yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بریکنگ نیوز : تحریک انصاف کی حکومت میں شہباز شریف کو اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا

Web Editor November 5, 2018 1 min read
In the government of Tehreek-e-Insaf, Shahbaz Sharif was decided to take a high position
Share this:
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے نئی تجویز دیدی، جس کے مطابق پی اے سی کے چیئرمین اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہی ہوں گے تاہم (ن) لیگ کے دور حکومت کی آڈٹ رپورٹس کے دوران حکومت کی جانب سے سینئر رکن جو پینل آف چیئرمین میں شامل ہوں گے، پی اے سی کی صدارت کریں گے اس دوران شہباز شریف اپنے آپ کو کمیٹی سے الگ کرلیں گے،حکومت نے نیم رضامندی ظاہر کردی ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے واپسی پر ہو گا۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی طرف سے مفاہمانہ رویے اور آسیہ بی بی معاملہ پر حکومت کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کے بعد شہباز شریف کی بطور چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی تعیناتی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، آئندہ ہفتہ چیئرمین پی اے سی کی تعیناتی کا مسئلہ حل کر لیا جائے گا جس کے بعد مسلم لیگ (ن) قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت قبول کرے گی۔ حکومت اور (ن) لیگ میں مفاہمت کیلئے راہ ورسم کے نتیجہ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو مشروط طور پر چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی مقرر کیا جا رہا ہے۔ شرط یہ ہو گی کہ (ن) لیگ دور حکومت کے آڈٹ پیروں کے دوران تحریک انصاف کا کوئی رکن اجلاس کی صدارت کرے گا حتیٰ کہ اس دوران شہباز شریف اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوں گے، مسلم لیگ (ن) نے تین سال کیلئے اپوزیشن اور 2 سال کیلئے حکومتی رکن کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی تجویز مسترد کر دی ہے اور واضح کیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر ہی پانچ سال کیلئے چیئرمین پی اے سی ہوگا تاہم تحریک انصاف کا یہ اعتراض ختم ہو جائے گا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور کا آڈٹ شہبازشریف کریں گے دیگر اپوزیشن جماعتوں بالخصوص پیپلز پارٹی نے بھی اس تجویز کو مناسب اور قابل عمل قرار دیتے ہوئے شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی حمایت کی ہے۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) نے سردار ایازصادق اور خواجہ آصف کو چیئرمین پی اے سی بنانے کی تجویز پیش کی تھی تاہم اب شہبازشریف کو مشروط چیئرمین شپ دینے پر حکومت نے نیم رضامندی ظاہر کردی ہے۔ دوسری طرف مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کیلئے میرٹ قائم کر دیا، جس کیلئے تین شرائط عائد کر دی گئی ہیں ، (ن) لیگ کے حصہ میں 9 کمیٹیوں کی سربراہی آرہی ہے ، جس کیلئے ارکان اسمبلی نے لابنگ اور سفارشیں کرانا شروع کرد یں، چیئرمین پی اے سی کا مسئلہ حل ہونے کے ساتھ ہی (ن) لیگ سپیکر کو اپنے نام بھجوادیگی، شہباز شریف نے اس کیلئے معیار اور میرٹ قائم کر دیا، اس حوالے سے تین شرائط عائد کی گئی ہیں سابق وفاقی وزیر کسی قائمہ کمیٹی کا چیئرمین نہیں ہو گا، پہلی بار رکن اسمبلی منتخب ہونیوالے کو کمیٹی کی چیئرمین شپ نہیں دی جائے گی جبکہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے مردوخواتین ارکان اسمبلی چیئر مین شپ کے حقدار نہیں ہونگے، البتہ راناثنااللہ جو 10 سال پنجاب میں وزیر قانون اور شہباز شریف کے رائٹ ہینڈ رہے ہیں انہیں استثنیٰ دیا جاسکتا ہے۔ قوی امکان ہے کہ انہیں قائمہ کمیٹی داخلہ کا چیئرمین بنایا جائے گا، رانا شمیم احمد بھی داخلہ کمیٹی کی چیئرمین شپ کے خواہشمند ہیں جبکہ لیگی ارکان میرٹ اور معیار سے لاعلم ہیں۔
Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Survey results came out
Previous Post بڑے کام کی خبر : عمران خان کے پانچ سال پورے ہونے کے بعد پاکستان میں روزگار کے مواقع کی صورتحال کیا ہو گی ؟ سروے کے نتائج سامنے آ گئے
Next Post 7 نومبر کو چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
Holiday was announced on November 7

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.