yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں

Yes 2 Webmaster January 20, 2016 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : راجہ ثاقب
جی بالکل سلمان شہباز نے درست فرمایا کہ عمران خان کا ذہنی توازن درست نہیں اس لئے وہ کسی بھی پارٹی کی قیادت کے قابل نہیں. کیونکہ جن کا دماغ درست ہے انہوں نے تیس سال کے لئے سے عوام کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے. جن کا دماغ ٹهیک ہے وہ سیاست میں آتے ہی لوٹ مار کر کے دبئی، سعودی عرب، ترکی، بهارت اور برطانیہ میں اربوں کھربوں کا کاروبار بنا چکے ہیں. جن کا دماغ درست ہے وہ اور ان کے بچے نزلہ اور زکام کا علاج کرانے کے لئے دبئی اور لندن تشریف لے جاتے ہیں جب عوام کو ہسپتالوں میں پیراسیٹامول تک دستیاب نہیں. جن کا دماغ درست ہے ان کے بچے لندن اور امریکہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جب عوام کے بچوں کے لئے انہوں نے تیس سالوں سے ایک سکول تک نہیں بنایا. جن کا دماغ درست ہے انہوں نے پولیس کو ذاتی ملازم رکها ہوا ہے اور عوام آئے روز دھماکوں میں مر رہے ہیں۔

جن کا دماغ درست ہے انہوں نے “قرض اتارو، ملک سنوارو “کا نعرہ لگا کر عوام کو لوٹنے کے بعد اپنے اکاؤنٹ بهرے ہیں. جن کا دماغ درست ہے وہ گزشتہ تیس سال سے تھانیداروں، پٹواریوں اور تحصیلداروں کی مدد سے عوام کا حق رائے دہی سلب کر رہے ہیں. جن کا دماغ درست ہے وہ پٹرولیم مصنوعات پر پچاس فیصد سے زیادہ ٹیکس + آئی ایم ایف سے قرض پر قرض لے کر دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہے ہیں. جن کا دماغ درست ہے وہ جب گهر سے نکلتے ہیں تو ان کے پروٹوکول کے لیے حلق خدا کو کیڑے مکوڑوں کی طرح سڑکوں پر خوار کیا جاتا ہے۔

جن کا دماغ درست ہے ان کے لیے اور ان کی اولادوں کے لیے مملکت خداداد میں کوئی قانون نہیں. جن کا دماغ درست ہے وہ دن دہاڑے اپنی گاڑی سے آگے نکلنے والے موٹر سائیکل سواروں کے سر میں گولیاں مار کر باعزت بری ہو جاتے ہیں. جن کا دماغ درست ہے ان کے سامنے عوام کے پیسوں سے پلنے والے افسران دست بستہ کهڑے ہوتے ہیں. جن کا دماغ درست ہے ان کی ایما پر دن دیہاڑے ٹی وی کیمروں کے سامنے ڈیڑھ درجن معصوم لوگوں کو گولیوں سے بهون دیا جاتا ہے لیکن انصاف فراہم کرنے والوں کو مجرم تک نہیں ملتا۔

عمران خان کا ذہنی توازن درست ہی تو نہیں جو پاکستان کے غریب عوام کے لئے اپنی شاہانہ طرز زندگی قربان کر دیتا ہے. عمران خان کا دماغ خراب ہے جو پاکستان کے عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے اپنی ازدواجی زندگی تک قربان کر دیتا ہے. عمران خان کا دماغ خراب ہے جو دنیا بھر سے خیرات، اور چندے اکٹھے کر کے پاکستانیوں کے لیے عالمی معیار کے ہسپتال بنا رہا ہے. عمران خان کا دماغ ہی تو خراب ہے جو چندے مانگ کر پاکستانیوں کے بچوں کے لئے عالمی معیار کی یونیورسٹی قائم کرتا ہے. عمران خان کا دماغ ہی تو خراب ہے جو نہ تو خود سیاست سے پیسے بناتا ہے اور نہ دوسروں کو بنانے دیتا ہے۔

بلکہ پاگل پن کی حد تو یہ ہے کہ اپنی ہی پارٹی کے وزراء کو جیل بهی بهجوا دیتا ہے. عمران خان کا دماغ ہی تو خراب ہے جو کیڑوں مکوڑوں کی طرح زندگی گزارنے والے پاکستانیوں کے لیے تعلیم، صحت اور انصاف کی بات کرتا ہے. عمران خان کا دماغ ہی تو خراب جو وہ امریکہ، سعودیہ اور دیگر طاقتور ممالک کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کی بات کرتا ہے. ہے کوئی کرنے کی بات۔

بهلا آقا اور غلام کبهی برابر ہو سکتے ہیں. ؟ سنو سلمان شوباز! پاکستان کا ہر ذی شعور اور محب وطن پاکستانی عمران خان جیسے پاگل کے لیے آپ جیسے کروڑوں دانا قربان کرنے کو تیار ہے. کیونکہ پاگل عمران خان پاکستان اور پاکستان میں بسنے والے لوگوں کا وفادار ہے۔

Raja Saqib
Raja Saqib

تحریر : راجہ ثاقب

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Previous Post دہشت گردوں کا مکمل صفایا ضروری ہے، میاں افتخار حسین
Next Post چارسدہ واقعہ پاکستان پر حملے کے مترادف ہے، پرویز رشید

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.