yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ۔۔۔علمائے امت کی نظر میں

MH Kazmi May 2, 2017May 2, 2017 1 min read
Imam Azam Abu Hanifa ra ... in the eyes of community's scholars
Share this:

اللہ تعالی نے امت محمدی ﷺ کو حضرت نعمان بن ثابت رضی اللہ عنہ جن کو تمام امت امام اعظم ابو حنیفہ کہتی ہے کی صورت میں تحفہ عطا فرمایا۔کہنے پر جو حضرات معترض ہیں اُن کی نظر یہ مضمون کیا جاتا ہے۔
1) امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ بلحاظ طبقہ دیگر مشہور ہمعصر مجتہد اماموں سے بڑے ہیں ۔آپ کا سن ولادت 80ھ ہے ، جو کہ خیر القرون علی الاطلاق یعنی قرنِ اول کا زمانہ ہے اور آپ کا شمار تابعین میں ہوتا ہے ۔جبکہ آپ کے ہمعصر آئمہ مجتہدین مثلاً امام مالک، امام اوزاعی وغیرھما، نیز آپ کے بعد کے آئمہ مثلاً امام شافعی و امام احمد بن حنبل وغیرھما رضی اللہ عنہم اجمعین میں سے کسی ایک کو بھی طبقہ تابعین میں سے ہونے کا شرف حاصل نہیں ہے ۔اس لئے آپ کو ” امام اعظم“ کہتے ہیں ۔چنانچہ امام شہاب الدین احمد بن حجر المکی ،شیخ الاسلام حافظ ابو الفضل شہاب الدین احمد بن علی المعروف ”ابن حجر“ العسقلانی شارح صحیح البخاری کے فتاویٰ سے نقل فرماتے ہیں۔ترجمہ”شیخ الاسلام حافظ ابن حجر (عسقلانی ) کے فتاویٰ میں ہے کہ امام ابو حنیفہ نے صحابہ کرام کی ایک جماعت کو پایا جو 80ھ میں آپ کی پیدائش کے بعد وہاں موجود تھے ۔لہٰذا آپ طبقہ تابعین میں شامل ہیں ۔جبکہ یہ فضیلت آپ کے معاصر مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے آئمہ میں سے کسی کے لئے مثلاً اوزاعی کے لئے جو شام میں تھے ۔اور حماد بن سلمہ و حماد بن زید کے لئے جو بصرہ میں تھے ،اور کوفہ میں سفیان ثوری اور مدینہ شریف میں مالک اور مصر میں لیث بن سعد کے لئے ثابت نہیں ہو سکی۔“
2) امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ ہی وہ مجتہدامام ہیں جنہوں نے سب سے پہلے مجموعہ قرآن و سنت کی روشنی میں شرعی اجتہاد کے ہمہ گیر اصول و قواعد وضع کئے ہر باب سے متعلق دشوار و پیچیدہ مسائل کو حل اور غیر منصوص مسائل کا استخراج و استنباط فرمایا ،نیز علم شریعت کے بکھرے ہوئے مسائل کو ”کتاب الطہارة“ سے لے کر ”کتاب المیراث“ تک فقہی ابواب کی موجودہ ترتیب کے مطابق کتب اور ابواب پر باقاعدہ تحریری طور پر مرتب و مدون کر کے ان کو آسان اور ہمیشہ کے لئے محفوظ کر دیا ۔پھر بعد کے تمام آئمہ مجتہدین و فقہائِ مصنفین امام مالک ،سفیان ثوری ،امام شافعی ،امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہم و دیگر علماءنے انہی اصول و قواعد سے استفادہ کیا اور اپنی تصنیفات میں اسی ترتیب کو اپنایا ۔چنانچہ امام احمد بن حجر المکی الشافعی ،شافعی المذہب ہونے کے باوجود امام اعظم کی اس اولیت کے بارے میں اعترافِ حق کرتے ہوئے رقمطراز ہیں:”امام ابو حنیفہ ہی پہلے وہ شخص ہیں جنہوںنے علم فقہ کو مدون کیا اور اسے ابواب و کتب (فقہ ) کی موجودہ ترتیب پر مرتب کیا اور آپ ہی کی ترتیب کی امام مالک رضی اللہ عنہ نے اپنے مو¿طا میں پیروی کی ،ورنہ آپ سے پہلے تو علماءمحض اپنے حفظ پر اعتماد کرتے تھے ۔“(الخیرات الحسان صفحہ28مطبوعہ مصر)
