yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اک واری فیر

Yesurdu December 7, 2015 1 min read
Share this:

logo shahzad. [downloaded with 1stBrowser]
اک واری فیر
ماڈل اور اب اداکارہ(مستبقل قریب) کی محترمہ ایان علی صاحبہ،کیوں کہ وہ وقت دور نہیں جب کچھ ایسے ہی لاحقے ان کے نام کے ساتھ بھی لگے ہوں گے،کو پاسپورٹ واپس کر دیا گیا ہے اور خبری خبریں دے رہے ہیں کہ وہ پیا دیس ۔۔۔ اوہ ۔۔ بہت معذرت کے ساتھ غیر دیس روانہ ہونے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اب یہ دیارِ غیر شیوخ کی فیوض و برکات والا خطہ ہو گا یوتھ کلب و شباب کی آماجگاہ کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ اور شاید بعد از وقت بھی کچھ نہ کہا جا سکے کیوں کہ تب تک تو شاید ماڈل کے نام کے ساتھ لاحقے لگ چکے ہوں۔ اور جن کے نام کے ساتھ لاحقے لگ چکے ہوں انہیں تو کچھ کہا جا سکتا نہیں۔ماڈل کو جب سے پاسپورٹ واپس کیا گیا ہے تب سے ایک نئی بحث نے جنم لے لیا کچھ کا کہنا ہے کہ اسے بھی ملک سے باہر جانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا اُن کو تھا جو واپس بھی نہیں لوٹے اور کچھ کہتے ہیں کہ جب تک کیس ختم نہ ہو جائے تب تک اسے باہر نہ جانے دیا جائے۔ کیوں کہ جو جاتے ہیں وہ لوٹ کے کب آتے ہیں ۔ وہ آپ نے اپنے حقانی جی کے بارے میں تو سنا ہو گا جو وعدہ کر کے گئے تھے کہ ہم لوٹیں گے لیکن وہ وعدہ ہی کیا جو ایفا ہو جائے وہ گئے ضرور لیکن لوٹ کر نہیںآئے۔ خبری کہتے ہیں کہ وہ گئے تھے !انہیں جانا تھا۔ وہ آئیں گے نہیں نہ وہ آئے کیوں کہ انہوں نے آنا تو تھا ہی نہیں۔ اب پتا نہیں ان کے آقاؤں نے ان کو بلایا یا ان کے آقاؤں نے ان کو آنے سے روکا۔ لیکن اس بات میں حقیقت ضرور ہے کہ لے جانے والے اور واپسی سے منع کرنے والوں میں دونوں صورتوں میں آقاؤں کا عمل دخل تو بہر حال ضرور تھا۔
ایک بات تو ماننا پڑئے گی کہ وطن عزیز میں اتنی بریکنگ نیوز آتی ہیں کہ لکھنے بیٹھیں تو بات کہاں سے کہاں پہنچ جاتی ہے۔ ایک تو عوام ہماری نہایت ہی بے وقوف ہیں۔۔۔۔ جی ہاں بہت زیادہ بے وقوف وہ ایویں ہی فضول میں زرداری صاحب کی بریت اور حسینہ کو پاسپورٹ کی واپسی کا تعلق جوڑ رہے ہیں۔ جو حقیقت میں اس بات کا کوئی واسطہ نہیں کہ ایک ہی موقع پر بریت بھی ہوئی اور پاسپورٹ حوالگی بھی دور دور تک تعلق ثابت نہیں۔ اب یہ دُور کہیں جا کہ مل جائے تو کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ اب بھلا حسینہ نے کوئی دھمکی تھوڑی دی ہو گی خود کو بچانے کے لیے کہ ” میں نام لے دوں گی” ۔ وہ تو ایویں ہم لوگ تعلق کو کہاں سے کہا ں پہنچا دیتے ہیں۔ عرصہ گزرا کے لندن سے بوریاں بھر بھر کر ثبوت آئے۔ دیکھا جاتا تھا کہ ایک گاڑی میں بھر بھر کر کاغذ ٹھونسے جا رہے ہیں۔ ایک تو اس بے وقوف عوام سے کوئی پوچھے کہ وہ تو صرف کاغذ تھے۔ ثبوت تھوڑی ہی تھے۔ ارے بھئی ان پہ کوئی مہر تھوڑا ہی ثبت تھی کہ وہ ثبوت ہیں۔ یہ تھوڑا کہا گیا تھا کہ فلاں فلاں وقت، فلاں فلاں جگہ، فلاں فلاں لمحات میں۔ پتا نہیں صرف کاغذوں کو ثبوت سمجھتے ہیں لوگ۔ دیوانے کی بڑھکیں شاید پاکستانی عوام کی بے وقوفی پہ ہی کہا گیا تھا۔ جی جی دیوانے کی بڑھکیں وہی ضرب المثل والی ۔ ضرب المثل تو صادق بھی پاکستانی قوم پہ ہی آتی ہیں نا۔
ارے کیا کہا آپ نے؟ اخراجات کا سوال ؟ مقدمات پہ اٹھنے والے سرکاری خزانے سے اخراجات؟ توبہ توبہ، یہ کیا کہہ دیا آپ نے ۔ اجی اگر دستاویزات گوروں کے دیس سے پاکستان لانے میں اگر اخراجات آئے ہیں تو حکومتی خزانہ ہوتا کس لیے ہے۔ یہی تو تصر ف ہوتا ہے حکومتی خزانے کا۔ یہی تو وجہ ہوتی ہے خزانہ بھرنے کی کہ بوقت ضرورت کام آوے اور سند رہے۔ جی ہاں تصدیق کی جا سکے کہ فلاں وقت میں، فلاں کیس کے لیے، فلاں جگہ سے، فلاں فلاں ثبوت ،نہیں نہیں فلاں فلاں کاغذ لائے گئے ۔۔۔ بری الذمہ قرار دینے کے لیے۔ جی ہاں یہ ہی تو سب سے اہم کام ہوتا ہے حکومتی ایوانوں میں ۔۔۔ میں گھسیٹوں گا۔ ۔۔ یہ ایویں ایک نعرہ یاد آ گیا۔ ۔۔۔ بری کر دیا گیا۔۔۔ بری تو ہونا تھا۔ کیوں کہ اس ملک کی بھاگ دوڑ جو سنبھالنی ہے۔ فکر نہ کریں عوام کو کسی مشکل میں نہیں ڈالا جائے گا نہ ہی کسی قسم کی تبدیلی آئے گی ۔ اگر تبدیلی آئے گی تو عوام کو نئے سرے سے تمام لوازمات پورے کرنا ہوں گے۔ کن نئے چوروں،،،، اوہ معذرت خواہ ہوں۔ کن نئے سیاستدانوں کو منتخب کریں۔ پھر رشوت دینے کے لیے نئے افسروں کو ڈھونڈیں اور کب اپنے کام کروائیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ وہی پرانا نظام رہے، وہی پرانے لوگ رہیں، وہی پرانے سیاستدان رہیں۔ تا کہ عوام کو رشوت بہم پہنچانے کے لیے آسانی رہے۔ کیو کہ رشوت فوری طور پر پہنچانے کے لیے سب کچھ پرانا ہونا نہایت ضروری ہے

Share this:

Yesurdu

13,952 Articles
View All Posts
Corruption
Previous Post ملک سے کرپشن کے خاتمے کی ضرورت
Next Post پنجاب :شہر میں شدید دھند ، موٹر وے پر بارہ گاڑیاں ٹکرا گئیں

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.