yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اعلانیہ غیر اعلانیہ

Yes 2 Webmaster March 14, 2015March 14, 2015 1 min read
Share this:
Pakistan Army
Pakistan Army

تحریر : ایم سرور صدیقی
تاریخ بتاتی ہے پہلی جنگ ِ عظیم کے بعد جب یورپی فوجیں شام کے تاریخی شہر دمشق میں داخل ہوئیں تو جنرل ہنری گوروڈ خصوصی طور پر عظیم مسلم سپہ سالار سلطان صلاح الدین ایوبی کے مزار پر گیا اور بڑے تکبر سے قبر کو زور دار ٹھوکر مارکر چیختے ہوئے دھاڑا We are here again ۔۔ انگریز جتنی نفرت سلطان صلاح الدین ایوبی اور ٹیپو سلطان سے کرتے ہیں شاید دنیا میں کسی اور سے نہیں کرتے ہوں۔اس کا اظہار اکثر و بیشتر ہوتا رہتا ہے ان دونوں سلطانوںنے بھرپور عسکری وسائل کے باوجود انگریزوں کا سب غرور خاک میں ملا دیا تھا۔۔۔مسلم خلافت کے خاتمہ کے ساتھ ہی سامراج اور مغربی استعمار نے صلیبی جنگوں کی عبرت ناک شکستوں کا بدلہ لینے کیلئے گٹھ جوڑ کر لیا اور عیسائیت کے بدترین دشمن یہودیوں اپنا ابدی دوست بنا کر عالمِ اسلام کے خلاف جن سازشوں، ریشہ دوانیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا وہ تسلسل سے آج بھی جاری ہے اس کا خاص ہدف پاکستان ہے جس کی بہادر افواج سے ہندو، یہودی اور عیسائی اب بھی خوفزدہ رہتے ہیں ہیں۔

جب عیسائیوں نے اسپین پر دوبارہ قبضہ کیا تو مسلمانوں پر زندگی تنگ ہوگئی اسلام کے نام لینے والوںکے خون کی ندیاں بہادی گئیںمسلمانوںکی تعداد بہت زیادہ تھی اس لئے عیسائی فتلِ عام سے تھک گئے اس وقت کے صلیبی بادشاہ فرنڈینینڈنے اعلان کیا کہ اسپین میں مسلمانوں کی جان و مال محفوظ نہیں اس لئے انہیں سمندرپار آباد کیا جائے گاجو مسلمان وہاں جانا چاہیں تیارہو جائیں سینکڑوں مسلمان اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بحری جہاز میں سوار ہوگئے سمندر کے درمیان جاکر صلیبی بادشاہ فرنڈینینڈکے گماشتوںنے بحری جہاز میں بارودکو آگ لگادی اور خود لائف بوٹوں(حفاظتی کشتیوں)سے باحفاظت کنارے پر پہنچ گئے۔۔۔ بارودکو آگ لگی تو پورا جہاز غرق ہوگیا توانہوںنے چلا چلاکر کہا صلیب کے محافظ جنگ ایسے بھی لڑ سکتے ہیں اور یہ جنگ آج بھی کسی نہ کسی شکل میں جاری ہے اور ہم مسلمان کسی نہ کسی اندازمیں کبھی اس جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں اور کبھی یہود ونصاری کے ہاتھوںکی کٹھ پتلیاں بن کر ان کے اشاروںپرناچنا فخر سمجھتے ہیں غورکیا جائے تو محسوس ہوگا اب صلیبی جنگ امریکہ ،برطانیہ اور دیگرعیسائی ممالک میں نہیں عالم ِ اسلام کے بڑے بڑے مراکز عراق، کشمیر، شام ، فلسطین،افعانستان،پاکستان کے اندر لڑی جارہی ہے اورکئی مسلم ممالک اس کی زدمیں آنے والے ہیں۔ بیشترمسلم ممالک میں سیاسی بے چینی، معاشی عدم استحکام، دھماکے، خودکش حملے، انتہا پسندی،اشرافیہ کا ا نتہائی طا قتور نیٹ ورک اور حکمرانوں کی ہر قیمت پر اقتدار میں رہنے کی خواہش نے انہیں اغیارکا دست ِ نگربناکررکھ دیاہے۔پاکستان میں تو اربوں ڈالر قرضے لینے کے باوجودعوام کی حالت بہترہوئی نہ ملک اقتصادی طورپر مضبوط بلکہ ملکی معیشت کی حالت دن بہ دن پتلی ہوتی جارہی ہے عراق،فلسطین، لیبا،شام،افعانستان اور دیگرکئی مسلمان ملک اب اتنے کمزورکردئیے گئے ہیں کہ اپنا دفاع کرنے کے بھی قابل نہیں رہے۔

