yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وزیراعظم عمران خان کے پاس اور کوئی چوائس نہیں وہ صرف ایک طریقے سے ریاست مدینہ جیسا نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ؟ سینئر صحافی عبدالقادر حسن کی زبردست تجاویز

MH Kazmi December 3, 2019 1 min read
Imran Khan, has, no, choice, other, than, Abdul Qadir hassan, famous, columnist, suggest, PM, Imran Khan, for, making, Riasat e Madina
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان بلکہ تیسری دنیا میں شروع سے یہ ہو رہا ہے کہ کوئی سیاسی حکمران حکومت میں تو عوام کی پر جوش حمائیت سے آتا ہے مگر وہ عوام کو شاید بے وقوف سمجھتے ہوئے انھیں بھلا دیتا ہے اور اپنے ہم مشرب سیاسی طبقے کی پرورش میں لگ جاتا ہے

جعلی فحش ویڈیوز وائرل۔۔۔!!! معروف ٹاک ٹاک اسٹار نے خود کُشی کی دھمکی دے دی

سینئر کالم نگار عبدالقادر حسن اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ جو دراصل اس کے حریف ہوا کرتے ہیں چنانچہ جب اقتدار پر آفت آتی ہے تو اس کے اپنے طبقے کے ساتھی اسے مخالفوں کی صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور عوام اس سے متنفر ہو چکے ہوتے ہیں ۔ تنہائی کے اس عالم میں وہ گلوں شکووں کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔ذوالفقار علی بھٹو ا س سیاسی المیے یا حماقت کی بہترین مثال ہیں ۔ ایک ذہین و فطین لیڈر جس نے بہت کچھ توڑ دیا مگر سیاست کی اس آسیب زدہ روایت کو نہ توڑ سکا اور خود اس کا بد قسمت شکار بن گیا چنانچہ ایک بار پھر وہی ہوا جو ہوتا آیا تھا ۔ اقتدار سے علیحدگی کے بعد بھٹو صاحب نے اپنی سیاست کھیلنے کا فیصلہ کیا اور ہر وڈیرے ، رئیس ، سردار اور چوہدری کے دروازے پر دستک دی لیکن ایوب خان کے اس معتوب سے سب ڈر رہے تھے چنانچہ کسی نے اس کا ساتھ دینے کا حوصلہ نہ کیا۔ جب اس کے تمام حیلے ناکام ہو گئے تو وہ مایوسی اور برہمی کی کیفیت میں گم سم ہو گیا اور جب غورو فکر کے اس مراقبے سے باہر نکلا تو اس کی زبان پر پاکستان کے درو دیوار ہلا دینے والا روٹی کپڑا مکا ن کا نعرہ تھا ۔اس وقت اس کی پاکستانی قوم ایک نسبتاً خوشحال قوم تھی اور سیاست کی ریڑھ کی ہڈی مڈل کلاس بھی موجود تھی ۔ سوشلزم کافیشن تھا اور بھارت کے خلاف بھر پور جنگ

کی نفرت انگیز یادیں تازہ تھیں ۔ بھٹو نے کہا کہ عوام پاکستان کے مالک ہیں اور اس ملک کا سب کچھ ان کا ہے اور میں یہ سب کچھ چھین کر ان کو دے دوں گا۔ لاڑکانہ نہیں لاہور بھٹو کی سیاست کا مرکز تھا اور یہاں کے فلیٹیز ہو ٹل میں ان کا ڈیرہ جمتا تھا ۔ ایک دن میں نے بھٹو صاحب سے باتوں باتوںمیں پوچھا کہ عوام کو اتنا کچھ آپ کہاں سے دیں گے اتنی تو ملک کی زمین بھی نہیں یہ شام کا وقت تھا ۔انھوں نے ایک خاص انداز میں کہا کہ جنت کسی مسلمان نے دیکھی ہے خدا کسی نے دیکھا ہے مگر مسلمان جنت کے وعدے اور خدا کی رحمت کے لیے جان تک قربان کرنے پر تیار رہتا ہے ۔ وعدوں پر اعتبار اس قوم کی رگ و پے میں ہے پھر انھوں نے ذرا تن کر کہا لیکن میں بہت سے وعدے پورے کروں گا، میں بہت سوں سے بہت کچھ چھین لوں گا۔ وہ اپنے طبقے کے بڑے زمینداروں اور ملک کے صنعتکاروں سے بہت ناراض تھے جنہوں نے انھیں حقارت کے ساتھ مسترد کر دیا تھا ۔ مختصراً یہ کہ کسے یاد نہیں کہ بھٹو نے اپنے نامور مخالف سیاستدانوں کو تہس نہس کر تے ہوئے پرانی سیاست کو نابود کر دیا ، بہت کچھ اکھاڑ پچھاڑ دیا سیاست کے لاتعداد تاج اور کلاہ اپنے پائوں تلے روند ڈالے ۔اس سیاستدان نے یہ سب کچھ عوام کی مدد سے کیا، کسی سردار، چوہدری، وڈیرے اور نواب کی مدد سے نہیں ۔

