yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان بمقابلہ نریندر مودی: کون جیتا کون ہارا؟

Web Editor March 4, 2019 1 min read
Imran Khan vs Narendra Modi: who won who lose?
Share this:

اسلام آباد: بھارتی پائلٹ کی رہائی کے بعد دو ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت میں امید ہے کہ کشمیر میں ہونے والے حملے کے بعد پیدا ہونوالی کشیدگی ختم ہو جائیگی، اسلئے کس نے تصور کی جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ خیرسگالی کے طور پر بھارتی پائلٹ کو رہا کر دینگے۔ دہلی میں نریندرا مودی نے سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے ریمارکس کے چند لمحے بعد پاکستان پر طنز کرتے ہوئے جواب دیا کہ ’’پائلٹ پراجیکٹ مکمل ہو گیا‘ اب ہم نے اس کو حقیقت بنانا ہے‘‘ انکے حامیوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا، دیگر کے نزدیک یہ گھمنڈ اور بے لطف تھا۔ منگل کے روز جب بھارت کے فائٹر جیٹ طیاروں نے پاکستان کی سرزمین میں مبینہ دہشت گرد کیمپوں پر حملہ کیا تو مودی نے ایک انتخابی ریلی کا آغاز کیا، فیصلہ کن الیکشن میں اب ایک ماہ ہی رہ گیا ہے، انہوں نے دھمکی کے انداز میں کہا میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ چوبیس گھنٹے سے بھی کم وقت میں پاکستان نے جواب دے دیا۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں اس نے بھارت کا ایک جیٹ فائٹر گرا دیا اور اسکے پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔ دونوں ممالک پر کشیدگی ختم کرنے کیلئے غیر معمولی دبائو تھا۔ عمران خان نے پہل کی اور بھارتی پائلٹ کو رہا کر دیا۔ سابق بھارتی ڈپلومیٹ اور دفاعی امور کے ماہر کے سی سنگھ نے کہا کہ مودی کی بی جے پی اور اسٹیبلشمنٹ میں موجود ہاکس کو عمران خان کی ریورس سوئنگ نے پھنسا دیا ہے۔ (کرکٹ کی اصطلاح میں ریورس سوئنگ وہ بال ہوتی ہے جو بیٹسمین سے دور جانے کی بجائے اسکی طرف مڑتی ہے، عمران خان اپنے وقت میں دنیا کے بہترین کھلاڑی رہے ہیں)۔

سکیورٹی کرائسس 2014ء میں اقتدار میں آنے کے بعد مودی نے اپنے بیانیہ کو فروغ دیا، چاپلوس مقامی میڈیا نے اسکی مدد کی، جو ایک طاقتور اور قوم پرست کے طور پر انکے امیج کو بڑھا رہا تھا، اسلئے بہت سے لوگ حیران ہیں کہ کیوں انہوں نے بیورو کریٹس اور ملٹری کو میڈیا سے بات کرنے کیلئے منتخب کیا۔ انہوں نے خود عوام سے کیوں خطاب نہیں کیا، جب قوم چھری کی دھار پر تھی اور نیوکلیئر پڑوسی کے ساتھ فوری جنگ کی افواہوں کی زد میں تھی۔ سب سے زیادہ ناراض اپوزیشن کی جماعتیں تھیں، 21جماعتوں نے مودی پر تنقید کی کہ وہ مسلسل انتخابی اجلاسوں اور سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہیں اور یہاں تک اس دوران انہوں نے ایک موبائل ایپ بھی لانچ کی جو اسکی مدت کا سب سے بڑا سکیورٹی بحران تھا۔ بہت سوں کا خیال ہے کہ پاکستان نے مودی کو جوابی حملے جس میں ایک بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا اور پائلٹ کو پکڑ لیا، اس نے مودی کو حیران کر دیا۔ اگلے دو دن میں عمران خان نے صورتحال کی کشیدگی کم کرنے کا کہا۔ انہوں نے امن کیلئے بات کی اور کہا کہ وہ پائلٹ کو رہا کر دینگے۔

کے سی سنگھ نے کہا کہ پاکستانی وزیراعظم نے خود کو ایک باوقار معتدل اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے والا قرار دیا، اور بھارتی پائلٹ کو واپس کر کے سب کو حیران کر دیا۔ خان نے لوگوں اور دفاعی افسران سے بات کی اور میڈیا کو ابھی اپ ڈیٹ رکھا بھارت میں بہت سے ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستانی وزیراعظم ایک مناسب لیڈر نظر آئے‘ انہوں نے بھارت کو کارنر کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ انہوں نے دشمنی کے خاتمے کے ایک ایگزٹ روٹ کی اجازت دی۔ ایسا نظر آیا کہ مودی اپنے بیانئے پر کنٹرول کھو رہے ہیں۔ مورخ اور مصنف سری ناتھ راگھون نے کہا کہ پاکستان کے حملے نے بھارت کو حیران کر دیا۔ بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد جس میں بھارت کے چالیس سے زائد فوجی مارے گئے تھے، پاکستان پر رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جبکہ پاکستان نے اگلے روز دن کی روشنی میں اس کا بڑی جرات سے جواب دیا۔پائلٹ کی گرفتاری نے مودی اور انکی حکومت کی امیدوں اور بیانئے پر پانی پھیر دیا، اور صبح سے اس سے قبل ہونیوالا بلندو بانگ بیانیہ اب مکمل طور پر پائلٹ کو گھر واپس لانے میں بدل چکا تھا۔ بھارتی فوج کی بریفنگ پاکستانی حملے کے 30 گھنٹے کے بعد سامنے آئی، مودی اور انکی حکومت کو بیانیہ کنٹرول کرنے کیلئے بہت کم وقت ملا، اور آخرکار بہادری سے بیانیہ کنٹرول کرنیکی کوشش آسانی سے بیک فائر ہو سکتی تھی۔ مودی پہلے وزیراعظم نہیں ہیں جنہیں اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے، ان سے پہلے اٹل بہاری واجپائی اور منموہن سنگھ کو بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا رہا اور وہ بھی جواب دے سکتے تھے، لیکن انہوں نے درجہ حرارت میں کمی لانے کے اقدامات کئے۔ راگھون نے کہا کہ بدلہ کبھی بھی ایک سٹرٹیجک عنصر نہیں ہو سکتا، کیونکہ جذبات سے بنی حکمت عملی ہمیشہ ناکام ثابت ہوتی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
After destroying 2 Indian planes, shares of the JF17 Thunder-making Chinese company increased
Previous Post 2 بھارتی طیارے تباہ کرنے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز میں اضافہ ہوگیا
Next Post دیرینہ دشمن داروں پپو لوہار گروپ اور حاجی شوکت گروپ نے اپنے مابین دشمنی ختم کرنے کا اعلان کردیا
Long-term enemies Papu lohar group and Haji Shaukat group announced end their hostility

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.