yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میں لال حویلی کے لعل شیخ رشید کی دو باتوں کا تسلی بخش پوسٹ مارٹم کرنا چاہتا ہوں ۔۔۔

MH Kazmi June 12, 2019 1 min read
I want to post a summary of Sheikh Rasheed's two redirects of Red Hat.
Share this:

I want to post a summary of Sheikh Rasheed's two redirects of Red Hat.

لاہور (ویب ڈیسک) لال حویلی کے لعل شیخ رشید نے دو اہم باتیں کی ہیں جن کا پوسٹ مارٹم بہت ضروری ہے۔ پہلی بات یہ کہ ’’لولی لنگڑی جمہوریت کسی حادثہ سے دوچار ہو سکتی ہے‘‘۔ شیخ صاحب کے منہ میں گھی شکر کیونکہ یہ جمہوریت جسمانی طور پر ہی لولی لنگڑی نہیں، نامور کالم نگار حسن نثار اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ ذہنی طور پر بھی ری ٹارڈڈ ہے جسے اخلاقی حوالہ سے اخلاق باختہ بھی کہا جا سکتا ہے۔ جمہوریت کے دعویداروں کی اکثریت دراصل جمہوریت کی فصل کی سنڈیوں پر مشتمل ہے اور اسی لئے آج تک یہ فصل پوری طرح جوان نہیں ہو سکی۔ جب تک یہ سیاسی سنڈیاں پوری طرح تلف نہیں ہوتیں، جمہوریت لولی لنگڑی بھی رہےگی اور حادثات کے امکانات بھی یونہی روشن رہیں گے۔ گزشتہ دس سال میں یہ جمہوریت اس ملک کے جمہور کا جو حشر کر چکی ہے، اسے ریورس کرنے کیلئے بھی تقریباً اتنا ہی وقت درکار ہوگا۔ ملکی اقتصادیات سے لیکر عوامی اخلاقیات تک چند جمہوری چیمپئنز نے جو چاند چڑھائے اور گل کھلائے اس کی انتہا یہ ہے کہ آج بھارتی وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش پر کورا جواب دے چکا۔عمران خان نےبھی کچھ عجلت سے کام لیا۔ شاہ محمود قریشی کا خط ہی کافی تھا۔ نجانے وزیراعظم نے خود پیش قدمی کو ضروری کیوں سمجھا؟ امن کی خواہش اور کوشش ایک انتہائی قابل ستائش بات ہے لیکن عزتِ نفس کی قیمت پر امن شاید کسی بھی پاکستانی کو قبول نہ ہو۔دوسری بات یہ کہ امن کی امید کس سے؟ جنگ کے دیوتائوں اور انتہا پسندی کی علامتوں سے امن کی توقع، چیلوں اور مردار خور گدھوں سے ماس کی امید کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے؟ خصوصاً ہمارے موجودہ حالات میں جب ملک اقتصادی بحالی اور استحکام کی چومکھی جنگ لڑ رہا ہے۔ ایسی کسی پیشکش کیلئے یہ وقت ہی نامناسب اور ناموزوں ہے اس لئے فی الحال فوکس کریں اقتصادی بحران سے نکلنے پر کہ فی الحال یہی اصل امتحان ہے۔ امن و امان کی بات کچھ دیر بعد بھی کی جا سکتی ہے باقی ماشاءاللہ حکومت خود بڑی سیانی ہے چاہے تو دوبارہ سہہ بارہ سعی کر دیکھے، نتیجہ ڈھاک کے وہی تین پات نکلے گا۔بات چلی تھی شیخ رشید کی دو باتوں سے جو باتوں باتوں میں بھارت جا پہنچی تو اب واپس چلتے ہیں شیخ کی طرف سے ملنے والی اس خوش خبری کی طرف کہ یہ لولی لنگڑی جمہوریت کسی حادثہ کا شکار ہو سکتی ہے تو مختصراً عرض ہے کہ یہ جمہوریت تو خود کسی حادثہ سے کم نہیں جس کے نتیجہ میں تقریباً 22کروڑ پاکستانی زخمی ہیں اور محروم طبقہ تو باقاعدہ آئی سی یو میں پہنچ چکا ہے۔شیخ رشید کے بیان کا یہ دوسرا حصہ باقاعدہ کنفیوژ کر دینے والا ہے کہ ’’سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن نواز زرداری کی اقتدار میں واپسی کا کوئی امکان نہیں‘‘۔