yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رساچغتائی کی یاد میں

Web Editor January 6, 2018 1 min read
In memory of Rasa chughtai
Share this:

وہ ایک راجستھانی تھے جو کسی مغلانی کے انتظارمیں پتھر تو نہیں ہوئےلیکن ناقدریء دوراں کے پتھر اپنے سرپر برستے ہوئے ضرور محسوس کرتے رہے۔روح کے زخموں کا تریاق یہی ہے کہ آدمی ہوش میں نہ رہے، مدہوش ہو جائے۔رساچغتائی کے روزوشب بھی بادہ و ساغر کی گردشوں میں آ گئے تھے۔والدین انتہائی مذہبی تھے۔وہ انہیں کسی ندامت سے دوچار بھی نہیں کرنا چاہتے تھے۔اہلیہ کو بھی بتادیا تھا کہ شادی کابندھن تو ٹوٹ سکتا ہے ،منہ سے لگی ہوئی یہ کافر نہیں چھوٹ سکتی۔

وہ اپنے چاہنے والوں کو پیارے صاحب کہہ کر پکارتے تھے۔پھر یہ سلسلہ عبیداللہ علیم اور جمال احسانی سے ہوتا ہوا جاویدصبا، اجمل سراج اور خالدمعین تک چلاآیا۔ہم آج بھی ایک دوسرے کو پیارے صاحب کہہ کر بلاتے ہیں۔رساچغتائی پیارے صاحب بھی تھے اور رسابھائی بھی۔شایدیہ جے پورکے گہرے گلابی رنگوں کا اثرتھاکہ رندانہ سرمستیوں کے جتنے رنگ تھے ، سب کے سب رسابھائی کی شاعرانہ طبیعت کا حصہ بنتے چلے گئے۔

تیرے آنے کا انتظار رہا
عمر بھر موسمِ بہار رہا

سوائی مادھوپور کی مٹی نے ہمیں مرزامحتشم علی بیگ نامی ایک سرکاری ملازم دیا،سندھڑی نے اُسے رساچغتائی کانام دیا۔ایک ایسا نام جوانورشعوراور جون ایلیاکےساتھ مل کر ایک شعری تکون بناتا ہے تو اُردو شاعری کے منظر نامے پر یہی کراچی کا لہجہ کہلاتا ہے۔جو بہت سادہ بھی ہے ، پرکار بھی۔یہی’ زنجیرِ ہمسائیگی‘ ہے جو کراچی سے اُبھرنے والی آوازوں کو ایک دل کش و دل آویزلہجے کی لڑی میں پروتی چلی جاتی ہے۔

اگر غزل کو خودکلامی یا ایک طرح کی سرگوشی کا نام دیا جائے اور اس کام پر کسی شاعر کو مامورتصور کیا جائے تو سب سے پہلے جو نام دل ودماغ میں گھونجتا ہے وہ رساچغتائی کا ہے۔انہوں نے بہت دھیمے لہجے میں اپنے آپ سے جو باتیں کی ہیں یا اس شہر کے درودیوار سے جو سرگوشیاں کی ہیں۔ان کی بازگشت ان کے درج ذیل اشعار میں تادیر سنائی دیتی رہے گی۔

شہر کراچی یاد ہے تجھ کو تیرے شب بیداروں میں
ایک رساچغتائی بھی تھا یار ہمارا یاروں میں

گرمی اُس کے ہاتھوں کی
چشمہ ٹھنڈے پانی کا

باہر ایک تماشا ہے
اندر کی حیرانی کا

صرف مانع تھی حیا ء بندِقبا کھلنے تلک
پھر تو وہ جانِ حیا ایسا کھلا ایسا کھلا

ترے نزدیک آکر سوچتا ہوں
میں زندہ تھا کہ اب زندہ ہوا ہوں

جن آنکھوں سے مجھے تم دیکھتے ہو
میں اُن آنکھوں سے دنیا دیکھتا ہوں

وہ پہروں آئینہ کیوں دیکھتا ہے
مگر یہ بات میں کیوں سوچتا ہوں

اور پھر یہ ہوا کہ بچوں نے
چھینا جھپٹی میں توڑ ڈالا مجھے

زندگی اک کتاب ہے جس سے
جس نے جتنا بھی اقتباس کیا

بلاتی ہیں تمہیں یادیں پرانی
چراغ ِ رفتگاں فرصت نکالو

کہاں اب وہ لباس ِ وضع داری
بہت جانو اگر غربت چھپا لو

کھڑکیاں بے سبب نہیں ہوتیں
تاکتے جھانکتے رہا کیجئے

زلف اُس کی ہے جو اُسے چھو لے
بات اُس کی ہے جو بنا لے جائے

بس یہیں تک ہے قصہ ء درویش
اس سے آگے ہے اب سفر تنہا

آن اپنی جگہ مغل زادے
عشق تو ٹوٹ کر کیا ہوتا

غزل کےمغل زادے کے جسدِ خاکی کو کاندھا دینے سے پہلے ایک نظم بھی پڑھ لیجئے جس میں کس خوبصورتی کے ساتھ انہوں نے اپنی سیلفی کھینجی ہے۔

سنتے ہیں اس گلی میں
اک شخص منحنی سا
کچھ رنگ گندمی سا
ہونٹوں پہ مسکراہٹ
آنکھوں میں کچھ نمی سی
باتوں میں زندگی سی
کچھ دن سے آبسا ہے
تم جس کو ڈھونڈتے ہو
یہ شخص وہ نہیں ہے
وہ شخص اب کہاں ہے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Indian Newspapers
Previous Post کلبھوشن ’را‘ کا ایجنٹ تھا، بھارتی اخبار کا اعتراف
Next Post کنڈیشنز ہمارے لئے بہت ٹف تھیں، سرفراز
Conditions was very tremendous for us, Sarfraz

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.