
عدالت نے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے لندن میں قتل کے مقدمہ کی سماعت کی ۔ عدالت نے ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور ایف آئی اے کو استغاثہ کے گواہان پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ ملزمان کے خلاف ٹرائل کے آغاز پر وکلا کی مشاورت سے کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا فیصلہ بھی کیا جائے گا ۔ ملزمان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر متوقع ہے ۔

