yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سندھ کا احتساب کیا گیا تو افراتفری پھیل جائے گی، مولا بخش چانڈیو

MH Kazmi August 20, 2017 1 min read
If there is accountability of Sindh, the chaos will spread, Mulha Bakhsh Chanidio
Share this:

حیدرآباد: پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولا بخش چانڈیو کہتے ہیں کہ سندھ کا احتساب نہیں کیا جاسکتا اگر ہوا تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی۔

If there is accountability of Sindh, the chaos will spread, Mulha Bakhsh Chanidio
If there is accountability of Sindh, the chaos will spread, Mulha Bakhsh Chanidio

مولا بخش نے کہا کہ ضیاء الحق اور اس کے روحانی وارثوں نے کئی برس تک پیپلز پارٹی کو کمتر دکھانے کے منصوبے پر عمل کیا لیکن پاکستان کے عوام نے اس سازش کو ناکام بنادیا۔ جتنے ادارے اور خفیہ طاقتیں پیپلز پارٹی کے پیچھے لگیں اگر کسی دوسری جماعت کے ساتھ ہوتا تو اس کا نام و نشان مٹ چکا ہوتا لیکن یہ پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے تمام تر سازشوں اور قوتوں کوعوام کی طاقت سے ناکام بنادیا۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ سابق چیف جسٹس نے پی پی دور میں چینی کی فی کلو قیمت تک مقرر کی۔ سندھ کے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے پر پابندی لگائی۔ سندھ حکومت کے ہر معاملے پر ایکشن لیا۔ میاں صاحب اب اس طرح رو رہے ہیں جیسے فلموں میں اداکار ڈائیلاگ بولتے ہوئے روتا ہے کہ اس کا قصور بتایا جائے۔ لیکن جب غیرقانونی اور غیر آئینی طریقے سے یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کوہٹایا جارہا تھا اس وقت میاں صاحب خوشی منا رہے تھے اس وقت انقلاب کیوں یاد نہیں آیا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے گھر میں ان کے اعمال اور گناہوں کی وجہ سے آگ لگی ہے۔ نواز شریف کیخلاف ابھی تو ایک فیصلہ ہوا ہے،معاملہ چلے گا اور نیب بھی کارروائی کرے گا۔مولا بخش چانڈیو نے عمران خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سیاست میں معاملہ عمر کا نہیں عقل اور اخلاق کا ہوتا ہے۔ عمران خان کھیل، پیسے کمانے یا مزدوری کے میدان میں جوہردکھا سکتے ہیں لیکن سیاست میں عقل کے معاملے پر بلاول بھٹو، عمران خان سے بہت اوپر ہے۔

پی پی پی رہنما کے مطابق پی پی نے پہلے کہا تھا کہ ضیاء الحق کے قوانین کو تبدیل کیا جائے لیکن ضیاء الحق کے روحانی وارثوں نے اعتراض اٹھایا اور آج خود اسی قانون کا شکار بن گئے۔پاکستانی کے رہبروں، ملک چلانے والی شخصیات اور محافظ اداروں سے کہتا ہوں کہ خدا کے واسطے پاکستان کے مستقل پر نظر رکھو، آپ کے فیصلے سیاسی نہ ہوں۔ آپ کو ہی ملک قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب سندھ حکومت کے ہر محکمے میں مشکلات پیدا کرتا رہا، سرکاری ریکارڈ اور افسران کو اٹھا کر لے جاتا تھا لیکن جب نیب نے پنجاب کا رخ کیا تو میاں صاحب غصے میں آگئے، یہاں تک کے نیب کو پنجاب میں کارروائی سے روک دیا گیا۔ اس وقت کسی نے کوئی آواز بلند نہ کی۔

مولا بخش چانڈیو نے واضح کیا کہ سندھ کا احتساب نہیں کیا جاسکتا اگر ہوا تو ملک میں افراتفری پھیل جائے گی جو بہت نقصان دہ ثابت ہوگی، پی پی احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب انصاف کے تمام تر تقاضے پورے کرکے ہونا چاہیے۔سیف الرحمان والا احتساب نہیں ہونے دیں گے۔ نیب قوانین میں تبدیلی سندھ حکومت اور اسمبلی نے اپنے اختیار سے کی، اگر تحفظات اور آئینی پیچیدگیاں ہیں تو عدلیہ اس کا جائزہ لے گی۔ پی پی خالص سیاسی جماعت ہے، کوئی مافیا نہیں، پی پی میں کبھی قائد کاغدار موت کا حقدار کے نعرے نہیں لگے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Four people killed by tucker in the ships, A ship sinks in Iraq
Previous Post عراق میں بحری جہازوں میں ٹکر سے 4 افراد ہلاک، ایک جہاز ڈوب گیا
Next Post پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ
Arrested gang involved in targeted killing of Police officials, CM Sindh

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.