی بہت دل خراش تھا کہ ایک معصوم بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس بچی کو روز قتل کیا جارہا ہے،اس کے جسم کو گدھوں کی طرح نوچ نوچ کر مفروضوں پر مبنی خبریں، تجزیئے اور انکشاف کیئے جارہے ہیں جیسے ملک میں کوئی دوسرا ادارہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر ہی زینب کیس کی تحقیقات کی جارہی ہوں۔ کوئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کو مشکوک قرار دے رہا ہے تو کوئی چائیلڈ پورنوگرافی کے گروہ سے مجرم کا تعلق بتارہاہے کوئی اس واقعے میں حکومتی اعلی شخصیات کو ملوث قرار دے رہا ہے اور اپنے انکشاف کی دلیل کے طور پر ایسی ایسی تصاویر پوسٹ کی جارہی ہیں کہ بس کیا کہا جائے۔

زینب کیس پر نظر رکھنے والے لوگوں کو اس وقت شدید ذہنی دھچکا لگا جب ایک ٹی وی اینکر نے بڑے وثوق سے یہ انکشاف کیا کہ زینب کے قاتل عمران کے ذاتی نام سے کئی ملکی اور غیر ملکی اکاؤنٹس موجود ہیں۔ اینکر نے نہ صرف اکاؤنٹ کا ہونے کا بتایا بلکہ اکاؤنٹ میں کتنے یورو اور ڈالر ماہانہ آتے ہیں اس کے بارے میں بھی تفصیل بتاڈالی۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جہاں پوری قوم ایک ہیجان کی سی کیفیت میں مبتلا ہوگئی وہیں سپریم کورٹ نے تمام ثبوت کے ساتھ اینکر کو طلب کرلیا ۔ اینکر صاحب نے تو سپریم کورٹ کے حوالے اکاؤنٹس کی وہ فہرست کردی اور ایک پرچی پر دو نام بھی لکھ کر دے دیئے جو ان کے بقول حکومتی اعلی شخصیات ہیں ۔اب اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر بینک اکاؤنٹس کی وہ ثبوت آنا شروع ہوگئے کہ لگنے لگا کہ زینب کیس اب نئی سمت میں چلے گا اور مزید کئی لوگ عتاب میں آئیں گے۔

اینکر کے اس انکشاف کے بعد میں خود یہ سوچنے لگا کہ ایسا کس طرح ممکن ہے کہ ایک مجرم جو کسی بین الاقوامی گروہ کا  کارندہ ہے اور اس کے پیچھے کئی بااثر افراد ہیں تو وہ یہ گھناؤنا کاروبار بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کرے گا اور وہ بھی اپنے ہی ذاتی نام اور شناختی کارڈ پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس سے یہ سوچنے کے بعد کم ازکم مجھے اینکر صاحب کی بات کے درست ہونے پر قطعی یقین نہیں تھا پھر ہوا بھی کچھ یوں ہی کہ اسٹیٹ بینک اور ایف آئی اے کے بینکنگ سرکل نے اینکر کے اس دعوی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے غلط قرار دے دیا۔

اس تمام صورت حال میں ہوا یہ کہ جہاں تحقیقاتی اداروں اور سپریم کورٹ کا وقت ضائع ہوا اور عوام کا میڈیا پر اعتماد مزید کمزور ہوا وہیں عالمی سطح پر وطن عزیز کی بدنامی ہوئی ۔ کچھ عرصے پہلے کراچی میں “سوشل میڈیا ،وقت کی ضرورت “کے عنوان سے ایک تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں مجھ سمیت تمام ہی مقررین اس بات پر متفق تھےکہ سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط مرتب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ایسی غلط اور جعلی خبروں کا سدباب کیا جاسکے ۔ اب ہمیں خود بھی چاہیئے کہ وطن عزیز کے بہترین مفاد میں ایسی خبروں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں  اور ایک باشعور قوم ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیں اور بغیر تحقیق کے کسی بھی ایسی خبر کو مزید آگے پھیلانے میں اپنا حصہ نہ ڈالیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Human Rights Committee meeting of the Senate under Nursing Jalil presiding
Previous Post نسرین جلیل کی زیر صدارت سینٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس
Next Post دو بچیوں کی بیوہ ماں اور ان کے دادا کو انصاف چاہئیے
The widow mother of two children and their grandfather should have justice

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.