yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

تیز چلے گا، انصاف مرے گا

MH Kazmi November 18, 2016 1 min read
if you will run fast, justice will be killed by Hafeez ullah niazi on 19 Nov 2016
Share this:
Imran Khan and Nawaz Sharif
Imran Khan and Nawaz Sharif

۔ بھلا عمران خان کوجلدی کیسی، تیزی کیوں؟ تیز چلو گے، جلد مروگے۔ بفرض محال، پانامہ کاغذات میں وزیراعظم بے گناہ ٹھہرتے ہیں۔ عمران خان کی سیاست کہاں ہوگی؟، انجام، راکٹ سائنس نہیں۔ ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی اگر ہلکان ہوتی ہے تو وطنی سیاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنا ہے۔ ن لیگ کا میدان سیاست میں اکیلے دندنانا، خود مسلم لیگ (ن) کو مضمحل کر جائے گا۔ اے قوم، تیرے بھاگوں پر ناز، ملک کی مقبول اپوزیشن پارٹی، تعلیم یافتہ نوجوان دل و جان سے نچھاور، فریفتہ ،آج اپاہج اور محتاج بن کر آسودہ حال ہے۔ سیاست، پلاننگ، فیصلے سب کچھ سطحی۔ سیاست میں گہرائی کیسے آسکتی تھی۔ کاش عمران خان کو کوئی یہ سمجھائے کہ تحریک انصاف کو ضعف یا بٹہ، مسلم لیگ (ن) حکومت کو مضبوط اور مستحکم کرتا ہے۔ عمران خان کی خام خیالی سے غرض نہیں، یقیناً سپریم کورٹ کسی بھی سیاسی یا غیرسیاسی دبائو میں نہیں رہے گی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے سپریم کورٹ کا نام ہی کافی ہے۔ گزارش اتنی کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے سے پہلے دکھائے بھی اور عیاں بھی رکھے۔
عمران خان نے اپنے اوپر ایک اور حملہ داغ دیا۔ ترک صدر کے 17نومبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان، مضحکہ خیز اور احمقانہ ہی ہے۔ جتنی لعنت ملامت پچھلے دو دنوں حصے میں آئی، تحریک انصاف کو چاروں شانے چت کر گئی۔ خطۂ ارضی پر کوئی دوسرا ملک بھی، جس کے لیڈر، غیرملکی سفارت خانے جا کر غیرملکی سفیر سے مشورہ، استفسار کریں کہ’’ہم پارلیمان کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنا چاہتے ہیں؟ سفارتکار کی رائے، مشورہ چاہئے؟‘‘سفیر نے ادب، آداب کے ساتھ ڈانٹ پلا دی۔ وفد الٹے پائوں واپس، چیئرمین کے پائوں میں،منت سماجت اور گریہ وزاری کہ چیئرمین عقل کے کچھ ناخن لینے پر مجبور ہوہی گئے۔ پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔ جب تک یہ کالم قارئین کے سامنے ہوگا، تحریک انصاف کی ہائی کمانڈ کسی نتیجے پر پہنچ چکی ہوگی۔ قوی امید کہ پارلیمان کے بائیکاٹ کی ہزیمت سے بچا جائے گا۔ عمران خان کاسوچے سمجھے بغیر فیصلے کرنا، ڈٹ جانا، سوچ بچار کے بعد الٹے پائوں پلٹ جانا، یوٹرن روزمرہ کا معمول ہی تو ہے۔ ایسے موقع پر پارٹی کا متفقہ فیصلہ اجلاس میں شرکت کا ہی تھا۔ ہر اہم فیصلے پر، ہر اہم موڑ پر پارٹی متفقہ فیصلوں کو بلڈوز کرنا، مالک مکان کا مرغوب مشغلہ بن چکا ہے۔ اہم فیصلوں پر پارٹی کا عمومی اتفاق جبکہ چیئرمین کا اپنے فیصلے کو ٹھونسنا معمول بن چکا ہے۔ چند سیانوں (جن کے گھر دانے) کی حمایت ضرور رہتی ہے۔ اس سے پہلے مسئلہ کشمیر اور بھارتی جنگی جنون کے اوپر پارلیمان اجلاس کے بائیکاٹ کا سہرا سر باندھ چکے ہیں۔ مضحکہ خیز اتنا ہی کہ وزیراعظم ہائوس میں ’’متنازع‘‘ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کرلی۔ یہاں ایک جملہ معترضہ، عمران خان ویسے تو میانوالی سے دوسری دفعہ منتخب ہوئے۔ دونوں بار پارلیمنٹ میں شرکت بدترین رہی۔ بمطابق پلڈاٹ رپورٹ، سب سے کم شرکت کرنے والے ممبرز میں’’فرسٹ‘‘ ہیں۔ یادش بخیر! 2002 میں جب قائد محترم کی انتخابی مہم تندہی سے چلا رہا تھا۔ مخالف امیدوار عبید اللہ خان کے بارے سب سے مضبوط موقف اور دلیل اتنی تھی ،کہ گونگا پہلوان اسمبلی میں بھیج کر علاقہ نمائندگی سے محروم ہو جائے گا۔ اللہ کے ہاں بات ناپسندیدہ ٹھہری ۔ آج عملاً پورا ضلع میانوالی قومی اسمبلی میں نمائندگی سے محروم ہے۔ عمران و عبید اللہ و امجد، کچھ فرق نہیں ان ساروں میں۔ حیف! میانوالی کی قسمت ہی کھوٹی رہی۔ میانوالی کے لوگ مولانا عبدالستار خان نیازی کو منتخب کرنے کا ذائقہ چکھ چکے تھے۔ ان کی گھن گرج اور دھاڑوں سے ایوان آج تک لرزتے دیکھ ،سن چکے۔ ’’کہاں راجہ بھوج کہاں آج کے گنگو تیلی‘‘ ۔
کوئی ہے جو عمران خان کی احمقانہ، فرمائشی بے ہنگم سیاست کی لگامیں کھینچ پائے گا؟ حیف! مستند و مقبول اپوزیشن پارٹی اپنی لگامیں امپائرز کو پکڑا چکی۔ قوم کا امتحان یہ ’’پتلی تماشہ‘‘ اگلے دو ہفتے زوروں پر رہے گا۔ امپائرز کی مدد سے اکھاڑے میں کشتی کا میچ تو جیتا جا سکتا ہے باکسنگ میں نہتے فریق کو ناک آئوٹ کیا جا سکتا ہے۔ مخالف کی ہڈیاں توڑی جا سکتی ہیں۔ پیروں کے نیچے کچلا جا سکتا ہے۔ جسمانی طاقت اور کرتب کے مظاہرے بھی ان کی مدد سے جیتے جا سکتے ہیں۔ ذہن نشین رہے ،ذہنی آزمائش پروگرام اور مدبرانہ سیاست اس طرح ممکن نہیں۔ امپائرز اور نہ ہی کھلاڑیوں کے بس کا روگ ہے۔ خواری، رسوائی ہی مقدر بنے گی، کہ وطن عزیز تحفہ خداوندی ہے، حفاظت اللہ کرے گا۔
جن لوگوں پر تنگ آمد ہے ان کے لئے ’’بجنگ‘‘ یا ’’شب خون‘‘ آمد، فروری، مارچ 2016 میں ہی ممکن تھی۔ اگر تب جرات نہیں رہی تو اب کیسے ممکن ہے؟ عمران خان کو کیسے سمجھایا جائے کہ وقت کم ہے، بالکل ساتھ نہیں۔ عمران خان اور ہمنوا ایڑیاں رگڑیں، واویلا کریں، روئیں پیٹیں، بال نوچیں، گو اگلے دو ہفتوں نے ایسے ہی ارتعاش، ہیجان، ہچکولوں کی زد میں رہیں گے، بخوبی گزر جائیں گے۔
