yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آرزو کی راہوں میں

Web Editor April 9, 2018 1 min read
In the path of arose
Share this:

آرز
دھڑکنوں کی بانہوں میں
آو گھر بنائیں ہم
پھر وہ گھر سجائیں ہم
اپنا پیار میں لاؤں
اپنا روپ تم لانا
چھاؤں لے کر میں آؤںو کی راہوں میںنرم دھوپ تم لانا

گزشتہ کچھ ہفتے سے سوشل میڈیا پر مرد و خواتین میں یہ مقابلہ جاری ہے کہ کھانا کون گرم کرے گا اور تندور سے روٹیاں کون لے کر آئے گا۔ ایسے میں میرے ذہن کی پردہ اسکرین پر یہ گانا چلنا شروع ہوگیا اور میں اس سوچ میں محو ہو گیا کہ میاں بیوی کا رشتہ تو محبت اور ایثار سے عبارت ہے، اس میں موازنہ اور مسابقت کی سوچ کو کیوں پھیلایا جا رہا ہے؟ بلاشبہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے حقوق کی جنگ کو جاری رہنا چاہیے، تاہم عورت کھانا گرم کرنے سے کہیں بڑے مسائل کا شکار ہے۔ ہمارے ہاںایسے علاقے موجود ہیں جہاں عورت کو انسان کا درجہ بھی حاصل نہیں ہے۔

ہم کوئی ایسا پیمانہ یا فارمولا تو نہیں بنا سکتے جس کی روشنی میں یہ کہہ سکیں کہ ذمہ داریوں کی یہ فہرست مرد کے ذمہ ہے اور یہ عورت کے۔ کسی بھی گھر کے اندر مرد و عورت کے باہمی رشتے میں جب بھی ذمہ داریوں کا تعین کرنا ہو تو یہ دیکھنا ضروری ہو گا کہ وہ دونوں معاشرے کے کس طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ بسا اوقات میاں بیوی کا تعلق کسی حد تک بے جوڑ بے۔ ہو سکتا ہے مثلاً بیوی بہت زیادہ پڑھی لکھی ہو اور اچھی ملازمت بھی کر رہی ہو اور شوہر کی قابلیت کم ہو۔ یا پھر شوہر بہت قابلیت رکھتا ہو اور بیوی اس کے ہم پلہ نہ ہو۔ ایک مثالی رشتہ ان باتوں سے بڑھ کر ہونا چاہیے۔ میاں بیوی میں سے زیادہ قابلیت والا اگر سمجھدار ہو تو اپنے شریک حیات کو بھی اپنے جیسا بنا سکتا ہے۔ خیر یہ تو ایک مثالی صورتحال کا ذکر ہے، تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسی بے جوڑ شادیاں ہوتی ہیں، سمجھدرار میاں بیوی اس خلیج کو کم کر ایک کامیاب زندگی بھی گزارتے ہیں۔

بدقسمتی سے دیکھا گیا ہے کہ جوڑ کی شادیوں میں بھی اکثر مسائل پیش آتے ہیں۔ اس کی وجہ دوسرے فریق کو بے جوڑ ثابت کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔ شادی کرنے سے پہلے ہی ضروری ہے کہ شادی کے بعد کی زندگی میں میاں بیوی کا کردار واضح ہو۔ خاص طور پر مرد کے لیے، اگر وہ ایک تعلیم یافتہ لڑکی سے شادی کر رہا ہے تو دونوں کے لیے یہ طے کرنا ضروری ہے کہ وہ مکمل طور پر گھر سنبھالے گی یا ملازمت کرے گی۔ جب کسی گھر میں میاں بیوں دونوں ہی ملازمت کر رہے ہوں تو وہاں اس بات کی بحث نہیں ہونی چاہیے کہ کھانا بیگم نے گرم کرنا ہے یا شوہر نے۔ ایسے میں دونوں کو گھر کے کام مل جل کرنے چاہیں۔ تعلیم یافتہ میاں بیوی اگر ملازمت کرتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، کیونکہ وہ اس کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اور وہ گھر میں کوئی ملازمہ رکھ کر اس کے روزگار کا سبب بن سکتے ہیں اور ساتھ ہی تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے اپنی اور معاشرے کی بھلائی کے لیے کوئی کردار سر انجام دے سکتے ہیں۔

میرے خیال میں تعلیم یافتہ خواتین کو گھر کی چاردیواری میں قید رکھنا زیادتی ہے۔ انہیں یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی تعلیمی قابلیت کا بہتر استعمال کرسکیں۔ مردوں کو بھی خواتین کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کیونکہ خواتین کی خود انحصاری کسی بھی خاندان کو معاشی طور پر مستحکم کرتے ہوئے فرد واحد پر انحصار کرنے سے محفوظ رکھتی ہے۔ بیوی کا ملازمت کرنا اور اس کے بعد میاں بیوی کا مل کر گھر میں کام کرنا بہتر ہے، بجائے اس کے کہ شوہر کوئی پارٹ ٹائم ملازمت یا پروجیکٹس کرے۔ آج کل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اکثر لوگ دو ملازمتیں کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ ایسے میں دوسری ملازمت کرنے سے گھر میں مل جل کر کام کر لینا کہیں زیادہ خوشگوار تجربہ ہو سکتاہے، تاہم سوچ کی وسعت ہونا ضروری ہے۔

خواتین کا ایک ایسا طبقہ بھی موجود ہے جو کہ گھر میں رہنے اور گھر کے کام کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔ ایسے گھرانوں میں دیکھا گیا ہے کہ جہاں بیگمات شوہر کی پروفیشنل زندگی میں زیادہ دخل نہیں دیتیں، وہاں زندگی خوشگوار گزرتی ہے؛ تاہم اعتدال یہاں بھی ضروری ہے۔ بیگم یا شوہر کا ایسی مسابقت میں پڑھ جانا کہ شوہر گھر کے لیے زیادہ قربانی دے رہا ہے یا بیوی؟ دراصل یہ موازنہ ہی تعلقات میں بگاڑ کا باعث بنتا ہے۔

مردوں کے لیے بہت ضروری ہے کہ وہ شادی سے پہلے ہی اس متعلق بلکل واضح ہوں کہ شادی کے بعد انہوں نے بیوی سے کیسے نباہ کرنا ہے، اور بطور شوہر ان کی ترجیحات کیا ہونگی۔ میاں بیوی نے گھر کو مل کر چلانا ہوتا ہے۔ جہاں احساس، ایثار اور محبت کے جذبے گھر کے ماحول کو خوشگوار رکھتے ہیں۔ میاں بیوی آگے بڑھ کر ایک دوسرے کا ہاتھ بٹا سکتے ہیں ایک دوسرے کی ذمہ داری اور مجبوری کا خیال کرسکتے ہیں، نہ کہ یہ حساب کتاب شروع ہو جائے کہ سالن کون پکائے گا اورروٹی کون بنائے گا؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Acknowledgment of PML-N
Previous Post مسلم لیگ نون کی نون سے آشنائی
Next Post ‘کسی کو بند گلی میں پھنسانے کی کوشش پری پول دھاندلی،ایسے الیکشن قبول نہیں’
'Trying to trace someone in a closed street, pre-pooling, elections are not accepted'

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.