yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان کے نئے پاکستان میں سانحہ ساہیوال کیس کا ڈراپ سین کیا ہونیوالا ہے

Web Editor January 25, 2019January 25, 2019 1 min read
Imran Khan's new Pakistan Tehreek-e-Insaf case has begun a drip
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک) سانحہ ساہیوال، پہلا سانحہ ہے اور نہ آخری ہوگا ۔ چند روز تک سیاستدان بیانات دیتے رہیں گے ۔ چند روز تک وزرا بڑھکیں مارتے رہیں گے ۔ چند روز تک ٹی وی ٹاک شوز میں ریٹنگ بڑھانے کے لئے سانحہ ساہیوال پر توتو میں میں ہوتی رہے گی ۔نامور کالم نگار سلیم صافی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر ہم ایک نئے ڈرامے میں لگ جائیں گے یا پھر ایک نئے سانحے کا انتظار کریں گے ۔ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین در در کی ٹھوکریں کھاتے رہیں گے ۔ اس واقعہ کے ذمہ داران دندناتے پھررہے ہوں گے ۔ وزیرداخلہ شہریار آفریدی اسی طرح اسمبلی میں اور پریس کانفرنس میں بڑھکیں مارتے رہیں گے لیکن نہ انہیں سانحہ ساہیوال یاد ہوگا اور نہ کوئی میڈیا پرسن یا اسمبلی ممبر ان سے اس واقعہ سے متعلق سوال پوچھنے کی زحمت گوارا کرے گا۔ ماضی بعید میں نہیں جاتے ،ماضی قریب کے دو واقعات کی مثال لیتے ہیں ۔ نقیب اللہ محسود اور ان کے ساتھ دو اور معصوموں کو جب اسی طرح بے دردی کے ساتھ قتل کیا گیا تو اس وقت بوجوہ موجودہ سے بھی بڑا طوفان کھڑا ہوگیا ۔ تب سیاستدانوں نے اس واقعے پر اس سے زیادہ سیاست چمکائی تھی اور تب میڈیا نے اس حادثے پر اس سے بھی زیادہ دکانداری کی تھی ۔ نقیب اللہ محسود کے قاتلوں کے خلاف کارروائی کے لئے اسلام آباد میں کئی روز تک جو دھرنا دیا گیا ، اس سے عمران خان سے لے کراسفندیار ولی خان تک اور محمود خان اچکزئی سے لے کر مولانا فضل الرحمان تک ، کم وبیش سب سیاسی رہنمائوں نے اپنے خطابات کے جوہر دکھائے ۔ اور تو اور جنرل حمید گل مرحوم کے صاحبزادے سے لے کر ٹی وی اینکرز تک نے وہاں غمزدہ پختونوں کے جذبات کو گرمایا ۔ ریاست مدینہ کے نام لیوا عمران خان صاحب تو پختونوں کا ووٹ ہتھیانے کے لئے کراچی کے دھرنے میں بھی تشریف لے گئے اور وہاں اپنے خطاب میں رائو انوار جیسے ظالموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ۔ساہیوال کے سانحہ کا تو ابھی کسی عدالت نے نوٹس بھی نہیں لیا لیکن نقیب اللہ محسود کے معاملے کا اس وقت کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوموٹونوٹس بھی لیا ۔ نقیب اللہ محسود کے مظلوم والد کو یقین دہانیاں بھی کرائیں ۔ حتیٰ کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیرستان میں واقع ان کے گھر پر تشریف لے گئے اور نقیب اللہ محسود کے یتیم بچوں کے سروں پر ہاتھ پھیرتے ہوئے انصاف دلانے کا عزم ظاہر کیا ۔ تاہم ایک سال کا عرصہ گزر گیا۔ عمران خان کے سر پر وزیراعظم کا تاج بھی سج گیا ۔ نقیب اللہ محسود کے نام پر جذباتی تقاریر کے ڈرامے رچانے والے شہریار آفریدی وزیرداخلہ بن گئے ۔قرآنی آیات کے حوالے دے کر، نقیب اللہ محسود اور سانحہ ماڈل ٹائون کے نام پر آنسو بہانے والے علی محمد خان بھی وزارت سے سرفراز ہوئے۔ لیکن نقیب اللہ محسود اور ان جیسے سینکڑوں معصوموں کے قاتل رائو انوار آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں ۔ آج دو بندوں (ایک جبران ناصر اور دوسرے کا نام بوجوہ نہیںلکھا جاسکتا) کے سوا باقی سب نے نقیب اللہ محسود کو بھلا دیا ہے۔ ان کے بچے بے آسر ا پڑے ہیں اور رائو انوار یواے ای کے محلات میں رہنے والے اپنے بچوں کے پاس جانے کے لئے راستے تلاش کررہے ہیں ۔ سردست تو عدالت نے انہیں جانے کی اجازت نہیں دی لیکن جلدیا بدیر ہمیں خبر مل جائے گی کہ رائو انوار وہاں پہنچ گئے ۔ دوسری طرف نقیب اللہ محسود کے بوڑھے والد انصاف کے لئے کبھی کراچی کی عدالتوں کے چکر لگارہے ہیں تو کبھی اسلام آباد کے ۔ وسعت اللہ خان ، مبشر زیدی اور ضرار کھوڑو کے سوا کسی اینکر کی ہمت نہیں ہورہی کہ نقیب اللہ محسود کے والد اور بچوں کی فریاد سے دنیا کو آگاہ کرے۔ جبران ناصر کے سوا کسی وکیل ، کسی سیاستدان اور کسی مذہبی رہنما کو فرصت نہیں کہ نقیب اللہ محسود کے والد کی فریاد سنے یا پھر رائو انوار کے معاملے کا فالواپ کرے ۔مذکورہ واقعہ کو تو ایک سال گزر گیا ۔ایک اور تازہ ترین واقعہ ملاحظہ کیجئے جوریاست مدینہ کے نام لیوا عمران خان کے اقتدار میں وقوع پذیر ہوا ۔ پشاور کے شہریو ں کی زندگیوں کے محافظ اور ایس پی پشاور محمد طاہر داوڑ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے اغوا ہوئے ۔ جس طرح سانحہ ساہیوال کے بارے میں وزراء بھانت بھانت کی بولی بول رہے ہیں اسی طرح ان سے متعلق بھی وزیرداخلہ کچھ کہتے رہے تو وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کچھ کہتے رہے ۔ طاہر داوڑ غائب تھے لیکن وزیراعظم کے ترجمان افتخار درانی وائس آف امریکہ پر آکر میڈیا والوں کا مذاق اڑاتے رہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں بیٹھے ہوئے طاہر داوڑ کو مغوی مشہور کررکھا ہے ۔ جس طرح سانحہ ساہیوال کے مقتولین سے متعلق وزرا کےدہشت گردی کے الزامات سے ان کے لواحقین کے زخموں پر نمک پاشی ہورہی ہے اسی طرح طاہر داوڑ کے بھائی اور بچے بھی افتخار درانی کے بیان سے تڑپ اٹھے تھے۔ پھر ایک دن خبر آئی کہ پشاور کے شہریوں کی زندگیوں کے اس محافظ کی لاش افغانستان میں مل گئی ۔ چنانچہ سانحہ ساہیوال کی طرح اس پر بھی ملک بھر میں قیامت برپا ہوئی ۔ سیاستدانوں کے بیانات آنے لگے ۔ ٹی وی ٹاک شوز کا بھی کئی دن تک بازار سج گیا ۔وزیراعظم نے یقین دہانیاں کرائیں ۔ اسمبلی فلور پر وزیرداخلہ نے سانحہ ساہیوا ل پر دئیے بیان سے بھی بڑھ کرجذباتی تقریر کی ۔ تب بھی انہوں نے یہی الفاظ بار بار استعمال کئے تھے کہ مجھے اللہ کو جان دینی ہے ۔ اسی طرح تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کرکے عمران خان کی حکومت نے ایک جے آئی ٹی بنائی تھی لیکن آج کئی ماہ گزرنے کے باوجود کچھ پتہ نہیں ۔اس جے آئی ٹی کا پتہ چلا اور نہ اس کی تحقیقات کا ۔ اسی لئے مجھے کوئی امید نہیں کہ سانحہ ساہیوال کے مجرموں کو قرار واقعی سزا مل جائے گی اور نہ اس خوش فہمی کا شکار ہوں کہ یہ سانحہ آخری سانحہ بن جائے گا۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم سب جھوٹ بول بول کر اپنے آپ کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔ جس طرح جمہوریت نہیں لیکن ہم جمہوریت جمہوریت کا ڈرامہ رچائے ہوئے ہیں اسی طرح اس ملک میں نظام انصاف نہیں لیکن ہم پولیس، وکیل اور عدالت کا ناٹک کرکے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ جیسے اس ملک میں واقعی کوئی قانون موجودہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ اس ملک میں ایک طبقے کے لئے قانون ہے لیکن دوسرا طبقہ اس سے بالاتر ہے ۔ ایک طبقہ کو پولیس اور عدالت وغیرہ کا خوف لاحق رہتا ہے لیکن کچھ طبقات ایسے ہیں جو ان دونوں کو اپنے ہاتھ کی چھڑی اور جیب کی گھڑی سمجھتے ہیں ۔ جن معاملات میں ان طبقات کا کردار آجاتا ہے ، وہ کبھی منطقی انجام تک نہیں پہنچتے ۔ لہٰذا جب تک اس ملک میں رہنے والے تمام طبقات اور تمام ٰشہریوں کو ایک لاٹھی سے ہانکنے والا نظام نہیں بنایا جاتا ، یہ سانحات کم ہونے کی بجائے بڑھتے رہیں گے ۔ تاہم جو لوگ اس دوئی کو برقرار رکھ رہے ہیں ، انہیں مکافات عمل کا قانون بھی ذہن میں رکھنا چاہئے ۔آج دوسروں کے بچے خوفزدہ ہیں تو کل ان کے بچے بھی غیرمحفوظ ہوسکتے ہیں ۔ اللہ کا واسطہ اس ملک کو شہرناپرساں نہ بنائیے پاکستان رہنے دیں ۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Osama bin Laden was killed during a raid on the American commandos Red on the Abbottabad compound, but a wife resisted her times
Previous Post ایبٹ آباد کمپاؤنڈ پر امریکی کمانڈوز کی ریڈ کے دوران اسامہ بن لادن کو تو ہلاک کیا گیا مگر اسکی ایک بیوی نے اپنی اوقات سے بڑھ کر مزاحمت کی
Next Post عمران خان کے دور میں پاکستان کی سب سے بڑی بیماری زرداری کا چند دنوں میں کیا حشر ہونیوالا ہے
What has happened during the last few days of Pakistan's biggest illness in Imran Khan's era

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.