خطیب بغدادی اپنی سند کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن داود سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:”اہل اسلام پر لازم ہے کہ اپنی نماز میں اما م ابو حنیفہ کے حق میں دعا کیا کریں ۔کیونکہ انہوںنے مسلمانوں کے لئے سنن (نبویہ )اور فقہ کو محفوظ کر دیا ۔“
یہی مضمون مشہور اہلحدیث غیر مقلد عالم مولانا محمد داﺅد غزنوی نے حافظ ابن کثیر کی کتاب”البدایة والنہایة“ کے حوالے سے نقل کیا اور نہ صرف اس کی تائید کی بلکہ اسے امام احب کا بلند مرتبہ تسلیم کرتے ہوئے دلیل کے طور پر ذکر کیا ۔(دیکھو ”مقالات مولانا محمد داﺅد غزنوی “ مطبوعہ مکتبہ نذیریہ لاہور صفحہ 56)
اور امام محدث و فقیہ قاضی ابو عبد اللہ حسین بن علی الصیمری اپنی سند کے ساتھ امام شافعی کا مندرجہ ذیل قول نقل فرماتے ہیں :”جو شخص امام ابو حنیفہ کی کتابوں کا مطالعہ نہ کرے وہ علم فقہ اور شرائع میں متبحر نہیں ہو سکتا ،“(اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ صفحہ81طبع بیروت)
علامہ خطیب بغدادی اپنی سندمتصل کے ساتھ امام شافعی کا یہ قول نقل کرتے ہیں کہ ”جو شخص فقہ و شرائع میں مہارت حاصل کرنا چاہے تو اسے چاہےے کہ امام ابو حنیفہ اور ان کے شاگردوں کو لازم پکڑے ۔کیونکہ لوگ سب کے سب فقہ میں ان کے محتاج ہیں۔“ (تاریخ بغداد جلد13صفحہ111)
امام محدث محمد شمس الدین الذہبی اپنی سند متصل کے ساتھ امام ابو یوسف رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا :”ہم امام ابو حنیفہ کے چند شاگرد جن میں داﺅ د ،قاسم بن معن (ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے پڑ پوتے)،عافیہ بن یزید ،حفظ بن غیاث ،وکیع ابن الجراح (امام شافعی کے استاد) ، مالک بن مغول اور زفررضی اللہ عنہم تھے ،ایک بارشد والے دن میں امام ابو حنیفہ کے پاس جمع تھے ۔امام صاحب نے اپنا چہرہ ہماری طرف متوجہ کیا اور فرمایا کہ تم لوگ میرے دل کے سرور اور رازدان اور میرے غم کو غلط کرنے والے ہو ،میں نے فقہ کو تمہارے لئے ہموار و آسان کر کے ان کی باگ ڈور تمہارے ہاتھ میں دے دی ہے ،اب سارے لوگ تمہارے نقشِ پاک اتباع اور تمہاری باتوں کی جستجو کیا کریں گے ۔“(مناقب الامام ابی حنیفہ صفحہ170طبع مصر)
3) کمالِ عقل و ذہانت ،فقہی بصیرت ،اجتہادی قوت اور علمی و عملی فضیلت کے اعتبار سے امامِ ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کا پایہ اپنے تمام ہم عصروں اور بعد کے آئمہ سے نہایت بلند تھا ۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ آپ اپنی ان خداداد صلاحیتوں اور علمی و عملی خوبیوں کی وجہ سے علوم شریعہ میں پوری امت کے مقتدیٰ و پیشوا ہیں ۔لہٰذا اس وجہ سے بھی آپ کو ”امام اعظم “ کہا جاتا ہے ۔چنانچہ امام ابو عبد اللہ حسین بن علی الصیمری اپنی سندِ متصل کے ساتھ حضرت عبد اللہ بن مبارک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا:”میں امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ اتنے میں ان کے پاس ایک شخص آیا آپ اسے ادب و احترام سے پیش آئے ۔