yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    • لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہلاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

عمران خان نے ناممکن کو ممکن کردیا

Yes 1 Webmaster December 16, 2014 1 min read
Farrukh Shahbaz Warraich
Share this:
Farrukh Shahbaz Warraich
Farrukh Shahbaz Warraich

تحریر:فرخ شہباز وڑائچ

سات برس پیچھے جائوں تو ایک دھندلی سی تصویر بنتی ہے کل بھی عمران خان بھی اسی طرح پر عزم تھا ،آج بھی اسی طرح پر عزم دکھائی دیتا ہے۔یہ2007 کی بات ہو گی جب ان سطور کا لکھنے والا ابھی بچپن سے لڑکپن کی منزلیں طے کر رہا تھا۔ انھی دنوں ایک کارکن کی طرف سے کپتان کو دعوت دی گئی یہ ان دنوں کی بات ہے جب کپتان کے آگے پیچھے سینکڑوں گاڑیوں کے قافلے نہیں ہوا کرتے تھے،قصہ مختصر یہ کہ شام کے سائے جب گہرے ہونے لگے تو کپتان کے چاہنے والوں کا انتظار بڑھنے لگا تھا،لیکن اس محلے میں کچھ خاص گہما گہمی نہ تھی سب کچھ معمول کے مطابق تھا پھر بتاتا چلوں ”یہ ان دنوں” کی گردان اس لیے بھی ضروری ہے

آج کے نوجوانوں کویہ بات بڑی ناگوار گزرے گی کہ پاکستان میں کہیں ایسا بھی ہوا ہو گا کہ ان کا کپتان کا کہیں سے گزر ہو اور وہاں اس کے چاہنے والوں کا سمندر نہ ہو پھر وہیں سے بات شروع کروں تو کپتان فیروزپوروڈ کے اس مڈل کلاس محلے میں آیا کارکنان تھے یا اس کے کرکٹ کے فین اپنی استطاعت کے مطابق کپتان کا استقبال کیا گیا،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جس کا بلاشبہ وہ حقدار بھی تھا۔۔ان سطور کو لکھنے والا بھی ان دنوں کپتان کے مداحین میں شامل تھا۔۔سو قافلے کی صورت میں کپتان کو پنڈال کی طرف لے جایا گیا کپتان بولنے کے لیے تیار تھا،مگر سامعین سننے کے لیے نہیں،سننے والے بمشکل ستر کے قریب ہوں گے۔۔۔

کپتان بولتا جارہا تھا لیکن سننے والوں کو اس سے کوئی دلچسپی نہ تھی سوائے اس کہ ایک کرکٹ کا کھلاڑی جس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فاتح بنی تھی وہ ان کے سامنے ہے۔۔کپتان کی تقریر میں رکاوٹ سامعین خود تھے۔۔۔یہ وقت ،وقت کا کھیل ہے یہی کپتان اب لاکھوں کے جلسے کو ایک اشارے سے خاموش کروانے کی طاقت رکھتا ہے، لیکن اس شام کپتان بے بس نظر آیا تھا۔۔ذہن پر زور دوں تو چند باتیں یاد آتی ہیں جیسے کپتان نے کہا ”میں نے پرتعیش،آرام دہ زندگی چھوڑ کر اس سخت میدان یعنی سیاست کا میدان آپ کے مسائل حل کرنے کے لیے چنا ہے۔

میں نے پوری دنیا دیکھی ہے اللہ تعالی نے میری ہر خواہش پوری کی ہے اب خواہش ہے کہ پاکستان کی تقدیر بدل دوں۔میرے پاس دولت،عزت اور شہرت کی کمی نہیں۔۔ کپتان کی تقریر کے بعد اس سے مصافحہ کرنے والوں کی تعداد کچھ زیادہ نہ تھی سو ان سطور کے لکھنے والے نے بھی ہمت کر کے کپتان سے مصافحہ کیا یہ کپتان سے پہلی ملاقات تھی اس کے بعد مختلف جلسوں میں صحافتی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے کپتان کو قریب سے دیکھنے اور سننے کا موقع ملا مگر اب سیکورٹی اور خوشامدیوں کا ہجوم دیکھ کر ارداہ ترک کر لیتا ہوں۔آج تقریبا سات برس کے بعد کپتان ایک موثر پارٹی اور ایک سوئی ہوئی قوم کا لیڈر بن چکا ہے۔۔

کل کے کپتان اور آج کے کپتان میں واضح فرق طاقت کا ہے۔آج کا کپتان قدرے بالغ قائد جس کے پاس عوام کی طاقت ہے،آج اسے لوگ اسے دیکھنا بھی چاہتے ہیں اس کی گفتگو بھی سننا چاہتے ہیں۔۔بزرگ بتاتے ہیں اگر ذولفقار علی بھٹو کے بعد عوام کسی لیڈر کے دیوانے ہوتے نظر آرہے ہیں تو وہ کپتان ہے۔ابھی کل ہی کی بات ہہے جب وہ طالبعلموں سے خطاب کر رہا تھا اپنی بات کے دوران قرآن اور اقبال کو نظر انداز وہ کر ہی نہیں سکتا اس کا مخاطب ہونے کا انداز اس کے وسیع مطالعے اور ویڑن کے گواہ ہیں۔۔ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے وہ عوام کا حوصلہ بڑھا رہا ہے اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے وہ لوگوں کو اکسا رہا ہے

جو بات زبانوں پر لوگ لانے سے ڈرتے تھے آج اسی کی بدولت وہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کرتے ہیں کپتان سے لاکھ اختلاف کے باوجود اس بات سے انکار ممکن نہیں ۔وہ جو کہہ رہا ہے ٹھیک کہہ رہا ہے،طریقہ کار سے اختلاف مگر ہو سکتا ہے۔کہتا ہے ان سب کی جائیدادیں بیرون ملک ہیں یہ لوگ دہری شہریت رکھتے ہیں،کہتا ہے وزارت عظمی کا خواہش مند ہوتا تو پینٹا گون کے طواف کرتا اس کے سچا ہونے کے دلیل اس سے بڑھ کر کیا ہے کہ کڑوا سچ وہ بڑی دلیری سے کہہ جاتا ہے ۔ایک شاندار ہسپتا ل اور یونیورسٹی کی صورت میں اس کی خدمات کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے۔

اس کی جدوجہد پر نظر ڈالتا ہوں تو یقین نہیں آتا کہ کتنے برسوں سے وہ ان کٹھن راہداریوں میں روشنی کی تلاش کر رہا ہے لیکن ابھی وہ وقت نہیں آیا مگرکوشش ابھی بھی اس کی جاری ہے۔۔ابھی بہت سی مشکلات ہیں اگر یہی خلوص اورپختہ ارادہ اس کے ساتھی رہے تو وہ وقت دور نہیں جب وہ اپنی منزل پالے گا۔۔۔کسی نے کہا ہارن آہستہ بجائیں یہ قوم سو رہی ہے،مگر کپتان کی ہمت کو داد جو مسلسل اس قوم کو جگانے کی جدوجہد میں مصروف ہے۔سچ پوچھیں تو کہیں دور سے ایک صدا سنائی دیتی ہے عمران خان نے ناممکن کو ممکن کردیا۔۔۔

تحریر:فرخ شہباز وڑائچ

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Imran Khan
Previous Post کپتان کے پلان سی کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر
Next Post معصوم بچوں کو نشانہ بنانے والے درندوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، وزیر اعظم
Nawaz Sharif

Related Posts

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

September 5, 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026
فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.