yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران خان نااہلی کیس؛ الیکشن کمیشن کے اختیارات پرسمجھوتہ نہیں ہوگا، سپریم کورٹ

MH Kazmi June 13, 2017June 13, 2017 1 min read
Imran Khan disqualification case would not compromise the Commission's powers, the Supreme Court
Share this:

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں اوراس کے اختیارات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Imran Khan disqualification case would not compromise the Commission's powers, the Supreme Court
Imran Khan disqualification case would not compromise the Commission’s powers, the Supreme Court

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ عمران خان کی نااہلی سے متعلق حنیف عباسی کی درخواست کی سماعت کررہا ہے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ فارن فنڈنگ پر دلائل تفصیل سے سن چکے ہیں لیکن ہم کچھ سوالات کے جواب جاننا چاہتے ہیں، کیا درست ہے کچھ فنڈز آئین کے آرٹیکل 6 کی شق (3) کے حوالے سے ممنوعہ ہیں، جس پر عمران خان کے وکیل انور منصور نے کہا کہ کوئی فنڈزممنوعہ نہیں، انتخابی نشان لینے کیلئے تفصیلات دینا ہوتی ہیں، الیکشن کمیشن تفصیلات جمع کرواتے وقت جانچ پڑتال کرسکتا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کے گوشوارے منظور کیے۔

انورمنصورکے دلائل پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کہنا چاہتے ہیں کہ آڈٹ رپورٹ منظور ہوگئی تو دوبارہ جائزہ نہیں لیا جاسکتا۔ جس پر انور منصور نے کہا کہ اکاؤنٹس کی تفصیلات ہر سال جمع کرانا ہوتی ہیں اور اس کے پاس ہر سال جانچ پڑتال کا موقع ہوتا ہے لیکن الیکشن کمیشن دس سال بعد اکاوٴنٹس نہیں کھول سکتا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن پڑتال ازخود کر سکتا ہے یاکسی کی شکایت پر، کیا 184 تھری کے تحت ہم براہ راست کارروائی کرسکتے ہیں۔

تحریک انصاف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے وکیل ابراہیم ستّی کے دلائل شروع کئے، انہوں نے پولیٹیکل پارٹی آرڈررضاکارانہ آڈٹ کو ڈیل کرتا ہے، پی ٹی آئی نے آج تک کسی گوشوارے میں فارن فنڈنگ کا ذکر نہیں کیا، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کرفراڈ کیا اورحقائق چھپائے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کون سی سیاسی جماعت تسلیم کرے گی کہ فنڈز ممنوعہ ذرائع سے آئے، کسی نے فنڈز کو ممنوعہ تسلیم کیا تو وہ قبضہ میں لے لیے جائیں گے۔ سوال یہ ہے کہ فارن فنڈنگ پرکارروائی کس کا اختیارہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ کیا ممنوعہ نکال کرکوئی فارن فنڈنگ تسلیم کی گئی، 2008 سے آج تک الیکشن کمیشن نے فنڈز کی تفصیلات طلب نہیں کیں۔ کیا الیکشن کمیشن کی زمہ داری نہیں کہ تفصیلات طلب کرے۔

ابراہیم ستّی نے کہا کہ اکبر ایس بابر پی ٹی آئی کے بانی رکن ہیں، وہ گھر کے بھیدی ہیں جنہوں نے لنکا ڈھائی، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست پر نوٹس لیتے ہوئے کارروائی شروع کی، 8 اکتوبر 2016 کو الیکشن کمیشن نے اپنے دائرہ اختیار کو تسلیم کیا لیکن پی ٹی آئی کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار محدود وقت کے لیے ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن عدالت یا ٹربیونل نہیں، یہ اتھارٹی کے تحت فنڈز کے حوالے سے اختیاررکھتا ہے، اس کے اختیارات پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اس موقع پرپی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ تحریک انصاف کو تمام فنڈنگ بذریعہ بینک ملتی ہیں، جس پرچیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس بات کے آپ کے پاس کیا شواہد ہیں۔

حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے کیلی فورنیا میں 195 ملٹی نیشنل کارپوریشنز سے فنڈز لیے اس کے علاوہ بھارت سمیت دیگرغیر ملکیوں سے بھی فنڈز لیے گئے، پی ٹی آئی کی تفصیلات میں مکمل معلومات نہیں دی گئیں، فنڈز دینے والوں کا کہیں نام نہیں تو کہیں ایڈریس نہیں،عدالت میں ویب سائٹ کھول کر دیکھا جا سکتا ہے، جس پرانورمنصورنے کہا کہ پی ٹی آئی نے فنڈزکی تمام تفصیلات دی ہیں۔ جس پراکرم شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی کوکئی ملین ڈالرزممنوعہ ذرائع سے ملے، سوال یہ ہے کہ کیا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو پی ٹی آئی نے ڈونرزکی مکمل فہرست دی، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کو تو دی گئی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرناہوتی ہے۔

چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ امید ہے آپ سپریم کورٹ کے دائرہ کارپرسوال نہیں اٹھائیں گئے، جس پرانورمنصورنے کہا کہ ان کی جانب سے عدالتی دائرہ کار پر اب کسی صورت سوال نہیں اْٹھایا جائے گا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
K-Electric privatization, sought reply from Shanghai Electric and federation
Previous Post کے الیکٹرک کی نجکاری، شنگھائی الیکٹرک اور وفاق سے جواب طلب
Next Post سربراہ پاک بحریہ کی سری لنکا کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقات
President navy chief meets top Sri Lanka military leadership

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.