پھر جب وہ شخص چلا گیا تو شاگردوں سے پوچھا کہ کیا تم جانتے ہو یہ کون تشریف لائے تھے ؟انہوں نے کہا کہ نہیں ۔مگر ہم (عبد اللہ بن المبارک) نے ان کو پہچان لیا ۔چنانچہ امام مالک نے فرمایا کہ یہ عراق کے ابو حنیفہ تھے ،(ان کے علمی پایہ اور زور استدلال کا یہ عالم ہے کہ ) اگر کہہ دیں کہ یہ ستون سونے کا ہے تو وہ ویسا ہی نکل آئے جیسا کہ انہوں نے کہا ہو ۔ان کو مہارتِ فقہ کی وہ توفیق دی گئی ہے کہ اب ان پر اس کے مسائل کو حل کرنا کوئی زیادہ دشوار نہیں ہے ۔عبد اللہ بن مبارک کہتے ہیں کہ پھر حضرت سفیان ثوری آپ کے پاس آئے تو ان کو امام ابو حنیفہ سے کمتر مرتبہ کی جگہ پہ بیٹھایا۔“( اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ صفحہ74مطبوعہ بیروت)
خطیب بغدادی علامہ احمد بن علی بن ثابت اپنی سند متصل کے ساتھ ربیع بن یونس سے روایت کرتے ہیں کہ انہوںنے فرمایا:”ایک روز امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ خلیفہ ابو جعفر منصور کے پاس تشریف لائے ۔اس وقت حضرت عیسی بن موسیٰ بھی وہاں موجود تھے ۔وہ منصور سے کہنے لگے یہ (ابو حنیفہ) آج دنیا کے بڑے عالم ہیں ۔تو منصور نے امام صاحب سے کہا : اے نعمان! آپ نے کس سے علم حاصل کیا؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عمررضی اللہ عنہ کے شاگردوں سے حضرت عمررضی اللہ عنہ کا ،حضرت علی رضی اللہ عنہ کے شاگردوں سے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں سے ان کا علم حاصل کیا ہے اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے زمانے میں روئے زمین پر ان سے بڑا عالم کوئی نہیں تھا ۔منصور نے کہا کہ آپ نے اپنے لئے مضبوط علم حاصل کیا ہے “(تاریخ بغداد جلد13صفحہ99)
امام شافعی رضی اللہ عنہ کا قول ”تمام لوگ فقہ میں امام ابو حنیفہ کے عیال (محتاج و پروردہ ہیں) اور امام محمد شمس الدین الذہبی ،امام ابو بکر المروزی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں :” میں نے ابو عبد اللہ امام احمد بن حنبل رضی اللہ عنہ سے سنا ،وہ فرماتے تھے کہ ہمارے نزدیک یہ ثابت نہیں کہ ابو حنیفہ نے قرآن کو مخلوق کہا ہے ۔یہ سن کر میں نے کہا الحمد للہ اے ابو عبد اللہ ان کا تو علم میں بڑا مقام ہے ۔تو آپ فرمانے لگے ۔سبحان اللہ ! وہ (ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ) تو علم و تقویٰ ،زہد اور دارِ آخرت کے اختیار کرنے میں اس مقام پر فائز ہیں کہ جہاں کسی اور کی رسائی نہیں ہو سکتی۔“ (مناقب الامام ابی حنیفہ صفحہ27طبع مصر)
حافظ ابو بکر احمد بن علی خطیب بغدادی اپنی سند کے ساتھ حضرت محمد بن بشر سے روایت کرتے ہیں ۔وہ کہتے ہیں کہ میں امام سفیان ثوری رضی اللہ عنہ کے پاس آیا کرتا تھا تو وہ مجھ سے پوچھتے کہ کہاں سے آئے ہو؟ میں کہتا کہ امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے یہاں سے ۔یہ سن کر وہ فرماتے ۔’تم ایسے شخص کے پاس سے آئے ہو جو روئے زمین پر سب سے زیادہ فقیہ ہے۔“(تاریخ بغداد جلد133صفحہ3433مطبوعہ مصر)