عمران خان کے دائیں بائیں کھڑے جہانگیر ترین اور علیم خان ’’اپنی کارکردگی اور مہارت‘‘ سے عمران خان کو آگاہ رکھ سکتے تھے کہ پانامہ لیکس کو عدالت میں ثابت کرنے کا عزم، گھاٹے کا سودا نہ بن جائے۔ بھلا رکھتے کیوں؟ یہی تو ہیں جو رقعہ لکھوا کر لاتے رہے، پہنچاتے رہے۔ تحریک انصاف بھگت رہی ہے۔ غیر ضروری، اخباری تراشوں، خبروں، ناموں پر مشتمل کیس عدالت کے سامنے پیش کرکے سبکی اور بدنامی ہی کمائی۔ یہ کیسے نابغے؟، مخالف فریق کو اپنے دفاع کے حق سے محروم رکھنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف فیملی دفاع کے جتن کرتی ہے، طعنے، تشنیع اور تضحیک سے نوازا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ بچوں کے وکیل تبدیل کرنے پر دقیق و گمبھیر لے دے کی۔ شوشہ چھوڑا کہ یہ سب کچھ کیس کو موخر کرنے کے جتن ہیں۔ اگلے دن ہی منہ کی کھانی پڑی جب سارے اندازے غلط نکلے۔ اکرم شیخ نے اضافی محنت کو ترجیح دی، مین میخ نکالنے والوں کو شرمندہ رکھا۔ سینئر وکیل اکرم شیخ صاحب نے خم ٹھونک کر اعلامیہ جاری کیا کہ ’’کسی صورت وقت نہیں مانگوں گا،دفاع آج ہی سے کروں گا۔ کیس کو جلد از جلد ختم کرنے کی استدعا کی‘‘۔ نوازشریف فیملی منظم کرنے کے قانونی حق سے بھی رضاکارانہ دستبردار رہی تاکہ کیس جلد ازجلد اپنے منطقی انجام پر پہنچ سکے۔ عمران خان کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا لائحہ عمل اختیار رکھنا تھا؟ کیس کی ضرورت تھی کہ سپریم کورٹ کے سامنے فول پروف ثبوت پیش ہوتے۔ بیرون ملک اپنے وسائل سے ’’منی ٹریل‘‘ کی فرانزک رپورٹ بنواتے۔ عندیہ بھی دیا تھا۔ کاش کوئی ایسی تحقیقی، تفتیشی رپورٹ آجاتی۔ سنجیدگی تھی نہیں۔ ایسا کنفیوژن ، ایسی غیرسنجیدگی۔ آج کی تاریخ میں کیس کے بارے میں ڈاکومنٹس، زرد صحافت، اخباری تراشے، فٹ پاتھ سے ڈھونڈی کتابیں بطور ثبوت پیش کیں، اپنا مذاق اڑوایا۔ سپریم کورٹ یقینا ًانصاف کے سارے تقاضے پورے کرے گی۔ عمران خان کو پانامہ کیس میں انصاف ملنا بھی چاہئے۔ جہاں عمران خان کو انصاف ملنا چاہئے وہاں وزیراعظم کو اپنے دفاع کا اتنا ہی موقع ملنا چاہئے۔ وزیراعظم اور فیملی کے حق دفاع پر ان کی تضحیک اور پھر ہیجانی کیفیت ،پستی اور گراوٹ کا ہر ہتھکنڈہ استعمال کر چکے۔ سو باتوں کی ایک بات، سپریم کورٹ کا سیاسی یا غیرسیاسی دبائو میں آنا، ناممکن ہے۔ سپریم کورٹ کا آج کا پیغام بھی یہی، ’’انصاف کے تقاضے پورے کرکے ہی حتمی فیصلے پر پہنچیں گے‘‘۔تحریر: حفیظ اللہ نیازی ، بشکریہ جنگ

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The CPEC will not chage the game by ayaz ameer on 19 nov 2016
Previous Post سی پیک سے ایک کھیل تبدیل نہیں ہوگا
Next Post توہینِ اقبال
Governor age by mansoor afaq on 13 nov 2016

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.