yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیرا عظم عمران خان کا دورہ امریکہ رنگ لے آیا ۔۔

MH Kazmi July 25, 2019 1 min read
Imran Khan's visit to the United States brings color.
Share this:

Imran Khan's visit to the United States brings color.

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ امریکی ٹیم پاکستان سکیورٹی کلیئرنس کیلئے آئی تھی ،جلد پاکستان کے ایئرپورٹس کو امریکن ایئر لائنز کیلئے کلیئر کر دیا جائے گا،پی آئی اے قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے جہازوں کی کمی ہے ، پارٹس فراہم کرنیوالوں نے قومی ایئرلائن کو ڈیفالٹر کردیا ہے ، وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا، سابق مرحوم صدر ایوب خان کے بعد ایسا دورہ عمران خان کو ملا، کشمیر کا مسئلہ حل کروانے اور افغانستان میں امن کے قیام میں عمران خان کا کردار بہت اہم ہے۔یہ بیان وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے قرضوں میں جکڑی ہوئی ہے‘ جہازوں کی کمی ہے‘ پارٹس فراہم کرنے والوں نے قومی ایئر لائن کو ڈیفالٹر کر دیا ہے۔پی آئی اے انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں ہے۔ پی آئی اے کے بزنس پلان کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جون میں 777 اور 320A جہاز شامل کئے ہیں اور ہر سال پانچ جہاز فلیٹ میں شامل کئے جائیں گے۔گلگت میں جہاز حادثہ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے رن وے کی وجہ سے گلگت حادثہ پیش آیا۔ حج آپریشن پر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو لاکھ حاجی پاکستان سے سعودی عرب گئے ہیں۔ ایک لاکھ تراسی ہزار حاجی پی آئی اے سے گئے ہیں روٹ ٹو مکہ آئندہ سال سے کراچی اور لاہور سے بھی شروع ہو گا۔ سامان کی ریپنگ کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ریپنگ دنیا بھر میں لازمی ہے‘ میں خود ریپنگ کے حق میں ہوں۔مگر سول ایوی ایشن نے اپنی طرف سے ریپنگ لازمی قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس افسر کیخلاف انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ غلام سرور خان نے وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بدھ کی رات ایک بجے وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا۔ کافی عرصہ کے بعد ایک سٹیٹس مین کا دورہ تھا۔سابق مرحوم صدر ایوب خان کے بعد ایسا دورہ عمران خان نے کو ملا۔ پاکستان ایک عظیم ملک اور پاکستانی عظیم قوم ہیں‘ عمران خان پاکستان کا عظیم رہنما ہے۔ وزیراعظم کی ملاقاتوں اور خطاب سے پہلے کیپٹل ارینا کا اجتماع بہت بڑا تھا۔ 2014 نریندرمودی دس ہزار بندے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔ عمران خان کے جلسہ میں بائیس ہزار سے زائد افراد تھے۔کیپٹل ارینا میں ہونے والے جلسے پراعتراض کیا گیا۔ وزیراعظم نے وہی کہا جو اوورسیز پاکستانی چاہتے تھے۔ پچھلی حکومتوںمیں وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پہلے سوٹ‘ ٹائیوں اور جوتوںکے رنگ پر بحث ہوتی تھی لیکن عمران خان اپنے سادہ لباس‘ چپل اور مخصوص سٹائل کے ساتھ امریکہ گئے۔ کشمیر پر جو بات ہوئی اس سے پہلے کبھی ایسا نہ ہوا۔ کشمیر کا مسئلہ حل کروانے اور افغانستان میں امن کے قیام میں عمران خان کا کردار بہت اہم ہے۔دہشت گردی سے ستر ہزار شہادتیں ہوئیں اور ڈیڑھ ارب کا معاشی نقصان پاکستان نے برداشت کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی معاملات پر ہمارا موقف ایک ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو کی طرح نواز لیگ کی طرف سے بھی کشمیر کے مسئلہ پر ہونے والی پیشرفت پر مثبت موقف آنا چاہئے تھا۔ احتساب کے عمل پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ سابق وزیراعظم اور سابق صدر کیخلاف کرپشن پر کارروائی ہو رہی ہے۔اس سے پہلے غریب افسروں کیخلاف کارروائی ہوتی تھی۔ بااثر اور بڑے لوگوںپر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا تھا۔ احتساب سب کے لئے پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ہمارا مینڈیٹ احتساب ہے۔ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ سینٹ پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ چیئرمین سینٹ کے خلاف عدم اعتماد آیا ہے۔ سینٹ کا ہمیشہ سے احترام و تقدس قائم ہے۔ ایوان بالا میں عدم اعتماد لانا سینٹ کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ پچیس جولائی کو یوم سیاہ اس لئے منایا جا رہا ہے کیونکہ ان کے کرتوت سیاہ ہیں۔ ہم اس دن یوم تشکر منائیں گے۔ ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Divorce is a blessing - yes? The Saudi scholar's statement sparked controversy
Previous Post طلاق نعمت ہے۔۔۔۔جی ؟ سعودی عالم کے بیان نے تہلکہ مچا دیا
Next Post اپوزیشن کے کتنے سینیٹرز آج حکومت کے ساتھ شامل ہو گئے؟ جانیے
How many opposition senators joined the government today? Learn

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.