یہی حافظ ابو بکر خطیب بغدادی ،نیز امام محدث حافظ شمس الدین محمد الذہبی ،امام محدث و فقیہ سفیان بن عینیہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ فرماتے تھے کہ :”میری آنکھ نے (علم و فضل میں) ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کا مثل نہیں دیکھا۔“(تاریخ بغداد جلد 13صفحہ342و مناقب ابی حنیفہ للذہبی صفحہ19مطبوعہ مصر)
امام محدث و فقیہ ابو عبد اللہ حسین بن علی الصیمری ،ان کے شاگرد حافظ ابو بکر خطیب بغدادی اور امام محدث حافظ شمس الدین الذہبی نے امام محدث و فقیہ حضرت عبد اللہ بن مبارک کا یہ قول نقل کیا :” اگر حدیث معلوم ہو اور اجتہاد ی رائے کی ضرورت ہو تو یہ رائے امام مالک،سفیان ثوری اور امام ابوحنیفہ کی لینی چاہےے۔ اور امام ابو حنیفہ کی نظر عقل و ذہانت پر گہری جاتی ہے اور ان تینوں میں زیادہ فقیہ ہیں۔“(اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ صفحہ77طبع بیروت و تاریخ بغداد)
امام محدث و فقیہ ابو عبد اللہ حسین بن علی الصیمری اپنی سند کے ساتھ نصر بن علی سے روایت کرتے ہیں کہ امام المحدثین ”شعبیٰ“ کو جب امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی وفات کی خبر ملی تو افسوس سے انا للہ ۔۔۔الخ پڑھی اور پھر فرمانے لگے ۔”بے شک اہل کوفہ سے نور علم کی روشنی بجھ گئی ،سن لو! اب لوگ ابو حنیفہ کی مثل کبھی نہیں دیکھیں گے۔“(اخبارا بی حنیفہ صفحہ72طبع بیروت)
امام محدث حافظ شمس الدین الذہبی ،امام بخاری کے استاد گرامی امام فقیہ و محدث امام مکی بن ابرا ہیم کا یہ قول نقل کرتے ہیں کہ کَانَ اَبُو± حَنِی±فَةَ اَع±لَمُ اَہ±لِ زَمَانَہ ۔”اما م ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ اپنے زمانے کے سب سے بڑے عالم ہوئے ۔“(مناقب الامام ابی حنیفہ )
اما م الجرح و التعدیل یحی بن معین جو امام بخاری کے شیوخ میں سے ہیں فرماتے ہیں :” قرا¿ت میرے نزدیک حمزہ کی قرا¿ت اور فقہ امام ابو حنیفہ کی فقہ ہے ۔“(اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ)
یہی امام یحی بن معین اپنے استاد گرامی امام المحدثین امام یحی بن سعید القطان سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا :”ہم خد ا کا نام لے کر جھوٹ نہ بولیں گے ،ہم نے امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ سے زیادہ بہتر اجتہادی رائے کسی کی نہیں سنی اور ہم نے ان کے اکثر فقہی اقوا ل اختیار کر لےے ہیں۔“(تاریخ بغداد جلد 13صفحہ345)
امام شافعی رضی اللہ عنہ کے استاد گرامی امام وکیع فرماتے تھے ۔:”میں نے امام ابو حنیفہ سے زیادہ فقیہ کسی کو نہ پایا ۔“(تاریخ بغداد جلد 12صفحہ345)
نیز امام محمد بن حسن جو کہ امام شافعی کے شیوخ میں سے ہیں فرماتے ہیں:”امام ابو حنیفہ یکتائے روزگار تھے ۔“(اخبار ابی حنیفہ طبع بیروت)
امام محدث ،شیخ الاسلام یزید بن ہارون جو کہ امام احمد بن حنبل کے شیوخ میں سے ہیں فرماتے ہیں:”امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ اپنے زمانہ کے سب سے بڑے حدیث کے حافظ تھے ۔آپ کے معاصر علماءمیں جس جس کو میں نے پایا اسے یہی کہتے سنا کہ اس نے آپ سے بڑا کوئی فقیہ نہ دیکھا۔“(اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ طبع بیروت)
