yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بیمار کا ہاتھ تھامنے سے درد کم ہوجاتا ہے، تحقیق

Web Editor March 8, 2018 1 min read
IF, YOU, HOLD, A, SICK, MAN'S, HAND, HE, WILL, BE, FINE
Share this:

IF, YOU, HOLD, A, SICK, MAN'S, HAND, HE, WILL, BE, FINE

کولاراڈو(یس اردو مانیٹرنگ ڈیسک) درد اور بیماری میں اپنے عزیز کا ہاتھ تھامنے سے تکلیف میں مبتلا افراد سے آپ کی ذہنی ہم آہنگی بڑھتی ہے اور اس سے درد کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ بیماری یا تکلیف میں اپنے کسی پیارے کا ہاتھ تھامتے ہیں تو اس سے نہ صرف سانس اور دل کی دھڑکن بھی ایک جیسی ہوجاتی ہے بلکہ دونوں کی دماغی سرگرمیوں کی لہریں بھی ہم آہنگ ہوجاتی ہیں۔ ماہرین نے اس حیرت انگیز بات کا انکشاف آن لائن تحقیقی جریدے ’’پروسیڈنگز آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز‘‘ (پی این اے ایس) میں شائع شدہ رپورٹ میں کیا ہے۔

یہ مطالعہ یونیورسٹی آف کولوراڈو بولڈر اور یونیورسٹی آف ہائیفا کے ماہرین نے مل کر انجام دیا ہے۔ اس میں دیکھا گیا کہ صرف ہاتھ تھامنے کے عمل سے بھی دوسرے کے درد میں کمی واقع ہوتی ہے کیونکہ دونوں کی دماغی امواج تک ایک ہی طرز پر کام کرنے لگتی ہیں۔ ذہنی امواج کی یکسانیت سے تکلیف کم ہوتی جاتی ہے۔اس مطالعے کے مرکزی مصنف پیول گولڈسٹائن کہتے ہیں کہ لوگ مریضوں سے بات چیت تو کرتے رہتے ہیں لیکن جسمانی طور پر انہیں لمس اور چھونے کا احساس فراہم نہیں کرتے اور ہم انسانوں پر اس کا مثبت اثر ہوتا ہے۔ اس لیے ہماری تحقیق درد میں مبتلا دوسرے شخص کےلیے چھونے کے احساس کی اہمیت بیان کرتی ہے۔اس عمل میں ایک دماغ دوسرے دماغ سے ہم آہنگ ہوتا ہے جسے ’باہمی یکسانیت‘ کہا جاتا ہے۔ مثلاً درد کے وقت اگر شوہر بیوی کا ہاتھ تھامے تو اس سے بہت فرق پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر خاتون بچے کو جنم دے تو اس دوران مرد کا ہاتھ تھامنے سے بھی درد زہ بہت کم ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے 23 سے 32 سال کے جوڑوں پر اس کے تجربات کیے جو ایک سال تک جاری رہے۔ اس میں مرد اور عورت کو معمولی تکلیف دی گئی اور شوہر اور بیوی کو ایک دوسرے کے ہاتھ تھامنے کا کہا گیا۔ اس دوران دیکھا گیا کہ ہاتھ تھامنے کے بعد ہی دونوں کے دماغ میں ’’الفا میو‘‘ کہلانے والی خاص سرگرمی ہم آہنگ ہوتی چلی گئی اور درد محسوس کرنے والے کو اس کا کم احساس ہوا۔ اسی طرح مرد اور عورتوں کو باری باری معمولی تکلیف سے گزارا گیا اور ان کے ہاتھ تھامنے اور نہ تھامنے کے دوران دماغی سرگرمیوں کو نوٹ کیا گیا۔اس تحقیق سے ظاہر ہوا کہ تکلیف کے موقع پر اگر آپ اپنے عزیز کا ہاتھ تھامتے ہیں تو اس سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ ماہرین نے اس سے بڑھ کر یہ بھی کہا ہے کہ ہاتھ تھامنے سے مریض پر مزید حیرت انگیز اثرات مرتب ہوتے ہیں جن پر اگلے مرحلے میں تحقیق کی جائے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
FISH, SALER, CAT, IN, VIETNAM, PICTURES, VIRAL, ON, INTERNET
Previous Post مچھلی فروش بلی کی دلچسپ تصاویر وائرل
Next Post چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلیے پی ٹی آئی اورپی پی پی میں معاملات طے پاگئے
PTI, AND, PPP, AGREED, ON, THE, NAMES, OF, CHAIRMAN, SENATE, AND, DEPUTY, CHAIRMAN, SENATE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.