yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

پاکستان اٹامک انرجی کی زراعت کے شعبوں میں کارکردگی کا عالمی ادارے کی طرف سے اعتراف، رپورٹ جاری کردی

MH Kazmi January 26, 2021 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ذیلی ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل اینڈ بائیولوجی کے ان کوششوں کی تعریف کی ہے جو وہ پاکستان میں کپاس کی فصلوں کے احیاء اور اس طرح ٹیکسٹائل کی صنعت کے فروغ کے لئے کر رہا ہے ۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ویب سائٹ پر جاری بین الاقوامی سپروائزری کمیٹی کے اجلاس کی رپورٹ میں پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل اینڈ بائیولوجی کے ان اقدامات کو سراہا گیا جو وہ پاکستان میں زراعت کہ بہتری کے لئے اٹھارہا ہے۔ اسے اس دور ميں کسانوں کے لئے امید کى ایک کرن سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ایک پریس مراسلے میں پریس انفارمیشن آفس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور عالمى درجہء حرارت کے بڑھنے کے تناظر میں پاکستان میں کپاس کی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے تاہم نیو کلئیر ٹیکنالوجی کے استعمال سے کپاس کی ایسى قسمیں متعارف کی گئی ہیں جو بدلتے ہوئے موسمیاتی حالات سے بہتر مطابقت رکھتى ہىں۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے اشتراک سے مقامى سائنسدانوں کو تربیت فراہم کى گئى ہے کہ وہ فصلوں کی ان اقسام کہ افزائش کریں جو نہ صرف بدلتے موسمیاتی حالات سے مطابقت کا مظاہرہ کریں بلکہ اچھى پیداوار ى صلاحيت بھى دکھا سکیں ۔

https://www.iaea.org/newscenter/news/cotton-in-pakistan-how-nuclear-techniques-are-helping-the-textile-industry

کپاس کى چار قسموں کو 2016ء میں متعارف کروایا گیا اوراب یہ کپاس کے زیر کاشت 40 فیصد رقبے پر کاشت کی جارہی ہیں ۔ منظور حسین ڈپٹى چیف سائنسدان پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن نے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل اینڈ بائیولوجی کے حوالے سے بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیاں اس خطہ میں زراعت کو متاثر کر رہى ہیں، کپاس کی کاشت اب اتنى منافع بخش نہیں رہى۔ ایک زرعی ماہر کے طور پر انھوں نےکہا کہ زراعت کو ملکى معیشت میں ریڑھ کى ہڈى کى حیثیت حاصل ہے اور نیو کلئیر ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم زراعت کو مزید منافع بخش بنا سکتے ہیں ۔بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکى ادارہ خوراک و زراعت کے تعاون سے یہ پروگرام نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل اینڈ بائیولوجی فیصل آباد کے زرعى سائنسدانوں کو تربیت فراہم کر رہا ہے جس کا ثمر کپاس کى ان چار قسموں کہ صورت ميں حاصل ہوا ہے۔بہا ولنگر کے ایک کسان محمد اکرم نے فخر سے یہ بتایا کہ کپاس کى اس نئى ورائٹى کہ کاشت سے اسے 30 فیصد زيادہ پیداوار حاصل ہوئى ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال درجہء حرارت بڑھنے سے کپاس کى کاشت ميں مسائل کا سامنا رہا۔ اس نے مزید بتایا کہ کپاس کہ اس قسم نے نہ صرف درجہء حرارت کو برداشت کيا بلکہ بہتر پیداوار بھى دى۔

اس سےان اقسام کی کاشت اور مقبولیت میں ا ضافہ ہو رہا ہے۔مسٹر لىپو جىنکو لوسکى جو آئی اے ای اے کی مشترکہ ریسرچ ٹیم سے وابستہ ہیں انھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئى ورائٹى کی کپاس کی نہ صرف پیداوار ى صلاحيت بہتر ہے بلکہ کپاس کے ریشے کا معیار بھى بلند تر ہے۔ ماحولیاتی مطابقت میں بھى یہ فصلیں بہتر ہیں ۔انھوں نے امید ظاہر کی کہ آبادى کہ ضروریات کے مطابق ان اقسام سے پیداوار حاصل ہوتی رہے گى۔ بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی اور امریکہ کے ادارہ خوراک و زراعت کے تعاون سے اس پروگرام کا مقصد ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ساتھ افرادی تربیت کے حصول پر مشتمل طویل المدت زرعی اہداف کا حصول ہے۔ اس تربیت میں خاص طور سے درجہء حرارت میں ا ضافہ اور خشک سالى جیسے عوامل سے مقابلہِ کرنے والى فصلوں کہ اقسام کہ تحقیق شامل ہے۔منظور حسین نے کہا کہ فصلوں کی افزائش ميں افرادی تربیت ىمارى قومى ترجیح ہونى چاہئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کپاس کى پیداوار سے لاکھوں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے اور اس شعبے میں زرعى تحقیق بہت اہم ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچر اىنڈ ٹیکنالوجی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل اینڈ بائیولوجی، فیصل آباد، پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیر اہتمام چار زرعی سینٹر ز میں سے ایک ہے۔جہاں سے اب تک 115 اقسام کہ اجناس اور نقد آور فصلیں تیار کی جا چکى ہیں ۔ اب تک کپاس کی 16 ورائیٹیز متعارف کی جا چکى ہیں ۔ ایک اندازے کے مطابق کپاس کی نو دريافت شدہ چار اقسام کپاس کے زیر کاشت 56 فیصد رقبے پر کاشت کئے جانے کا امکان ہے۔پاکستانی سائنسدان اس شعبے میں اس قدر مہارت حاصل کر کے ہیں کہ کئى ہمسایہ ممالک کے سائنسدانوں کو بھى اپنے تجربات اور مہارتیں سکھا سکتے ہیں ۔ پاکستان اس میدان میں خطہ کے دیگر ممالک سے آگے ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post برطانیہ کی پابندیوں کے باوجود پاکستان سمیت 58 ممالک کواسنائپر،رائفلز سمیت بحری ہتھیاروں کی فروخت
Next Post حکومت اور نیب کے کرپشن فری پاکستان کے دعوئوں کے باوجود پاکستان کی عالمی کرپشن انڈیکش میں چار درجے تنزلی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.