آج تک اس کا ترکہ اس کے سیاسی جانشین کھا رہے ہیں ۔ لیکن بالآخر بھٹو اپنی اس کامیاب سیاست پر قائم نہ رہ سکا ۔ اس کے اندر کا وڈیرہ جاگ گیا ۔ اقتدار اور حکمرانی کا سحر اس کے حواس کو بے قابو کر گیا اس نے عوام کو چھوڑ کر پھر سے اپنے دشمنوں کو جمع کر لیا ۔ یہ لوگ تو کمزور ترین مخلوق تھے اصل طاقت عوام کے پاس تھی جو اس نے گم کر دی، وہ خود بھی گم ہو گیا صرف اس کی یاد باقی رہ گئی۔یہ باتیں مجھے آج کے حکمرانوں کی حالت زار دیکھ کر یاد آ رہی ہیں جو بھٹو کی طرح نہ سہی لیکن عوام کی تائید کے دعویدار ہیں اور وجہ کچھ بھی ہو عوام نے انھیں بڑے شوق سے اور بڑی امیدوں کے ساتھ اقتدار پر سرفراز کیا ہے ۔ مگر عوام کے ساتھ ان کا رابطہ اتنا ہی ہے کہ انھوں نے عوام کے استعمال کی اشیاء ان پر تنگ کر دی ہیں ۔ بھٹو صاحب کا تجربہ کوئی پرانے زمانے کی بات نہیں ہے، تاریخ سے سبق اگرچہ بہت کم سیکھا جاتا ہے مگر ماضی قریب کی تاریخ تو فراموش نہیں کرنی چاہیے، خصوصاً جب ہر وقت عوام کو خوشحالی کے خواب دکھائے جاتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کواس غلط فہمی یا خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ کوئی ایسی طاقت ان کے اقتدار کو بچا سکتی ہے جس کا عوام سے کوئی تعلق نہ ہو یا ان کے سیاسی اتحادی جن کو پاکستان کے

عوام کئی بار بھگت چکے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کا عوام سے خوشگوار تعلق نہیں ہے ۔ وہ ماضی کی ہر حکومت کے اتحادی رہے ہیں چاہے وہ سیاسی حکومت ہو یا فوج کی مارشل لائی حکومت۔ بس ایک پردہ پڑا ہوا ہے جس کے پیچھے کوئی معشوق نہیں ہے صرف رقیب چھپے ہوئے ہیں ۔عمران خان کو اگر کسی پر انحصار کرنا ہے تو وہ پاکستان کے عوام ہیں جنہوں نے ان کو نعروں کی گونج اور ڈھول کی تھاپ پر اقتدار کی مسند پر بڑے چائو سے بٹھایا ہے ۔ قرآن کے الفاظ میں یہ افتادہ خاک لوگ عمران خان کی اصل سیاسی طاقت ہیں جو کسی کرم فرما کی راہ تکتے رہتے ہیں ۔ وہ ان کا حال دل جاننے کی کوشش کریں اور ان کو اپنا حال سنائیں وہ دیکھیں گے کہ زمین کے یہ کمزور لوگ کس قدر پیار کرنے والے ہیں ۔ وہ ان کو طاقت دیں ان سے اقتدار کے لیے طاقت حاصل کریں۔ یہ وہ طاقت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتی۔ وہ صوبوں کا بار بار دورہ کریں، بار بار ان کا حال پوچھیں، ان کو بتائیں کہ وہ ان کے مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں ۔بڑے لوگوں سے ان کی بڑائی اورتکبر چھین لیں اور چھوٹے لوگوں میں ان کی عاجزی اور کمزوری کو ختم کر دیں، اسی کا نام ریاست مدینہ ہے۔ سیدنا صدیق اکبر ؓ نے فرمایا تھا کہ میں اس وقت تک چین سے نہ بیٹھوں گا جب تک ظالم سے مظلوم کا حق نہ چھین لوں۔

Imran Khan, has, no, choice, other, than, Abdul Qadir hassan, famous, columnist, suggest, PM, Imran Khan, for, making, Riasat e Madina

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NAB, will, not, arrest, anyone, bureaucracy, can, work, according, to, their, will, says, Chairman, NAB, to, PM, Imran Khan
Previous Post بے فکر ہو کرتم جو مرضی کرو نیب تمھاری طرف دیکھے گا بھی نہیں ۔۔۔وزیراعظم اور نئے چیف سیکریٹری نے بیوروکریسی کو کیا پیغام دیا؟ پول کھل گیا
Next Post بغیر بتائے ، جتائے اور شور مچائے کام جاری ۔۔۔۔۔ جلد عمران خان تحریک انصاف کے پرانے اور مخلص لوگوں اور پاکستانی عوام کو کیا خوشخبری دینے والے ہیں ؟ بڑے کام کی خبر
do not, creat, hustle, Imran Khan, will, announce, good, news, for, pure, and, sincere, friends, and, People, of, Pakistan

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.