yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کپتان کے پلان سی کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر

Yes 2 Webmaster December 16, 2014 1 min read
Imran Khan
Share this:
Imran Khan
Imran Khan

تحریر : ایم ایم علی
تحریک انصاف کے پلان (سی) کا پہلا مرحلہ گذشتہ روز لاہور میں اختتام پذیر ہو گیا، کپتان کے پلان (سی)کے پہلے مرحلے میں فیصل آباد ،کرچی اور لاہور کو بند کرنا تھا اور دوسرے مرحلے میں میں پورے پاکستان کو بند کر نا ہے۔ میں نے 2 دسمبر کو شائع ہونے والے اپنے کالم میں یہ لکھا تھا کہ تحریک انصاف کیلئے لاہور اور فیصل آباد کو بند کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا البتہ کراچی میں یہ کال کارگر ثابت ہو سکتی ہے ۔تحریک انصاف نے جب 8 دسمبر کی صبح کا آغاز معمول کے دنوں کی طرح ہو فیصل آباد کی سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق راوں دواں تھی ،طالبعلم کالجوں اور سکولوں کا رخ کر رہے تھے ،پرئیوئٹ اور سرکاری آفسز کھلے ہوئے تھے اور شہری اپنے اپنے دفاترز میں معمول کے مطابق پہنچ رہے تھے اور پھر آہستہ آہستہ فیصل آبادکے بازار بھی کھلنا شروع ہوگئے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکنوں نے فیصل آباد کی مختلف شاہرہوں پر ٹائر جلا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنا شروع کر دئیے اور اس کے بعد ٹریفک کی راوانی میں مشکلات پیدا ہو ناشروع ہوں گئی ۔بہر حال روڈز بلاک کر نے کے باوجود تحریک انصاف فیصل آباد کو مکمل بند کر وانے میں یکسر ناکام ہو چکی تھی اور واضع طور پر حکومت فیصل آباد کو کھلا رکھنے کی حکمت عملی پر کامیاب ہوتی نظر آرہی تھی، لیکن حکومت میں موجود چند شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں کو اپنی ہی کامیابی ہضم نہ ہوئی۔

انہوں نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے مقابلے میں اپنے کارکنوں کو فیصل آباد کی سڑکوں پر نکال دیا اور اس طرح دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے سامنے آن کھڑے ہوئے اور دونوں جماعتوں کے کارکنوں کے بابین تصادم کا آغاز ہوا گیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ تحریک انصاف کا ایک کارکن گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا اور اس کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہونے لگا اور جب تاجروں نے حالات کشیدہ ہوتے ہوئے دیکھے تو انہوں نے اپنی دکانیں بند کر نا شروع کر دئیں اور دیکھتے ہی دیکھتے فیصل آباد کے تمام کاروباری ماراکز اور بازار بند ہو گئے ۔اس طرح حکومت میں موجود چند نااہل لوگوں کی وجہ سے وہ کام جو تحریک انصاف سب کوششوں کا باوجود نہیں کر سکی وہ کام ان حکومتی ارکان نے خود کروا دیا ۔اب بات ہو جائے شہر قائد کراچی کی تو کراچی میں تحریک انصاف کی یہ کال کافی حد تک کامیاب رہی۔

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے تحریک انصاف کے احتجاج میں کسی بھی قسم کی مداخلت کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی شہر کراچی میں اپنا بھر پور اثرورسوخ رکھنے والی جماعت ایم کیو ایم نے کسی قسم کی مزاحمت یا مداخلت نہیں کی ،بلکہ (یار لوگوں) کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کی خاموش حمایت حاصل تھی ۔تحریک انصاف کی کراچی میں احتجاج اور ہڑتال کو اس لحاظ سے بھی کامیاب قرار دیا جاسکتا ہے کہ اس احتجاج اور ہڑتال کے باعث کوئی لوٹ مار اور ہنگامہ آرئی دیکھنے میں نہیں آئی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہو ا ،حالانکہ کراچی میں احتجاج کے دوران اس طرح کی مثالیں بہت کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں ۔اب بات ہو جائے پلان (سی ) کے پہلے مرحلے کے آخری شہر لاہور کی ،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں لاہور کاکردار ہمیشہ اہم رہا ہے ۔چونکہ لاہور کے بارے میں یہ تاثر بھی پایا جاتا ہے کہ لاہور مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے شائد یہی وجہ تھی کہ تحریک انصاف کا سب سے زیادہ فوکس بھی اس شہر پر تھا،۔