امام شافعی اور احمد بن حنبل کے استاد گرامی حضرت امام ابو یوسف یعقوب بن ابراہیم القاضی فرماتے ہیں:’ ’ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ اسلافِ کرام کے صحیح جانشین تھے اور قسم بخدا انہوں نے اپنے بعد روئے زمین پر اپنی مثل کوئی نہ چھوڑا۔“(اخبار ابی حنیفہ للصمیری صفحہ32)
امام محدث علی بن عاصم کہتے ہیں :”اگر روئے زمین کے آدھے لوگوں کی عقل سے امام ابو حنیفہ کی عقل تولی جائے تو آپ کی عقل کا پلہ بھاری رہے گا۔“(اخبار ابی حنیفہ و اصحابہ ،تاریخ بغداد ،مناقب الامام ابی حنیفہ )
نیز یہی امام علی بن عاصم فرماتے ہیں :”اگر امام ابو حنیفہ کا علم ان کے تمام اہل زمانہ کے مجموعی علم سے تولا جائے تو یقینا آپ کا علم ان سب کے علم سے بڑھا ہوا ہو گا۔“(اخبار ابی حنیفہ و مناقب الامام ابی حنیفہ)
اور امام محدث نضر بن شمیل فرماتے ہیں:”لوگ علم فقہ (کی باریکیوں)سے غافل تھے ۔یہاں تک کہ ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی فقہی موشگافیوں ،عقدہ کشائیوں اور ان کی فقہی مسائل کی تشریح و تلخیص نے لوگوں کو چونکا دیا۔“(تاریخ بغداد جلد 133)
امام فقیہ و محدث حافظ محمد بن میمون فرماتے ہیں ” امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے زمانے میں ان سے بڑا عالم ،متقی ،زاہد ،عارف اور فقیہ کوئی نہ تھا ۔ان کا درس فقہ و حدیث سننے کی بجائے مجھے ایک لاکھ سونے کی اشرفیاں بھی ملتیں تو میں راضی نہ ہوتا۔“(الخیرات الحسان صفحہ 32مطبوعہ مصر)
الغرض امام مالک ،امام شعبیٰ ،امام ابو یوسف القاضی، امام سفیان ثوری ،امام سفیان بن عیینہ ،امام عبد اللہ بن المبارک، امام شافعی ،امام احمد بن حنبل، امام وکیع ،عیسیٰ بن موسیٰ ،امام یحییٰ بن سعید القطان ،امام یحی بن معین ،امام مکی بن ابراہیم ،امام محمد بن حسن ،امام علی بن عاصم ،امام نضر بن شمیل اور حافظ محمد بن میمون رضی اللہ عنہم اجمعین یہ پورے سترہ(17)آئمہ کرام ہیں جو سب کے سب اسلام کے صدر اول، اتباع تابعین اور سلف صالحین میں سے ہیں ۔سب اساطینِ علم و فضل اور علمی دنیا کے آفتاب و ماہتاب ہیں ۔ان کی جلالتِ شان اور علمی مقام کا یہ عالم ہے کہ ان کا نام آتے ہی بڑے بڑے اولیاء،عرفا ،عباد و زھاد، مفسرین ،محدثین ،فقہا اور متکلمین کے سر ادب و احترام سے جھک جاتے ہیں ۔یہ سب یک زبان ہو کر تمام ہمعصر اور بعد کے علماءو اعلام وآئمہ کرام پر امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کی علمی و عملی ،عقلی و فکری ،فقہی اور اجتہادی برتری کا ڈنکے کی چوٹ پر اعلان فرمارہے ہیں ۔کیا ان جبالِ علم کی روشن شہادتوں کے بعد بھی کسی مسلمان کو امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے ”امام اعظم ہونے میں شک رہ سکتا ہے ؟
غیر مقلدینکی شہادتیں:اب ہم اس مسئلے پر بحث کو ختم کرتے ہوئے آخر میں غیر مقلد کے دو بڑے مقتدر عالموں کی مزید گواہیاں پیش کرتے ہیں ۔تاکہ اگر کوئی مندرجہ بالا آئمہ سلف کے ارشادات سے بھی مطمئن نہ ہوا ہو تو کم از کم اپنے بزرگوں کی شہادتِ حق سن کر تو ضرور ہی اس کا دل نورِ یقین سے منور ہو جانا چاہےے ۔واللہ الھادی۔
