yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وفاقی وزیر ریلوے کی خدمت میں

MH Kazmi March 28, 2017 1 min read
In the service of Federal Minister for Railways
Share this:

عوام کے دیرینہ مطالبے پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دور حکومت میں جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے قریب نیا ریلوے اسٹیشن بنوایا گیا تھا، جسے نیو ملتان سٹی ریلوے اسٹیشن کا نام دیا گیا، اس اسٹیشن کے قیام سے نہ صرف ملتان بلکہ دیگر شہروں کے عوام کو بھی خاصی سہولت میسر آئی تھی ۔ ملتان سے ڈیرہ غازیخان ، مظفر گڑھ ، راجن پور، وہاڑی جیسے اضلاع کو جانے والے افراد یہاں اتر کر قریب واقع جنرل بس اسٹینڈ سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہو جاتے تھے، اس ریلوے اسٹیشن پر ایڈوانس ریلوے بکنگ کی سہولت بھی فراہم کی گئی تھی۔ مگر جیسے ہی پیپلز پارٹی کی حکومت بدلی حکومتی پالیسیز بھی بدل گئیں۔

کسی نے بھی عوامی مسائل کو ملحوظ نہ رکھا۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ آنے والی حکومت اس ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کے لیے رکشہ و کار اسٹینڈ بناکر مسافروں کو مذید سہولیات فراہم کرتی اس کے برعکس اس ریلوے اسٹیشن سے تمام ریل گاڑیوں کے سٹاپ ختم کردیے گئے اور بکنگ آفس بھی ختم کردیا گیا، آج کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا یہ ریلوے اسٹیشن تباہ حال ہو کر بند ہو چکا ہے ، بکنگ آفس کا سامان غائب ہے، اسی طرح مسافروں کے بیٹھنے کے لئے لگائے گئے بنچ اور کرسیاں غائب ہوچکی ہیں، جبکہ ملتان سے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں کوملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن اتر کر ایک گھنٹے کا پرمشقت سفر طے کرکے جنرل بس اسٹینڈ آنا پڑتا ہے، اس کے بعد ہی وہ اپنے شہروں کو روانہ ہوپاتے ہیں۔

حکومت بے شک اربوں روپے موٹر ویز، میٹرو بس ، یا اورنج ٹرین کے منصوبوں میں صرف کرے مگرپالیسیز بناتے وقت منصوبوں میں عوامی مفادات کو اہمیت دے ۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو چاہیے کہ عوامی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے نیو ملتان سٹی ریلوے اسٹیشن کی بحالی اور اس کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ملتان جوکہ پنجاب کا دوسرا بڑا شہر اور جنوبی پنجاب کا مرکز ہے ، جہاں نہ صرف پورے جنوبی پنجاب بلکہ اندرون سندھ اور بلوچستان سے بھی لوگ دفتری امور، صحت، تعلیم اورکاروبار کے لئے آتے ہیں، اس اسٹیشن کی بحالی سے ملتان کے شہریوں کے علاوہ دیگر شہروں کو جانے والے افراد کو بھی سہولت میسر آئے گی اور وہ قریب واقع جنرل بس ٹرمینل سے اپنے شہروں کو با آسانی روانہ ہوسکیں گے۔

موجودہ حکومت کی مختلف پالیسیاں جہاں قابل تنقید ہیں وہاں چند ایک جگہوں پر قابل تقلید اور قابل تعریف بھی ہیں، جن میں سے ایک پاکستان ریلوے کا نظام ہے۔ عوام پاکستان جانتے ہیں کہ گزشتہ دور حکومت میں پاکستان ریلوے کسی حد تک ماضی کا قصہ بن چکا تھا۔ موجودہ حکومت کے وفاقی وزیر ریلوے نے گذشتہ چار سالوں کی شبانہ روز محنت سے اس ادارے کواپنے پیروں پرکھڑا کردیا ہے۔ اب پاکستان ریلوے کا پہیہ ماشاء اللہ خوب چل رہا ہے ، ٹرینوں کی بروقت روانگی اور بروقت منزل پر پہنچنے سے ریلوے کے نظام میں بہتری اور مسافروں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، اور پاکستان ریلوے کا نا صرف خسارہ ختم ہوگیا ہے بلکہ یہ نفع بخش ادارہ بن چکا ہے۔ اس طرح وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی محنت و لگن اور توجہ و جانفشانی کی وجہ سے ایک قریب المرگ شعبہ میں ایک نئی جان پڑ گئی ہے۔

