yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میں جب بھی چوروں اور لٹیروں کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتا ہوں تو ۔۔۔۔۔ عمران خان نے اپنی سب سے بڑی مشکل بتا دی

Web Editor November 22, 2018 1 min read
Imran Khan told his biggest problem
Share this:

ملائیشیا(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ موجودہ حکومت ختم ہوجائے۔ایک تقریب کے دوران ملائیشیا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب سے حکومت آئی ہے سب ایک عجیب طریقے سے جمہوریت کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں ’جمہوریت‘ کو نہیں بلکہ اپنی چوری بچانے کے لیے جمع ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شور مچانے والوں کو معلوم ہے کہ انہیں جیلوں میں جانا ہے، مزید کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن بہت جلدی میں ہے کہ حکومت گرجائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہوگی جس میں کسی کو نہ کوئی این آر او ملے گا اور نہ ہی کوئی مک مکا ہوگا بلکہ سب چوروں کو جیل میں ڈالا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت نیب کے جتنے بھی مقدمات ہیں یہ تمام پچھلی حکومت میں بنائے گئے ہیں، ابھی تک موجودہ حکومت نے نیب کا ایک کیس بھی دائر نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ملائیشیا سے شہزادوں کو پاکستان پڑھنے کے لیے بھیجا جاتا تھا اور پاکستان کو خطے میں سب سے تیز ترقی کرنے والے ملک کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آج ملائیشیا اور پاکستان کے وسائل کا کوئی موازنہ ہی نہیں ہے، ملائیشیا پہلے کہاں تھا اور آج کہاں پہنچ گیا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کی آبادی 3 کروڑ جبکہ پاکستان کی 21 کروڑ ہے لیکن ملائشیا کی برآمدات 2 سو 20 ارب ڈالر ہیں جو پاکستان کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جو بھی زرمبادلہ بھیجتے ہیں وہ قانونی ذرائع سے بھیجیں تاکہ ملک کو فائدہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری لانے سے مالی مشکلات کم کی جاسکتی ہیں، جو بیرون ملک مقیم پاکستانی ہیں وہ ملک میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے منی لانڈرنگ کے خلاف کام کیا ہے اور بہت جلد ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کا جنون ہے، ایسا نظام بنایا جائے گا، جس کی مدد سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو درپیش مشکلات میں آسانی لائی جاسکے۔وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے 2 روزہ سرکاری دورے پر ہیں، اس موقع پر ملائیشین وزیراعظم کے دفتر میں عمران خان کے لیے استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی تھی جہاں ان کے ہم منصب مہاتیر محمد نے ان کا استقبال کیا اور بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ بھی کیا تھا۔ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اسلام آباد، ملائیشیا کی ترقی و خوشحالی اور اس کی قیادت کے تجربات سے استفادہ کرنے کا خواہشمند ہے.

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
breking News: Continuous fourth gold medal ..... The Pak Army left behind the forces of the whole world, named a great honor
Previous Post ریکنگ نیوز: مسلسل چوتھا گولڈ میڈل ۔۔۔۔۔ پاک فوج نے پوری دنیا کی افواج کو پیچھے چھو ڑ دیا ، شاندار اعزاز ا پنے نام کر لیا
Next Post ایک رات کا کرایہ 8 کروڑ روپے، دنیا کا ایسا ہوٹل جہاں قایک رات کا کرایہ 8 کروڑ روپے، دنیا کا ایسا ہوٹل جہاں قیام کرنے کا صرف سوچا ہی جا سکتا ہے، اس ہوٹل میں ایسا کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافاتیام کرنے کا صرف سوچا ہی جا سکتا ہے، اس ہوٹل میں ایسا کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات
Amazing disclosures

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.