yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

جانے کس روپ میں خدا مل جائے

H.Shazad June 18, 2015 1 min read
Allah
Share this:
Allah
Allah

تحریر : ایم سرور صدیقی
اس کا پورا جسم پسینے میں شرابور، داڑھی آنسوئوں سے تر تھی وہ آتے جاتے لوگوں کے سامنے ہاتھ جوڑ رہا تھا ہونٹوں پر کبھی دعا کبھی التجا مچل رہی تھی درجنوں افراد اس کی بات سنی ان سنی کرتے جارہے تھے اس کے قدموںمیں ایک نوجوان اپنے ہی خون میں ڈوبا سڑک پر پڑا تڑپ رہا تھا۔۔۔ یہ نوجوان اس کا ہونہار بیٹا تھا جو اپنے والد کے ساتھ دور کے ایک گائوں سے شہر میں کسی کام کیلئے آئے ہوئے تھے وہ بس کے انتظار میں کھڑے تھے کہ کوئی موٹر سائیکل سوار اندھا دھند اس سے ٹکرایا۔

نوجوان اپنی جگہ سے اچھل کر فٹ پاتھ سے ٹکرایا اور خاک و خون میں لوٹ پوٹ ہونے لگا وہ بوڑھا اپنے بیٹے کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جانے کیلئے لوگوں کی منتیں کرتا، مضطرب ہوکر کبھی ادھر کبھی ادھر جاتا ،کبھی ڈبڈباتی آنکھوں سے بیٹے کی طرف دیکھتاچند افراد جائے حادثہ پر بھی موجود تھے شایدہم میں سے بیشتر لوگ” تماشا” دیکھنے کے عادی ہیں دردِ دل رکھنے والے کچھ معاونت بھی کرنا چاہتے تھے لیکن قانونی موشگافیوں، پولیس کے تیزو تند سوالات ،وقت کی کمی یا لاپرواہی ،دوسروںمیں عدم دلچسپی کے باعث مدد کیلئے کوئی آگے نہیں بڑھا۔۔ہرشخص اپنے حال میں مست تھا آخر ایک کار والے کو ترس آہی گیا جب اس نے زخمی کو ہسپتال لے جانے کیلئے اٹھانا چاہا تو معلوم ہوا زیادہ خون بہہ جانے کے باعث نوجوان ہر قسم کی طبی امداد سے بے نیاز ہو چکاہے۔باریش دھاڑیں مار مار کررونے لگا اس کے ارد گرد ہجوم اکھٹا ہونے لگا۔

با پ بیٹا اپنے کسی رشتہ دار سے ملنے کوئی دس سال کے بعد شہر آئے تھے علاقہ کی ترقی دیکھ کر ان کی حیرت گم ہوگئی کہاں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں ،کچے پکے مکان،آم،جامن لیموں فالسے کے درخت اور اب کہاں یہ پوش آبادی، چمچاتی کاریں،قد آور پلازے ، رنگ برنگی ایک سے بڑھ کر ایک کوٹھی،سڑکوںکا جال اور کاروباری مراکز۔ ر شتہ دار کو ملنے کی خواہش میں وہ صبح سویرے ہی یہاں پہنچ گئے تھے دور دور تک بندہ نہ بندے کی ذات ۔لگتا تھا جیسے یہاں دن ہی نہ نکلا ہو گھنٹوں گذرنے کے باوجود کوئی سر گرمی دیکھنے میں نہیں آئی،دفاتر اور کاروباری مراکز اب تک بند تھے۔ تپتی دھوپ میں دونوں حیران پریشان تھے کہ اب جائیں تو کدھرجائیں؟ یہاں تو دنیاہی بدل گئی تھی کسی کو تلاش کرنا بھوسے کے ڈھیرمیں سوئی ڈھونڈنے کے مترادف تھا پھر بھی اس نے ہمت کرکے ایک نو جوان کو پتہ پو چھنے کیلئے روکا وہ اس کی بات سنی ان سنی کرتے یہ جا وہ جا۔۔ایک خاتون سے بات کرنے کی کوشش کی اس نے کانوںمیں موبائل کی ہینڈفری ٹھونسی ہوئی تھی بیشتران کو اس اندازسے دیکھتے گذر جاتے جیسے وہ بھکاری ہوں کوئی بات کرنے یا سننے کو تیارہی نہ تھاوہ بڑبڑایاخدایا میں کہاں آگیا ہوں وہ سوچنے لگاکیا یہ علاقہ بھی اپنے ہی ملک میں ہے یا پھر غلطی سے کسی اور دیس آگیاہوں۔وہ انہی سوچوںمیں غلطان تھا اسے دور ایک دکان نظر آئی تھکے جسم،گرد آلود چہرے، ماتھے سے بہتاپسینہ،پیاس کی شدت کے ساتھ ڈگمگاتے قدموں سے جب وہ مطلوبہ جگہ پہنچے تودکاندار چوہدری اللہ وسایا بارے دریافت کیا۔۔