مسلمان حکمران خواب ِ غفلت میں اتنے مدہوش ہیں کہ انہیں مستقبل کی کوئی فکرہے نہ عوام کی خبر۔ تاریخ بتاتی ہے کہ644ء میں امیرالمومنین سیدنا عمرِ فاروق کی حکومت تھی اس وقت عالمی طاقتیں مسلمانوں کی بڑھتی ہوئی قوت سے خوفزدہ تھیں ان دنوںقصرِروم نے حالات کا جائزہ لینے کیلئے ایک وفد مدینہ شریف بھیجاوہاں پہنچ کر انہوںنے پوچھا آپ کے شہنشاہ ِ معظم کا محل کہاں ہے؟۔۔۔مدنی ریاست کے شہری شہنشاہ ۔۔معظم اور محل جیسے الفاظ سے جیسے نا آشنا تھے۔۔ایک صحابی نے کہا آپ نے کس سے ملناہے؟۔۔۔مسلمانوںکے بادشاہ سے نووارد نے جواب دیا ”مسلمانوںکا کوئی بادشاہ نہیں ہوتا۔۔انہوںنے جواباً کہا ہمارے خلیفہ عمر ِ فاروق ہیں جن کے پاس ریاست کے تمام انتظامی امورہیں وہ مشاورت سے فیصلہ کرتے ہیں۔۔وہ محل میں نہیں رہتے ان کا تو چھوٹا سا مکان ہے ہم نے انہیں سے ملناہے رومی وفدنے کہا آپ انہیں مسجد نبوی ۖ دیکھ لیں یا پھر وہ کہیںکسی درخت کے نیچے آرام کر رہے ہوں گے۔

”مسلمانوں کا خلیفہ کسی درخت کے نیچے آرام۔۔۔رومی وفد پر حیرت اورتجسس غالب آگیا۔۔۔وہ آپ کی تلاش میں چل پڑے کچھ ہی دور دیکھاعمر ِ فاروق ایک درخت کے سائے میں سرکے نیچے اینٹ رکھ کر بے خوف و خطر سورہے ہیں۔۔ یہ عمر ِ فاروق ہیں جن کی ہیبت سے دنیا کے بڑے بڑے فرمانروائوںکی نیندیں حرام ہوچکی ہیںوہ خوف زدہ ہوگئے جن کو کوئی خوف ہے نہ اپنی جان کی کوئی پرواہ۔۔۔ ان سے جنگ کبھی نہیں جیتی جا سکتی۔۔۔رومی وفدنے کہا اے عمر لگتاہے تم انصاف پرورہو اسی لئے تمہیں گرم ریت پز بھی نیند آجاتی ہے ہمارے بادشاہ ظالم اوربددیانت ہیں جن کو بڑے بڑے محل اور درجنوں پہرے داروں کے حصارمیں بھی نیندنہیں آتی۔۔۔۔پوری دنیا میںشاید سب سے زیادہ پروٹوکول پاکستانی حکمرانوںکاہے جن کی آمدورفت کے موقعہ پر گھنٹوں ٹریفک جام رکھنا عام سی بات ہے اس دوران ایمبو لینسوںمیںمریضوںکی موت واقع ہو جائے،طالبعلم کو تعلیمی داروں اور ملازمین کودفاتر سے دیر بھی ہو جائے تو حکمرانوںکی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔۔۔اور تو اور ہمارے چوہدری محمد سرور ۔۔گورنر پنجاب اور ممنون حسین جیسے عام پاکستانی صدر ِپاکستان بننے کے بعدپروٹوکول کے محتاج ہوکررہ گئے ہیں سچ ہے نمک کی کان میں جانے والا نمک بن جاتاہے آج اسلام دشمن طاقتوںنے مسلمانوںپر غیر اعلانیہ صلیبی جنگ مسلط کررکھی ہے ہمیں اس کا مطلق احساس تک نہیں لمحہ ٔ فکریہ ۔۔یہ ہے کہ ہم مسلمان کسی نہ کسی اندازمیں کبھی اس جنگ کا ایندھن بن رہے ہیں اور کبھی یہود ونصاری کے ہاتھوںکی کٹھ پتلیاں بن کر ان کے اشاروںپرناچنا فخر سمجھتے ہیں غورکیا جائے تو محسوس ہوگا اب صلیبی جنگ امریکہ ،برطانیہ اور دیگرعیسائی ممالک میں نہیں عالم ِ اسلام کے بڑے مراکز عراق، کشمیر، شام ، فلسطین،افعانستان،پاکستان کے اندر لڑی جارہی ہے اورکئی مسلم ممالک اس کی زدمیں آنے والے ہیںاور ہم مسلمانوںکو ذرا ہوش نہیں ہے اس وقت دنیا کے بیشترمسلم ممالک میں مختلف حیلوں بہانوںسے مسلمانوںکا خون بہایا جارہاہے کہیں دہشت گردی کی آگ پھیلی ہوئی ہے ۔۔کہیںفرقہ واریت،لسانی جھگڑے معمول بن گئے ہیں کہیں جمہوریت۔۔۔کہیں خلافت اور کہیں اسلام کے نام پراپنے ہم مذہب بھائیوںکامعاشی استحصال ہورہاہے یاان کے حقوق غصب کئے جاتے ہیں خودکش حملے، بم دھماکے،ٹارگٹ کلنگ ایک الگ مسائل ہیں جنہوںنے پوری مسلم امہ کا جینا حرام کررکھاہے عرب ممالک کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازاہے لیکن یہ دولت فلاح ِ انسانیت کیلئے خرچ ہونی چاہیے ۔۔۔عوام کی حالت بہتربنانے پر صرف کی جانی چاہیے۔۔غربت کے خاتمہ کیلئے منصوبہ بندی کیلئے ٹھوس اقدامات متقاضی ہیں جرم، ناانصافی اور سماجی برائیوں کے قلع قمع کے لئے کام کرنے کا اہتمام ہونا چاہیے اگرایسا نہیں ہورہا تویہ اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی نا شکری ہے۔