اصل ایشو یہ نہیں کہ ان دونوں کی واپسی کا امکان ہے یا نہیں؟ بنیادی سوال یہ ہے کہ ان کی ’’تازہ دم‘‘ اور زیادہ ’’تجربہ کار‘‘ نسلوں کی اقتدار میں آمد کا امکان ہے یا نہیں؟ اور اگر ہے تو کتنے فیصد؟ایسا ہوا تو وہ کچھ بھی ہو سکتا ہے جس کا شاید آج تصور بھی ممکن نہیں۔ صرف وہ لطیفہ یاد دلائوں گا جس کا مرکزی کردار اک ایسا گورکن تھا جو اپنے قبرستان میں دفنائے جانے والے مردوں کے کفن بھی بیچ دیا کرتا تھا، اس لئے واقفانِ حال اس کفن چور گورکن سے شدید نفرت کرتے تھے لیکن اس کی موت کے بعد جب اس کے بچوں نے مردوں کے کفن بیچنے کے ساتھ ساتھ ان کے اعضاء بھی بیچنا شروع کر دیئے تو لوگوں نے ان کے باپ کی تعریفیں کرنا شروع کر دیں کہ کتنا بھلا مانس تھا جو صرف مردوں کے کفن بیچنے پر ہی اکتفا کرتا تھا۔شیخ رشید وضاحت کریں کہ کفن چوروں کے بعد اعضاء فروشوں کی آمد کے امکانات کتنے فیصد ہیں تاکہ اسی حساب سے ذہنی طور پر تیار ہوا جا سکے۔آخری بات بہت خوش کن اور حوصلہ افزا ہے کہ عزت مآب جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے حوالہ سے وکلاء حضرات تقسیم ہو گئے ہیں اور وکلاء کی کثیر تعداد نے ہڑتال کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے ججوں کے بے لاگ احتساب کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بقول ان کے…ہم وکلاء بچائو تحریک ہیں، جج بچائو تحریک نہیںجج کوئی مقدس گائے نہیںجس جج پر بھی الزام لگے گا، اسے اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہو گی۔وزیر قانون کا لائسنس منسوخ کرنا قابلِ مذمت ہے۔ پاکستان بار کونسل 14جون کو دی جانے و الی ہڑتال کی کال واپس لے۔آئین ججز کے احتساب کا فورم مہیا کرتا ہے، کسی بھی شخصیت کا نہیں، اداروں کا تقدس ملحوظ خاطر رکھنا ہو گا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس سے سب آگاہ ہیں، الزامات درست نہ ہوئے تو ریفرنس خودبخود ختم ہو جائے گا۔ادھر چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے کہا’’فائز عیسیٰ ریفرنس، حکومت نہیں جوڈیشل کونسل کا معاملہ ہے۔ انصاف ہو گا۔حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی ہے۔ یہ عدالتوں کا مسئلہ ہے ۔اپنے ججز پر اعتماد کریں۔ قانون کی حکمرانی ہو گی‘‘۔بھلا اس سے زیادہ خوش کن اور حوصلہ افزا بات کیا ہو سکتی ہے لیکن وہ کفن فروش گورکن والا مسئلہ بہرحال اپنی جگہ موجود ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
mirza atteeq, senior, leader, PPP, France, condemned, arrest, of, asif ali zardari
Previous Post پیرس سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری ناکام حکومتی پالیسیوں اورکبھی پورے نہ ہوسکننے والے وعدوں سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، مرزا عتیق
Next Post قبلہ جواب دینا میرا حق ہے ۔۔۔ مفتی منیب الرحمان نے سلیم صافی کے کالموں کی سیریز کی ایسا جواب دے ڈالا کہ
It is my right to answer the question ... Manti Munich ur Rehman puts a reply to the series of Salim Safi columns

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.