پاکستان ریلوے جس کی حالت 2008 ء میں اتنی ناگفتہ بہ تھی کہ پاکستان ریلوے تقریباً ختم ہی ہوچلا تھا جس پراس وقت کے وزیر ریلوے غلام احمد بلور کا انمول اور تاریخی بیان ریکارڈ کا حصہ ہے کہ ”ریلوے تو افغانستان میں بھی نہیں ہے، پاکستان میں ریلوے بند ہورہی ہے تو کیا ہوا”۔ ریلوے جو مال برداری اورمسافروں کی آمدورفت کے لئے واحد اور سستا ذریعہ تھا اس کو2008 ء سے آہستہ آہستہ جانتے بوجھتے ٹرالوں، ٹرکوں اور بس مافیاز کے دبائو پر پستی اور تباہی کی جانب دھکیلا گیا اور 2013ء تک کے پانچ سالہ مدت میں تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا گیا تھا۔ آج ٹائم ٹیبل کی پابندی کے بعد اب پاکستان ریلوے دوبارہ مسافروں کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے۔

پاکستان ریلوے میں بہتری کے باوجود ملتان سیکشن کی گزشتہ نو سال سے بند ملتان سے کراچی کے درمیان چلنے والی شاہ رکن عالم ایکسپریس ابھی تک بحال نہیں ہوسکی ہے۔ جبکہ ملتان سے فیصل آباد کے چلنے والی ملتان ایکسپریس کو بھی ملتان سے لاہور کے روٹ پر چلایا گیا ہے ، اور ملتان سے فیصل آباد (پنجاب کے دو بڑے تجارتی شہروں ) کے درمیان سفر کے لئے کوئی ریل گاڑی نہیں ہے، حالانکہ یہ روٹ پاکستان ریلوے کے لیے خاصہ نفع بخش ہے۔ اگر پندرہ اپریل 2017 ء سے نئے نافذ العمل ہونے والے ریلوے ٹائم شیڈول میں ملتان سے لاہور کے درمیان چلنے والی ملتان ایکسپریس کا روٹ براستہ فیصل آباد کردیا جائے توعوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو جائے گا۔

پاکستان ریلوے کو بھی خاطرخواہ نفع حاصل ہوگا۔ جبکہ نیو ملتان سٹی ریلوے کو بحال کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی وزیر ریلوے اور ملتان ریلوے انتظامیہ کو چاہئے کہ نیو ملتان سٹی ریلوے اسٹیشن کو بحال کرتے ہوئے یہاں تمام ایکسپریس گاڑیوں کا ایک منٹ کا سٹاپ مقرر کردیں اور نیوملتان ریلوے اسٹیشن کے باہر رکشہ اسٹینڈبنایا جائے، تاکہ ملتان کے عوام کو با سہولت سفری سہولیات میسر آسکیں۔ بلاشبہ ریلوے ایک مناسب ، آرام دہ، سستا اور محفوظ ذریعہ سفر ہے، ترقی کی راہ پر گامزن پاکستان ریلوے میں مذید کامیابی اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے مذید قابل ستائش اقدامات ضروری ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Supplementary election accountable of PML N
Previous Post ضمنی الیکشن ن کا احتساب
Next Post جالب کی شاعری
Jalib's poetry

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.