Allah
Allah

کوئی اتہ پتہ۔دکاندار نے استفسارکیا۔کوئی ایڈریس؟ ۔۔۔بوڑھے نے نفی میں سرہلایا تودکاندار بولا بابا جی تم ساری زندگی بھی ایسے کسی چوہدری اللہ وسائے کو ڈھونڈتے رہو وہ نہیں ملنے والا۔۔۔پھراس نے کہا ہاں میں نے ایک کوٹھی پر چوہدری اللہ وسایا لکھا دیکھا تھا وہ تو یہاںسے کافی دور ہے ۔۔۔تم بتائو تو سہی بوڑھے نے امیدکی ایک کرن جانتے ہوئے مضطرب ہوکر پو چھا۔۔۔یہ ایک چوک چھوڑ کر ۔۔۔دکاندار نے دور اشارہ کرتے ہوئے کہا دوسرے چوک سے دائیں مڑجانا وہیں کہیں چوہدری اللہ وسائے کی بڑ ی سی کوٹھی ہے۔۔۔تھوڑا سا پانی ہی پلا دو ۔بوڑھے نے لجاحت سے کہا ۔۔۔بابیو! یہاں پانی نہیں لوگ منرل واٹرپیتے ہیں۔۔۔وہ سوچتے سوچتے جارہے تھے مطلوبہ جگہ پہنچنے سے پہلے ہی بوڑھا چکرا کر گرگیا دور دور تک کوئی بندہ نہ بشر۔۔۔لڑکے نے کئی کوٹھیوں کے گیٹ پر دستک دی کئی لوگوںسے مدد مانگی کسی نے ایک نہ سنی۔۔۔یہ دو واقعات ۔۔ محض۔واقعات ہی نہیں ہمارے معاشرے کی جیتی جاگتی تصویریں ہیں یہ کہانیاں موجود ہ حالات کے عکاس ہیں ایک دوسرے سے لاتعلقی،بے حسی ،بے مروتی اس قدر غالب آگئی ہے کہ اب تو مطلب کے بغیر کوئی ہاتھ ملانا بھی پسندنہیں کرتا غریب رشتہ دارکی طرف دیکھنا بھی معیوب بن گیا ہے۔

شاید الفاظ کے معنی الٹ ہوگئے ہیں یا لوگوںکی کھوپڑیاں۔۔۔اس بے حسی ،انسان کی ناقدری اور روپے پیسے سے اتنی محبت کہ ماتم کرنے کو جی کرتاہے اسلام نے دولت سے محبت کو فتنہ قرار دیاہے جبکہ صرف اپنی ذات کے متعلق سوچنا رہبانیت ہے ۔آج کوٹھی،کار،کاروبار اور ہر طرح کی آسائشیںہماری دسترس میں ہیں جن کے پاس وسائل ہیں دولت ان پر عاشق ہے ،کھانے کو ہزار نعمتیں ،پہننے کیلئے قیمتی ملبوسات کی وسیع رینج ،۔۔۔ نزاکت ،شہرت اوردنیا جہاںکی مہنگی سے مہنگی چیزیں گھرکی لونڈی۔۔۔لیکن ستم بالائے ستم یہ کہ دل محبت سے خالی ہو گئے ہیں۔

مسلمان ہونے کے باوجودہم مروت، احساس ،اخوت،بھائی چارہ اور ایک دوسرے س کی چاہت سے عاری ہوتے جارہے ہیں اوردل ہیں کہ خواہشات کے قبرستان بن گئے قبرستان بھی ایسے کہ ٹوٹی پھوٹی قبریں جن پر کوئی دیا ٹمٹماتاہے نہ کوئی فاتحہ پڑھنے کیلئے آتاہو حیف صد حیف پھر بھی ہم سمجھتے ہیں زندہ ہیں۔ لیکن سوچنا بھی گوارا نہیں کرتے کیا یہ سب کچھ زندگی کی علامت ہے؟۔۔ کیا ہم اپنے لاشے کندھوںپر اٹھائے نہیں پھرتے ۔۔۔ہمارا رویہ ۔۔ شخصیت کا تضاد ، بناوٹ ،جھوٹی نمائش اور خلق ِ خدا سے سلوک سب کا سب ہماری مذہبی تعلیمات کے منافی ہے۔

اللہ اور اللہ کے رسولۖ کے احکامات کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔۔۔ہم نے یہ بھی کبھی غورنہیں کیا کہ بڑے بڑے گھروںمیں رہنے سے انسان بڑا نہیں ہوتا چھوٹے گھروںمیںبھی بڑے لوگ رہتے ہیں ہمارے لئے یہ جاننا کافی نہیں کہ صرف اپنے متعلق سو چنا رہبانیت ہے اور راہب کا دل ویران ہوتاہے۔ایک بہترین معاشرے کی تشکیل، لوگوںکے دکھ سکھ میں شرکت،صلہ رحمی، مخلوق ِ خدا سے محبت اوراخوت ہی تو اسلام کی اصل روح ہے اس پر عمل کئے بغیر ہماری روح بے چین رہے گی حقیقی سکون نہیں مل سکتا۔

ملوہر ایک سے اخلاص کے ساتھ
جانے کس روپ میں خدا مل جائے

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

H.Shazad

72 Articles
View All Posts
Amitabh Bachchan And Abhishek Bachchan
Previous Post امیتابھ بچن اورابھیشیک بچن پرترنگے کی بے حرمتی پرمقدمہ درج
Next Post زرداری اور الطاف حسین کا ٹیلی فونک رابطہ، اختلافات ختم کرنے پر اتفاق
Zardari And Altaf Hussain

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.