اللہ ناشکری کرنے والوںکو پسند نہیں کرتا۔۔۔ لوگ غربت کی وجہ سے ناپسندیدہ سرگرمیوںمیں ملوث ہو جاتے ہیں ملک و قوم سے غداری کے مرتکب ہورہے ہیں۔۔ دانستہ یا دیدہ دانستہ اپنے مسلمان بھائیوںکی تباہی وبربادی میں حصہ ڈال رہے ہیں یہ طرز ِ عمل۔۔ایسی سوچ اور فکرنے اسلام کو بہت نقصان پہنچایا ہے دولت کی غیر منصفانہ تقسیم، سماجی انصاف نہ ہونے اور میرٹ کا قتل ِ عام ہونے کے باعث لوگ مختلف گروہوں، غیرممالک اور تنظیموں کے آلہ کار بن کر اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچارہے ہیں ہمارے دل و دماغ میں ایک جنگ لڑی جارہی ہے ۔۔۔ اپنی ذات کی داخلی اور خارجی کیفیت پر ہی موقوف نہیں ضمیر بھی مفادات کی مرہون ِ منت ہوجاتاہے توانسان کے نظریات بدل جاتے ہیں اگر کوئی مسلمان کسی کے آلہ ٔ کار بنا ہواہے تو یہ جنگ ۔۔۔صلیبی جنگ بھی سمجھی جا سکتی ہے کہ جنگیں اب میدانوں میں نہیں ذہنی سوچ تبدیل کرنے سے لڑی جارہی ہیں جس سے فکری زاویے کا رخ بدل جانے سے نظریہ اپنی موت آپ مر جاتاہے ہمارے ارد گرد ایسی کتنی ہی نظریاتی لاشیں بے گورو کفن پڑی ہوئی ہیں لالچ، جھوٹ، مکرکی پٹی آنکھوں پر پڑ جائے تو اپنے ہاتھوں اپنے گھرکو آگ لگاکر تماشہ دیکھنا بھی برا نہیں لگتا صلیبی جنگ کے تھنگ ٹینک بھی یہی چاہتے ہیں اور ہم آنکھیں بند کرکے ان کے ایجنڈے پر عمل پیراہیں کیا اب بھی غور کرنا لازم نہیں ہے کہ صلیبی جنگ امریکہ ،برطانیہ اور دیگرعیسائی ممالک میں نہیں عراق، کشمیر، شام ، فلسطین، افعانستان، پاکستان کے اندر لڑی جارہی ہے اورکئی مسلم ممالک اس کی زدمیں آنے والے ہیں۔ بیشترمسلم ممالک میں سیاسی بے چینی، معاشی عدم استحکام،دھماکے، خودکش حملے، انتہا پسندی،اشرافیہ کا ا نتہائی طا قتور نیٹ ورک اور حکمرانوںکی ہر قیمت پر اقتدار میں رہنے کی خواہش بھی اسی کڑی کا تسلسل ہے۔

Sarwar Siddiqui
Sarwar Siddiqui

تحریر : ایم سرور صدیقی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Shah Rukh And Kajol
Previous Post شاہ رخ اورکاجول کی جوڑی ایک بار پھر جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
Next Post خواتین کے عالمی دن پر ڈنمارک میں ہونے والے سمینار میں معروف شاعرہ سمن شاہ کی شرکت
Summan Shah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.