yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

یو رپین ممالک میں مہا جرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور روزگار کے مواقع کی تلا ش میں آنے والے پناہ گزینوں میں تیزی سے اضافہ

F A Farooqi December 27, 2015 1 min read
Share this:

یورپین ممالک میں مہا جرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور روزگار کے مواقع کی تلا ش میں آنے والے پناہ گزینوں میں تیزی سے اضافہ پاکستان اور افغانستان سمیت مختلف عرب ممالک کے با شندے پناہ گزینوں کی آڑ میں یو رپ میں داخلے کے لیے تیزی سے سرگرم عمل ہیںبرطانوی تنظیم میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل کے نمائندگان احمد بوستان ، عامر کریم ، عاطف اقبال ،کونسلر مریم کی ایس ایم عرفان طا ہر سے گفتگو برمنگھم
( ایس ایم عرفان طا ہر سے ) یو رپین ممالک میں مہا جرین کی بڑھتی ہوئی تعداد اور روزگار کے مواقع کی تلا ش میں آنے والے پناہ گزینوں میں تیزی سے اضافہ ، معروف برطانوی تنظیم میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل غزہ کے بعد گریس کے اندر پناہ گزینوں کی فلاح و بہود اور انکی خوراک و صحت کے حوالہ سے رضاکارانہ خدما ت سرانجام دینے میں مصروف عمل ہے ، پاکستان ، افغانستان ، یمن ، ایران اور عراق سمیت مختلف عرب ممالک کے با شندے پناہ گزینوں کی آڑ میں یو رپ میں داخلے کے لیے تیزی سے سرگرم عمل ہیں ان خیالات کا اظہار معروف برطانوی خیراتی ادارے میڈیکل ریلیف انٹرنیشنل کے نمائندگان احمد بوستان قادری ، عامر کریم اور عاطف اقبال نے نوجوان صحافی و معروف کالم نگا ر ایس ایم عرفان طا ہر سے گفتگو کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ٹریول ایجنٹ یورپ میں داخلے کا جھانسا دیکر سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی باشندوں کو موت کے سفر پر روانہ کرنے میں مصروف ہیں سمندری راستوں کے زریعہ سے ترکی گریس اور دیگر یورپی با رڈرز سے پاکستانی باشندے تیزی سے خطرناک طریقوں سے یورپ روزگا ر کی تلا ش میں روانہ ہو رہے ہیں جو کہ لا کھوں روپے خرچ کرکے معاش کی تلا ش میں دربدر ہو رہے ہیں انسانی سمگلر انہیں اس بات پر آما دہ کرتے ہیں کہ انہیں یورپ کے کسی نہ کسی ایک حصہ میں داخل کرکے وہاں سیاسی پناہ کا موقع میسر آجا ئے گا جبکہ اس کے برعکس یو رپین یو نین اور دیگر اقوام متحدہ کے معتبر ادارے نے سریا اور شام کے علاوہ پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو سہولیات پہنچا نے اور انکی ویلفیئر کے لیے خدمات سے انکا ر کردیا ہے جس کی وجہ سے با العموم عرب ممالک کے باشندے اور با الخصوص پاکستانی پناہ گزین یو رپین بارڈز اور گریس میں خاصی مشکلا ت کا شکا ر دکھائی دے رہے ہیں ۔ ان افراد کو جو سبز باغ دکھا کر گریس،ترکی اور دیگر یو رپین ممالک کے راستے یورپ میں داخلے کا خواب دکھایا جا رہا ہے وہ سراسر فراڈ اور جھوٹ پر مبنی ہے ایسے منفی عناصر جو پاکستانی با شندوں کو ورغلا پھسلا کر اور سہانے خواب دکھا کر مشکلا ت اور مصائب میں دھکیل رہے ہیں ان کو ہر ممکن کوشش سے روکنا ہو گا تا کہ یہ لو گ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلاء ہو کر یو رپ میں ذلیل و رسوا ہو نے سے بچ سکیں ۔ ایسے تمام ٹریول ایجنٹوں اور منفی عناصر کے خلا ف اتھا رٹیز کو اپنا موئثر کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ عام لوگوں کو بیوقوف بنا نے اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچایا جا سکے جو لو گ انسانیت کا درد رکھتے ہیں اور اہل دل ہیں ان کے لیے یہ منظر بڑا ہی خوفناک اور افسردہ ہے کیونکہ بعض بارڈرز پر کئی افراد کو غیرقانونی طور پر داخلے کی وجہ سے بے موت مارا جا چکا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ ایسے افراد کو کون سی قوتیں معاونت کررہی ہیں جو انسانی جانوں سے کھیلنے والے اس خطرناک کھیل میں مبتلاء ہیں ۔ اگر اس موت کے کھیل کو قبل از وقت نہ روکا گیا تو نہ صرف اس سے ملک کی بدنامی ہو گی بلکہ کئی خاندانوں کے گھروں کے چراغ بے سبب ہی بجھتے چلے جائیں گے ۔ اس موقع پر نوجوان پاکستانی نثراد برطانوی کونسلر مریم خان کا کہنا تھا کہ جو لو گ گریس اور دیگر یو رپین ممالک میں سریا اور شام کے پناہ گزین کے روپ میں داخلے کی کوشش کر رہے ہیں انکو ہر ممکن طور پر روکا جانا چاہیے تاکہ حقیقی پناہ گزینوں کو مشکلا ت اور مسائل سے محفوظ بنایا جا ئے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عراق ایران افغانستان اور پاکستان سے جو لوگ یورپ میں روزگار کے سلسلہ میں داخلے کے لیے کوشاں ہیں ان کے عزیز و اقرباء کو چاہیے کہ انہیں حقیقت سے آشنا کروایا جا ئے کہ اقوام متحدہ یو رپین یونین اور دیگر انسانی حقوق سے وابستہ تنظیمیں اور ادارے ان کی معاونت پر آمادہ نہیں ہیں کیونکہ وہ ایک غیر قانونی طریقہ سے یورپ میں داخلے اور سیاسی پناہ کے لیے کوشاں ہیں جس کی وجہ سے انہیں کوئی بھی مدد مہیا نہیں کرسکتا ہے ۔یہ ہم سب کا اولین فریضہ ہے جو لوگ اس ساری صورتحال سے با خبر ہیں کہ ان کے عزیز و اقرباء اور ہم وطنوں کو اس بات سے متعارف کروایا جا ئے کہ جو لو گ آپ کو روشن خیالی کا جھانسا دیکر یو رپ کے اندر سکونت کے لیے ذہن سازی کر رہے ہیں ہیں اور انتہائی خطرناک ذرائع سے داخلے کے لیے کوشاں ہیں یہ ان کے سب سے بڑے دشمن ہیں ان کے اس عمل سے بچنے کے لیے شعور و آگہی اشد ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہم تمام تر مذہبی یا دیگر تفرقوں سے ہٹ کر انسانیت اور انسانی حقوق کی خاطر گریس اور دیگر یورپین ممالک میں جنگ و جدل کا شکار سرین پناہ گزینوں کا خیال رکھ رہے ہیں اور ان کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں لیکن جو لو گ غیر قانونی اور غیر اخلاقی طریقہ سے اس مشق کا حصہ بن رہے ہیں ان کے لیے کسی بھی اتھا رٹی یا ادارے کے پاس کوئی گنجا ئش نہیں ہے اس لیے ان لوگوں کو کوئی بھی قدم اٹھا نے سے قبل اپنے انجام سے با خبر ضرور ہوجا نا چاہیے نہ تو یورپ انہیں کوئی جگہ دینے کے لیے تیار ہے اور نہ ہی کوئی بین الاقوامی تنظیم انکی معاونت اور بھلائی کے لیے قانونی سطح پر کوئی قدم اٹھا سکتی ہے بلکہ یہ ہم سب پہ بحیثیت انسان ذمہ داری بنتی ہے کہ ان لوگوں کو مشکلا ت اور مسائل سے قبل از وقت آگاہ کیا جا ئے اور ان لوگوں کا راستہ روکا جا ئے جو اس غیر قانونی فعل اور انسانی سمگلنگ کے خطرناک کھیل میں ملوث ہیں ۔

Ahmad Bostan
Ahmad Bostan
Amir Kareem
Amir Kareem
Atif Iqbal
Atif Iqbal
Mariam khan
Mariam khan
Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
PML Q Celebrate Quaid e Azam (8)
Previous Post پاکستان مسلم لیگ ق فرانس کی طرف سے قائد اعظم محمد علی جناح کی139سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔
Next Post یورپین ممالک میں روزگار کے مواقع کی تلاش میں آنے والے پناہ گزینوں میں تیزی سے اضافہ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.