yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
ویڈیوز - Videos

پاکستان کو سارک چیمبر کی سربراہی مل گئی، مایہ ناز کاروباری شخصیت اورممتاز بختاور ٹرسٹ ہسپتال کے بانی صدر کا عہدہ سنبھالیں گے

MH Kazmi June 25, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان آئںدہ ہفتے 30جون کو تیسری مرتبہ دو سال کے لئے سارک چیمبر کی سربراہی سنبھالے گا ۔پاکستان کے افتخار علی ملک عہدہ سنبھالیں گے۔ عہدہ صدارت حوالہ کرنے اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی کے مشترکہ سیشنز کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے 30 جون اور یکم جولائی کو ہوگی، تفصیلات کے مطابق گیارہ سال کے وقفہ کے بعد پاکستان تیسری مرتبہ سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سربراہی سنبھال رہا ہے اور آئندہ ہفتے سے پاکستان کے معروف کاروباری رہنما افتخار علی ملک سارک چیمبر کے آئندہ صدر کا عہدہ سنبھالیں گے۔

افتخار علی ملک اس وقت سارک چیمبر کے سینئر نائب صدر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے وہ تیسرے پاکستانی ہیں جو سارک چیمبر آف کامرس کے صدر بنیں گے۔ مزید برآں وہ سارک چیمبر کے مسلسل پانچ بار نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔ افتخار علی ملک گارڈ انڈسٹریزگروپ کے چیئرمین بھی ہیں ان کا شمار ملک کے معروف اور نامور مخیر حضرات میں بھی ہوتا ہے جو دور جدید ترین ممتاز بختاور ٹرسٹ ہسپتال چلا رہے ہیں جہاں پر عوام کو معیاری اور مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ دونوں ہسپتالوں نے متاثرین زلزلہ اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے علاج معالجہ میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں جبکہ ممتاز بختاور ٹرسٹ نے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے بھی عطیات دیئے ہیں۔ پاکستان میں تجارت کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی خدمات کے صلہ میں ان کا نام معروف بین الاقوامی کتاب ” کون کیا ہے” میں بھی شامل کیا گیا جو ان کی خدمات کا بین الاقوامی اعتراف ہے۔ افتخار علی ملک کو متفقہ طور پر چیمبر کا صدر نامزد اور منتخب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سارک چیمبر کا ورچوئل اجلاس حال ہی میں منعقد ہوا ہے جس میں سارک چیمبر کے سبکدوش ہونے والے صدر رووان ایڈرے سنگھے کے علاوہ نائب صدر افغانستان خیر الدین میال احمد، نائب صدر بنگلہ دیشی محبوب العالم جن کو سینئر نائب صدر نامزد کیا گیا ہے نے شرکت کی۔ مزید برآں اجلاس میں سابق صدر داشواگن ٹیسی چپ دورجی ، نائب صدر بھارت ونود جونیجا، نائب صدر نیپا چندی راج ڈھاکل اور سری لنکا سے نائب صدر ڈاکٹر ایم روہیتا سلوا نے بھی شرکت کی ہے۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ عہدہ صدارت حوالہ کرنے اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی اور جنرل اسمبلی کے مشترکہ سیشنز کی تقریب ویڈیو لنک کے ذریعے آن لائن منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریبات 30 جون اور یکم جولائی کو منعقد ہوں گی۔ واضح رہے کہ افتخار علی ملک پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت ہیں جو سارک چیمبر کے آغاز سے اس کے ساتھ منسلک ہیں اور گزشتہ 25 سال سے علاقائی تعاون اور باہمی رابطوں کے فروغ کے لئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ افتخار علی ملک 1990ء میں ایوان صنعت و تجارت لاہور اور 2000ء میں وفاق ایوانہائے صعنت و تجارت پاکستان کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post قومی اسمبلی، حکومتی اوراپوزیشن ارکان کی دلچسپ تنقید، شاندانہ گلزار ، علی زیدی، نوشین حامد،بیگم طاہرہ بخاری، ملیکہ بخاری اوروزیراعظم عمران خان نے بھی خطاب کیا
Next Post چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے: آرمی چیف

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.