yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عمران فاروق قتل کیس : چودھری نثار کی برطانیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

Yes 2 Webmaster August 28, 2015 1 min read
Chohdary Nisar Meeting
Share this:
Chohdary Nisar Meeting
Chohdary Nisar Meeting

لندن : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور اسلام دو متضاد چیزیں ہیں۔ مغرب کو اس فرق کو سمجھنا چاہیئے۔ اُمید ہے کہ عالمی سطح پر دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر کوئی تفریق یا امتیاز نہیں برتا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے 10 ڈائوننگ سٹریٹ پر برطانوی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کم ڈیرک سے ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور خطے کی صورتحال، عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کے کیسز پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات اور ہمہ جہتی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ برطانیہ سے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔ چودھری نثار نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے قائد الطاف حسین کی تقاریر پر پابندی کا مطالبہ بھی کیا۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ دہشتگردی نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لئے سنگین خطرہ ہے۔

پاکستانی عوام اور ریاستی ادارے دہشتگردی مکمل خاتمے کے لئے پُرعزم ہیں۔ آپریشن ضربِ عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور ترقی پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کی کوششیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے تاہم اس بات کا افسوس ہے کہ افغانستان میں کی گئی ہماری امن کی پُرخلوص کوششوں کو منفی، غیر ضروری اور غلط ردعمل کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان امن کے لئے ہر قدم اٹھانے کے لئے تیار ہے مگر کسی کا تسلط یا اجارہ داری قبول نہیں کریگانیشنل سیکورٹی ایڈوائز کم ڈیرک نے پاکستانی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے پناہ قربانیاں پیش کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ پاکستانی اداروں کے استحکام اور عوام کی فلاح و بہتری کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔ کم ڈارک کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں تک رسائی میں تاخیر سے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
John Kerby
Previous Post پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی چاہتے ہیں: امریکہ
Next Post ملکی خزانے کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب ہونا چاہیے : سراج الحق
Siraj ul Haq

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.