1) مولانا نواب صدیق حسن خاں کی گواہی:
غیر مقلدوں کے مقتدر پیشوائے علامہ نواب صدیق حسن خان بھوپالوی اپنی مشہور تصنیف” الحطة فی ذکر الصحاح الستة “ کے صفحہ 42پر رقمطراز ہیں:”ان (طبقہ ثالثہ کے آئمہ کبار)میں سے امام جعفر صادق ،امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت ،امام مالک ،امام اوزاعی ،امام ثوری ،ابن جریح اور امام محمد بن ادریس شافعی وغیرھم ہیں (رضی اللہ عنہم) ۔اور ہمارے نبی اکرم ﷺ کی زبان مبارک کی گواہی کے مطابق یہی تین طبقے خیر و برکت کے ہیں ۔نیز یہی اسلام کے صدر اول اور سلف صالح ہیں جو ہر باب میں سند اور حجت کا درجہ رکھتے ہیں۔“(مقالات داﺅد غزنوی صفحہ56مطبوعہ مکتبہ نذیریہ لاہور)
2) مولاناابراہیم میر سیالکوٹی کی گواہی:
مولانا محمد داﺅد غزنوی جو کہ غیر مقلدین کی جماعت میں بڑے احترام کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے ،لکھتے ہیں کہ :” مولانا محمد ابراہیم سیالکوٹ ہماری جماعت کے مشہو ر و مقتدر علماءمیں سے تھے ۔انہوں نے اپنی کتاب ’تاریخ اہلحدیث“ میں امام ابو حنیفہ کی مدح و توصیف اور ان کے خلاف ارجاء(فرقہ مرجئہ سے ہونا) وغیرہ الزامات کے دفیعہ میں29×23/8سائز کے 8صفحات وقف کئے …..پھر کسی جگہ ان کا ذکر امام اعظم کے نام سے کرتے ہیں ،کسی جگہ سیدنا امام ابو حنیفہ کہہ کر ادب و احترام سے ذکر کرتے ہیں …..اور اس سار ی بحث کو آخر میں مولانا محمد ابراہیم اس فقرہ کے ساتھ ختم کرتے ہیں ”خلاصة الکلام یہ کہ نعیم کی شخصیت ایسی نہیں ہے کہ اس کی روایت کی بنا ءحضرت امام ابو حنیفہ جیسے بزرگ امام کے حق میں بدگوئی کریں ۔جن کو حافظ ذہبی جیسے ناقد الرجال ”امام اعظم“ کے معزز لقب سے یاد کرتے ہیں ۔۔۔۔الخ ملخصاً“(مقالات داﺅد غزنوی صفحہ55)
3) مولانا داﺅد غزنوی کی گواہی:
غیر مقلد ین کے نہایت ہی مقتدر اور محترم عالم مولانا محمد داﺅد غزنوی خود تحریر فرماتے ہیں:”حضرت الامام الاعظم“(مقالات مولانا محمد داﺅد غزنوی صفحہ55شائع کردہ مکتبہ نذیریہ لاہور)
غیر مقلد کے مسلمہ بزرگوں کی یہ تین شہادتیں ہیں جو کہ ہم نے امام ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے معزز لقب ”امام اعظم“ کے ثبوت میں پیش کی ہیں ۔اللہ تعالیٰ ہمیں امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ عنہ کے علمی سمندر سے چندہ قطرے عطا فرما کر قرآن و سنت کو سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔آمین

علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی ایم اے سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال پنجاب پاکستان

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Codification and its features in Hanafi Jurisprudence
Previous Post فقہ حنفی کی تدوین اور اسکی خصوصیات
Next Post جھوٹ ایک بدترین گناہ کبیرہ
The worst major sin a lie

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.