yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان میں اب سیکنڈ ہینڈ گاڑی لینا بھی آسان نہ رہا ۔۔۔ گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے بری خبر

MH Kazmi September 4, 2019 1 min read
In Pakistan, getting a second-hand car is no longer easy. Bad news for car enthusiasts
Share this:

In Pakistan, getting a second-hand car is no longer easy. Bad news for car enthusiasts

اسلام آباد(ویب ڈیسک) استعمال شدہ کاروں پر درآمدی ڈیوٹیز بڑھنےسے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیاہے جس کے بعد گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی سے کار ڈیلرز پریشانی کا شکار ہیں۔حکومت کی جانب سے غیر ملکی کاروں کی درآمد پر ڈیوٹیز میں اضافے کے بعد سے خریدار استعمال شدہ کاروں کی قیمتیں سن کر ہی پریشان ہیں۔خریداروں کا کہنا ہےکہ جو 6 ماہ پہلےگاڑی کا ریٹ تھا اب اس سے بڑھ گیا ہے، گاڑی کی قیمت میں 2 سے 3 لاکھ روپے اضافہ ہوا ہے۔استعمال شدہ درآمدی کاروں کے شورومز پر کبھی خریداروں کا رش رہتا تھا لیکن اب ویرانی کے ڈیرے ہیں جب کہ شو رومز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے شام تک فارغ بیٹھ کر گھر چلے جاتے ہیں، حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، دن بہ دن قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کام نہ ہونے کے برابر ہے۔استمال شدہ درآمدی کاروں کی خریداری کے خواہش مند افراد اور ان کی فروخت سے منسلک شوروم مالکان کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ درآمدی ڈیوٹیز میں کمی لاکر شہریوں کو کم قیمت میں معیاری گاڑیاں خریدنے کے موقع فراہم کیا جائے۔ صرف اس سال پاکستان میں کاریں بنانے والی کمپنیوں نے پاکستان میں بکنے والی تمام گاڑیوں کی قیمتوں میں کم از کم ایک بار اضافہ کیا ہے۔ چند ہفتے قبل ہی پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافہ کیا۔اس کے ساتھ ہی پاک سوزوکی نے کئی دہائیوں سے پاکستان میں بکنے والی اپنی مہران کار کی جگہ سوزوکی آلٹو کو متعارف کروانے کا اعلان کیا جس کے ایک ماڈل کی قیمت 1250000 ہو گی۔اس کار کی قیمت پر پاکستانی آن لائن کیمیونٹی نے ہنگامہ کھڑا کیا اور یہ بحث ایک بار پھر شروع ہوئی کہ آخر پاکستان میں گاڑیاں اتنی مہنگی کیوں ہیں؟ اس ساری صورتحال سے ایک بات واضح ہوتی ہے کہ پاکستان میں 1300 سی سی سے نیچے گاڑی میں ورائٹی نہ ہونے کے برابر ہے۔ یعنی 800 سی سی سے نیچے دو کاریں اور 1000 سی سی سے نیچے تین کاریں دستیاب ہیں اور ان میں سے یہ ساری کاریں ایک ہی کمپنی یعنی پاک سوزوکی موٹرز بناتی ہے۔ اس سے اوپر کی کیٹیگری میں صرف تین گاڑیاں ہیں جن میں سے دو ٹویوٹا کی اور ایک نووارد چینی کمپنی فا کی گاڑی ہے۔ جس سے ثابت ہوا کہ 1300 تک کی گاڑی کی مارکیٹ میں مسابقت نہ ہونے کے برابر ہے اور ورائٹی جس حد تک موجود ہے وہ دو کمپنیوں کی جانب سے ہی پیش کی جاتی ہے۔ مطلب ان کمپنیوں کی اس مارکیٹ میں اجارہ داری ہے۔ سب سے پہلے تو اہم بات یہ ہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والی کوئی بھی گاڑی مکمل طور پر مقامی طور پر تیار نہیں ہوتی بلکہ اس کے بہت سے پرزے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جاتے ہیں۔ ایک گاڑی کی قیمت اس بات کا بہت عمل دخل ہے کہ وہ کتنی حد تک مقامی طور پر تیار کی گئی ہے۔گاڑیوں کی طلب اور رسد کا نظام پہلے ہی متوازن نہیں اس پر کار ڈیلر گاڑیوں کی فروخت پر ’پریمیم‘ کے پیسے جسے عام زبان میں ’آن منی‘ کہا جاتا ہے اس کی طلب بھی کرتے ہیں۔ یہ رقم گاڑی کی اصل قیمت کہ علاوہ ڈیلر طلب کرتا ہے تاکہ گاڑی معینہ مدت سے پہلے یا اسی وقت خریدار کو دی جا سکے۔ اس لین دین کی کوئی رسید نہیں ہوتی اس لیے کوئی ریکارڈ نہیں ہوتا۔ اور کار ڈیلر ایک گاڑی کے پیچھے دس ہزار روپے سے لے کر دس لاکھ روپے تک وصول کرسکتے ہیں۔ یہ سب گاڑی کی مارکیٹ میں طلب پر منحصر ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
'Journalist's Question to Major General Asif Ghafoor on News of Relations with Israel, DGISP Responds to Opposition Meeting
Previous Post ‘ صحافی کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی خبروں پر میجر جنرل آصف غفور سے سوال، ڈی جی آئی ایس پی آر نے ایسا جواب دے دیا مخالفین پر سکتہ طاری ہوگیا
Next Post پاکستان کے تیل اور گیس کی صنعت میں خود کفیل ہونے کا وقت ۔۔۔ پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی
Time to be self-sufficient in Pakistan's oil and gas industry ... The good news was told to the Pakistanis

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.