لاہور کی تاجر تنظیموں اور ٹرنسپوٹرز تنظیموں نے تحریک انصاف کی کال سے لاتعلقی کا اعلان کر رکھا تھا ۔لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں نے صبح ہی سے مختلف شاہرہوں کو بند کرنا شروع کر دیا تھا البتہ اہلیان لاہور معمول سے ہٹ کر اور وقت سے پہلے ہی اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کی کوشش کرتے نظر آئے ،سرکاری تعلیمی ادارے مکمل اور پرئیوئٹ تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھلے رہے یہی حال سرکا ری اور پرئیوئٹ دافاتر کا بھی تھا ۔میٹرو بس نے بھی صبح معمول کے مطابق اپنی سروس کا آغاز کیا لیکن تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھرئوں کے باعث میٹروبس کی سروس معطل کر دی گئی ۔تحریک انصاف نے لاہور کے 18 مقامات کو بند کرنے کا اعلان کر رکھا تھا لیکن اس احتجاج کا دائرہ تقریبا چالیس مقامات تک پھیل چکا تھا ۔لیکن اس کے باوجود بھی موٹر سائیکلوں ،ذاتی گاڑیوں اور آٹو رکشوں کی ایک بڑی تعداد لاہور کی سڑکوں راواں دواں نظر آئی ،البتہ پبلک ٹرنسپورٹ غائب رہی ۔ لاہور کے بازار بھی جزوی طور پر کھلے رہے اور کئی مقامات سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے زبردسی دوکانیں بند کرونے کی خبریں بھی آتی رہیں۔

اس بار حکومت نے بھی فیصل آباد واقع سے سبق سیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے احتجاج میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش نہیں کی اور ماسوائے ایک دو مقامات کے مسلم لیگ (ن) کے کارکن سڑکوں پر نہیں نکلے ،البتہ کئی مقامات پر تحریک انصاف کے کارکنوں اور عام شہریوں مڈ بھیڑ کی خبریں میڈیا پر رپورٹ ہوتی رہیں اور کئی جگہوں پر تاجروں اور تحریک انصاف کے مابین ہاتھا پائی اور ایمبولینسز کو روکنے کی خبریں بھی آتی رہی ایمبولینسز کو روکنے باعث تین انسانوںکو اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونے پڑے ۔مختصر یہ کہ لاہور میں جزوی طور پر یہ ہڑتال کامیاب رہی ،اب ایک طرف تو حکومت اور تحریک انصاف میں مذکرات کا آغاز ہو چکا ہے مگر دوسری طرف تحریک انصاف کا احتجاج اور دونوں فریقوں کے درمیان الفاظ کی جنگ جاری ہے اور ابھی پلان(سی) کے دوسرے مرحلے میں تحریک انصاف نے پورے پاکستان کو بند کرنے کا اعلان کر رکھا (یار لوگوں) کا کہنا ہے کہ ایسے حالات میں دونوں فریقوں کہ مابین مذکرات وور دور تک کامیاب ہوتے نظر ہوتے نظر نہیں آتے۔

Mohammad Ali
Mohammad Ali

تحریر : ایم ایم علی

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Peshawar
Previous Post تحریک طالبان پاکستان نے اسکول پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی
Next Post عمران خان نے ناممکن کو ممکن کردیا
Farrukh Shahbaz Warraich

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.