yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

’ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج‘

MH Kazmi November 17, 2016 1 min read
in order to give teachers leave Pakistan the petition Islamabad High Court
Share this:
 in order to give teachers leave Pakistan the petition Islamabad High Court
in order to give teachers leave Pakistan the petition Islamabad High Court

پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حکومت پاکستان کی جانب سے ترک عملے کو 20 نومبر تک ملک سے نکل جانے کے مہلت دیے جانے کے فیصلے کو اسلام ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے پاکستان پہنچنے سے چند گھنٹوں قبل منگل کو پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز کے عملے کو اپنے خاندان سمیت پاکستان سے تین دن کے اندر اندر نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔

پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز نے پاکستانی حکومت کی جانب سے اس اچانک کے فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں تاحال کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔

پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف پشاور میں پاک ترک سکول میں زیر تعلیم بچوں کے کچھ والدین بھی پشاور ہائی کورٹ میں جا رہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے اور جمعرات کو اس پر کارروائی متوقع ہے۔

اہلکار کے مطابق پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے جن اہلکاروں کے ویزوں میں توسیع نہیں کی گئی وہ تقریباً 1996 سے پاکستان میں موجود تھے اور ہر سال ویزے میں توسیع کی درخواست جمع کراتے تھے اور اس بار بھی تقریباً دو ماہ پہلے درخواست دی لیکن مسترد کر دی گئی۔

پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عالمگیر خان نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ جن لوگوں کو ملک سے جانے کی ہدایت کی گئی ہے ان میں اساتذہ، منتظمین، سکول جانے والے بچے، خواتین اور ان کے خاندان کے کم سن بچے بھی شامل ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان بدھ کو پاکستان پہنچے ہیں۔ ترکی میں رواں برس بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے موجودہ حکومت کا حکومت پاکستان پر دباؤ ہے کہ وہ پاک ترک سکولوں کو بند کرنے کے لیے اقدامات کرے کیونکہ ان سکولوں پر یہ الزام ہے کہ یہ فتح اللہ گولن کی ہزمت فاونڈیشن کی ملکیت ہیں۔

 

پاک ترک ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایک سینیئر اہلکار نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان کی جانب اچانک ہی عملے کو ملک چھوڑنے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت ترک ٹیچرز کی تعداد 108 ہے اور ان کے خاندان کو ملا کر کل تعداد 450 کے قریب بن جاتی ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ انتہائی مختصر وقت میں ویزہ میں توسیع نہ کرنے اور ملک چھوڑنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

اہلکار کے مطابق وہ صورتحال کا اس تناظر میں جائزہ لے رہے ہیں جس میں حکومت پاکستان کے حکام نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری طور ضمانت دی تھی کہ وہ ملک بھر میں پاک ترک انٹرنیشنل سکول اینڈ کالجز کے خلاف سخت کارروائی کا ادارہ نہیں رکھتے ہیں۔

بیان کے مطابق سکول انتظامیہ اور غیر ملکی سٹاف کو حق حاصل ہے کہ وہ ویزہ میں توسیع نہ کرنے اور ملک سے نکل جانے کے فیصلے کے خلاف متعلقہ فورم یا عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اگست میں پاک ترک سکولوں کی انتظامیہ نے ملک میں قائم اپنے تمام سکولوں کے پرنسپلوں کو برخاست کر دیا تھا جن میں 23 ترک شہری بھی شامل ہیں۔

اس فیصلے سے پہلے پاکستان میں ترکی کے سفیر نے توقع ظاہر کی تھی کہ پاکستان فتح اللہ گولن کے تحت چلائے جانے والے تمام اداروں کو بند کرے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Shia pilgrims protest iraq Going
Previous Post عراق جانے کے منتظر شیعہ زائرین کا احتجاج
Next Post ’مجھے کیوں مار دیا میں تو زندہ اور صحیح سلامت ہوں‘
'Why kill me but I am alive and well.

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.