yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بصارت کی اہمیت

Yes 1 Webmaster October 14, 2015 1 min read
Blind People
Share this:
Blind People
Blind People

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال
یہ 1921 کی بات ہے کہ ایک فوٹو گرافر جس کانام جیمس بکس تھا، ایک ایکسیڈنٹ میں نابینا ہوگیا ،یہ پہلا فرد تھا جس نے اپنی چھڑی کو سفید رنگ کروا لیا تا کہ لوگ اس چھڑی کے رنگ سے سمجھ لیں اور اسے راستہ دیں ۔پھر 1930 میں بوم حیم نامی شخص نے لائنز کلب میں یہ نظریہ پیش کیا کہ نابینا افراد کی چھڑی کو سفید کر دیا جائے اور اس کو عام کیا جائے تاکہ نابینا افراد اس سے فائدہ اٹھا سکیں اور ساتھ ہی ساتھ دوسرے لوگوں کو بھی علم ہو جائے کہ سفید چھڑی رکھنے والے شخص کو بینائی کی پرابلم ہے۔6 اکتوبر 1964 کو کانگریس نے ایک جائنٹ ریزولوشن HR753 پاس کیا جسے USA کے صدر نے منظور کیا کہ ہر سال 15 اکتوبر کو وائٹ کین سیفٹی ڈے منایا جائے گا۔

صدر جانسن پہلے شخص تھے جنہوں نے اس کو عام کیا اور پاس کیا اسی وجہ سے 1964ء سے اب تک ہر سال 15 اکتوبر انٹرنیشنل وائٹ کین سیفٹی ڈے منایا جاتا ہے ۔ وائٹ کین کو نابینا افراد کے لئے آزادی اور عزت کا نشان بنا دیا گیا ۔ عوام الناس کوبصارت سے محروم افرادکے حقوق کی آگاہی دینے کے لیے یہ دن پوری دنیا میں ذمہ داری سے منایا جاتا ہے، اس دن مختلف ادارے ،فلاحی این جی اوز سیمینارز ،کانفرنسزمنعقد کرتی ہیں، اخبارات میں اسپیشل ایڈیشن شائع کیے جاتے ہیں ،ٹی وی پر پروگرام کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں یہ دن پہلی بار15اکتوبر 1972 کو منایا گیا، سفید چھڑی تو نابینا افراد کو چلنے پھرنے میں تحفظ فراہم کرتی ہے۔ آنکھیں ایسی نعمت ہیں ،جس کی صحت مند آدمی کو قدر نہیں لیکن جب بینائی کمزور ہوتی تو پھر اس کی قدرو قیمت کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔
انسانی حواس میں یوں تو ہر حواس کی اپنی اہمیت ہے، لیکن ان میں بصارت سب سے اہم ہے،دیگر تمام حواس کی کارکردگی بھی بصارت کی وجہ سے ہی قائم ہے ۔ضعفِ بصارت کی ایک شکل Amblyopia یا بعید نظری ہے، یعنی دور کی نظر کمزور ہوتی ہے ،جب کہ دوسری Myopia یا قریب نظری ہے ۔ بینائی کی کم زوری کا مسئلہ عمر کے مختلف ادوار میں سامنے آسکتا ہے ۔اس کا حل عام طور پر عینک سے کیا جاتا ہے، بعض امیر لینز بھی لگا لیتے ہیں۔

اپنی بصارت کی حفاظت کے لیے ہم کو چند باتوں پر توجہ دینا ہوگی ۔سب سے پہلی بات غذا ہے، ایسی غذا جو متوازن ہواس سے نظر کو کمزور ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔مچھلی ،گاجر،انڈہ، سوئف بادام گری استعمال کرنی چاہئے ۔سونف کے ساتھ ،مصری بھی ملا سکتے ہیں۔،بادام وغیرہ آنکھوں کی صحت برقرار رکھنے کے لئے بے پناہ مقوی ہے ۔مرچیں اور کھٹائی کا زیادہ استعمال آنکھوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ان ہدایات پر عمل کرنے سے ہم اپنی بصارت کی حفاظت کر سکتے ہیں۔

