yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ارے عقل کے اندھو اسد عمر ناکام ہوا تو عمران خان ناکام ہو گا

Web Editor January 26, 2019 1 min read
Imran Khan will fail if I think that the age of Asad was unsuccessful
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) دیکھ رہا ہوں جس کمان سے بھی تیر نکلتا ہے اُس کا ہدف عمران خان کی ٹیم ہوتی ہے۔ ممکن ہےایک آدھ کھلاڑی کمزور واقع ہومگرکابینہ میں ایک وزیر بھی ایسا نہیں جس پر کرپشن کا کوئی الزام ہو۔ ہدف ِ تنقید وہی ہیں جوسب سےبہترکام کررہے ہیں۔ نامور کالم نگار منصور آفاق اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔اسد عمر پر تواپنےپرائے دونوں بہت برہم ہیں حالانکہ وہ تومبارک باد کے مستحق ہیں، اگرچہ مہنگائی ضرور ہوئی ہے مگر ان کےاقدامات پاکستانی معیشت کےلئے صبح کی پہلی کرن کی طرح ہیں۔ میرا ذاتی خیال ہے اسد عمر کوباقاعدہ پلاننگ کے ساتھ ٹارگٹ کیا گیاہے۔ اس میں حکومت کے مخالف تو ہیں ہی کہ اسد عمر کی ناکامی دراصل عمران خان کی ناکامی ہوگی مگر کمیں گاہ میں موجود کچھ دوست بھی ’اسد عمر مخالف مہم ‘کا حصہ بن گئے ۔ دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف ۔۔ اپنے ہی دوستوں سے ملاقات ہو گئی ۔۔ ایڈوائزی کونسل کے کچھ ممبران بھی شاید اپنے وزیرسےنالاں ہیں۔ وہ دراصل قومی غیرت کے تحت چاہتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔ یہ اچھی بات ہے مگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں کریڈٹ کےلئے آئی ایم ایف سےروابط برقراررکھنے بھی ضروری ہیں۔ بے شک ہم نے دوست ممالک سے قرض لے کر اپنی معیشت کو مضبوط کرلیا ہے مگرآئی ایم ایف کے ساتھ بزنس کرنے سے پاکستان کی کریڈیبلٹی بنتی ہے۔ یہ بالکل اسی طرح کی بات ہے جیسے کوئی شخص ذاتی طور پرکئی لوگوں سے ادھار لے سکتا ہے مگربینک اس کولون صرف اُسی صورت میں دیتاہےجب اسے یقین ہوتا ہےکہ یہ شخص لون واپس کر نے کی اہلیت رکھتاہے۔ یہ اہلیت انٹرنیشنل سطح پرکاروبار کےلئے ضروری ہوتی ہے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان چونکہ ایک طویل عرصہ سے بزنس کرتا آرہا ہے اس لئے اب اُس کے پاس جانا کوئی بری بات نہیں۔ ہاں اگر پاکستان کی معیشت مکمل طور پرمضبوط ہو جائےتو آئی ایم ایف کے پاس جانا قطعاً ضروری نہیں۔ میرے نزدیک تو اسد عمر نے اس وقت تک جو کام کئے ہیں وہ تمام قابل ِ تحسین ہیں۔ جہانزیب خان، شہباز شریف کےقریبی آدمی تھے انہیں اِ س کے باوجود ایف بی آر کا چیئرمین لگا دیا ہے کہ اُن سے بہتر کوئی اور آدمی اس پوسٹ کےلئے موجود نہیں تھا۔ یہ بات مخالف بھی تسلیم کرتے ہیں۔ جہانزیب خان نے بھی آتے ہی تمام کرپٹ افسران کو عہدوں سےہٹایا، اپنےاختیارات کو نیچے تک پہنچایا۔ یہ کتنی بڑی بات ہے کہ ایف بی آر میں ایک بھی پوسٹنگ میرٹ کے بغیر نہیں ہوئی۔ اسد عمر کے خلاف سب سے زیادہ یہ بات دہرائی گئی کہ ان کی پالیسیاں مہنگائی میں اضافہ کررہی ہیں۔ حالانکہ انہوں نے تو جو پالیسیاں بنائی ہیں وہ مہنگائی میں کمی کا سبب بننےوالی ہیں۔ جہاں تک موجودہ مہنگائی کا تعلق ہے تووہ پچھلی حکومت کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔ معاشی پالیسیوں کے نتائج ایک دن میں نہیں آ جایا کرتے۔ کچھ وقت لگتا ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ پریشان حال کسان تھے جوپاکستانی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انہیں ریلیف دینے کےلئےزراعت کے شعبے میں انقلابی اقدام کئے گئےہیں۔ زرعی قرضوں پر ٹیکس کی شرح پہلے 39 فیصد تھی اسے بھی کم کر کے بیس فیصد کردیا گیا ہے۔ زراعت کےلئے استعمال ہونے والے ڈیزل انجن پر پہلے 17فیصد ٹیکس تھا اسے کم کرکے پانچ فیصد کردیا ہے۔ یعنی تمام زرعی مشینری ٹریکٹر تک سستے کر دئیے ہیں۔ کھاد کی فیکٹریوں پر جو گیس کی مد میں ٹیکس تھا وہ کم کردیا ہے یعنی اب کھاد بھی سستی ہوجائے گی۔ مکانوں کی تعمیر کےلئے قرض حسنہ کی مد میں پانچ ارب روپے رکھے ہیں۔ یہ پانچ ارب روپے غریبوں میں تقسیم ہوں گے۔ مہنگے موبائل فون چھوڑ کر باقی تمام موبائل فون پر ٹیکس کم کر دیا ہے یعنی جو فون عام لوگ استعمال کرتے ہیں انہیں بھی سستا کردیا گیا ہے۔ چھوٹے کاروبار پر پہلے ٹیکس کی شرح 49 فیصد تھی اسے کم کر کے بیس فیصد کردیا گیا ہے۔یقیناًاس سے مہنگائی میں کمی واقع ہو گی۔ جب سے گاڑی کی خریداری کےلئے فائلرہونا ضروری قرار دیا گیا تھا گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ ہوگیا تھا۔ فائلرز گاڑیاں خرید کر مہنگے داموں نان فائلرز کوفروخت کرنے لگے تھے۔انہوں نے 1300 سی سی تک نان فائلرز کو گاڑیا ں خریدنے کی اجازت دے کرانہیں راستہ فراہم کیا ہے۔ ایک مخصوص حد تک جائیداد کی خریداری کی بھی اجازت دی ہے۔ اس کے ساتھ1800سی سی گاڑیوں اور بڑی جائیدادوں پر ٹیکس بڑھایا بھی ہے۔ یعنی امیروں پر ٹیکس بڑھایا گیا ہے اور غریبوں پر کم کیا گیا ہے ۔یہ بڑے اہم اقدامات ہیں۔ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔ فائلرز کو جو فائدہ دیا گیا ہے اس سے یقیناً بینکنگ سسٹم مستحکم ہوگا پہلے فائلرز کوہر چیک پر پوائنٹ تھری پرسنٹ ود ہولڈنگ ٹیکس دینا پڑتا تھا، وہ ختم کردیا ہے۔ اب کاروباری حضرات اور ادارے زیادہ سے زیادہ کاروبار بینک کی وساطت سے کریں گے۔ اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرط بھی ختم کردی ہے۔ ایک کام بہت ہی اہم کیا گیا ہے کہ سولر پینل اور ونڈ ٹربائن کے کاروبار کو ٹیکس سے پانچ سال کےلئے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ اب وہ تمام سولر پینل جو پاکستان میںبن رہے ہیں، سستے ہوجائیں گے۔ پاکستان میں سولر پینل اور ونڈ ٹربائن بنانے کے نئے کارخانے لگیں گے۔ انرجی کے بحران سےملک کونکالنے کےلئے یہ ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ پچھلے سال صرف بجلی کے نظام میں ساڑھے چار سو ارب کا خسارہ ہوا۔ محصولات کے اِس نظام سے یقیناًشاندارنتائج برآمد ہوں گے سو اسد عمر کےلئے کلمہ خیر بنتاہے۔ اب ضرورت اس امرکی ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ کہتے ہیں کہ ترقی کےلئے ترقیاتی منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔ انڈسٹریز پر توجہ درکارہے۔ زراعت کی ترقی کے لیے اصلاحات کا جو یادگار پیکیج دیا گیا ہے اس کے بعد پیداوارکی کھپت کےلئے انڈسٹریز کی ترقی انتہائی ضروری ہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
District & Session Judge Peshawar Jobs 2019 for 27+ Stenotypists, Computer Operator, CCTV, Drivers & Support Staff (Download NTS Form)
Previous Post ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور جابز 2019 27 + سٹینٹائپسٹسٹ، کمپیوٹر آپریٹر، سی سی ٹی وی، ڈرائیور اور معاون اسٹاف (این ٹی ایس فارم ڈاؤن لوڈ کریں)
Next Post جمشورو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس نوکری 2019 کے لئے 102 + صحت اور میڈیکل اسٹاف، کمپیوٹر آپریٹرز، ایل ایچ وی، او ٹی اور دیگر اسٹاف (این ٹی ایس فارم ڈاؤن لوڈ کریں)
Jamshoro District Health Office Jobs 2019 for 102+ Health & Medical Staff, Computer Operators, LHV, OT & Other Staff (Download NTS Form)

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.