پڑھائی کے دوران روشنی کا مناسب اہتمام ،سرپر دن میں دو چار بارکنگھی ضرورکریں ، ہمیشہ نیم گرم یا ٹھنڈے پانی سے بال دھوئیںیا نہائیں،سورج کی طرف براہ راست نہ دیکھیں،ہرے بھرے درخت رات کو آسمان ،چاند لازمی دیکھیں،پشت کے بل لیٹ کر یا تکیہ لگا کر بالکل نہ پڑھیں ، صبح کے وقت عرق گلاب کے چھینٹے آنکھوں پرماریں ،کمپیوٹر وغیرہ پر کام کرنے،ٹی وی دیکھنے کے دوران وقفہ لازمی کریں، تھکن محسوس کریں توکچھ دیر کے لئے دونوں ہتھیلیوں سے آنکھوں کو اس قدر ڈھانپ لیں کہ گھپ اندھیرا ہوجائے۔

چند لمحوں کے لئے اس گھپ اندھیرے میں غور سے دیکھیں، اس سے آنکھوں کے پٹھوں اور اعصاب کو بھی راحت ملے گی ۔ ورزش کی عادت بنائیں،آنکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں ۔سیکس کی دوائوں سے نزلہ زکام کی حالت میں ایلوپیتھک دوا سے خود کو بچائیں ۔ جماع کی کثرت ، نشہ، پیٹ بھر کھانا کھانے کے بعد سونا آنکھوں کے مضر ہے ۔تنگ جوتے نہ پہننا چاہئے ۔پاکستان کے سابق صدر جنرل محمد ضیاء الحق کی بیٹی زین پیدائشی طور پر معذور تھی ،لیکن اپنی معصوم ادائوں کے باعث وہ جنرل محمد ضیاء الحق کو تمام بچوں میں سے پیاری تھی ،جب وہ اقتدار میں آئے تو انہوں نے ملک کے معذور افراد کو سپیشل افراد سے موسوم کر دیا اور سرکاری ملازمتوں بلکہ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ کے لئے بھی معذور افراد کا 2فیصد کوٹہ مقرر کیا۔

دوسری طرف ہمارے معاشرے میں نابینا افراد کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا ہے اس کی ایک جھلک اس واقعہ میں نظر آتی ہے جب صوبائی دارالحکومت لاہور میں نابینائوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے اپنے مسائل اقتدار کے ایوانوں تک پہنچانے کے لئے مال روڈ پر اکٹھے ہونے کے بعد سیکرٹریٹ تک جلوس نکالنا چاہا اسی وقت پولیس کو کسی وی آئی پی شخصیت کے گزرنے کے لئے مال روڈ کو خالی کرانے کی ضرورت پیش آ گئی راستہ صاف کرنے کے لئے نابینا افرادپر لاٹھی چارج کیا گیا۔ اس لاٹھی چارج کے مناظر پورے ملک میں دیکھے گئے۔

پوری دنیا میں شائد یہ واحد واقعہ ہو جب بصارت سے محروم افراد کے ساتھ ایسا وحشیانہ سلوک کیا گیا ہو،اکثر ممالک میں سفید چھڑی میں اگر کوئی نابینا مرد یا عورت کوئی روڈ پار کرتا نظر آ جائے تو اس روڈ پر دونوں طرف کی ٹریفک کو اس وقت تک روک دیا جاتا ہے ،جب تک وہ روڈ کو پار کر کے دوسری طرف کے فٹ پاتھ پر نہیں پہنچ جاتا۔

Akhtar Sardar Chaudhry
Akhtar Sardar Chaudhry

تحریر: اختر سردار چودھری، کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Old Age
Previous Post جل گیا جب کھیت پھر برسا مینہ تو کس کام کا
Next Post ’’باجی راؤ مستانی‘‘میری زندگی کا سنگ میل ہے، پریانکا چوپڑا
Priyanka Chopra

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.