yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

الیکشن والے دن میں نے بڑے شوق سے نہ صرف خود بلے پر مہر لگائی بلکہ دوسری پارٹیوں کے ووٹرز کو بھی گھیرتا رہا ، مگر آج افسوس سے کہتا ہوں کہ ۔۔۔۔ صف اول کے پاکستانی صحافی کا اعتراف

MH Kazmi September 23, 2019 1 min read
I, VOTED, PTI, AND, EVEN, COMMUNICATED, OTHERS, TO, DO, SO, FAMOUS, JOURNALIST, ADMITTED
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) عمران خان کے ریفارمز کے ایجنڈے کو ہم نے پچھلے الیکشن میں سپورٹ کیا۔ ان کی حکومت بن گئی تو شروع کے سو دن سکون سے بیٹھے رہے، پھر ہلکی پھلکی تنقید شروع کی۔ اب جب حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، حکومتی ترجیحات،وزیراعظم کی ٹیم سامنے آ گئی۔ نامور کالم نگار محمد عامر خاکوانی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ٹیم سلیکشن میں کی گئی بدترین غلطیاں واضح ہوئیں، ان پر وزیراعظم کا اصرار بھی نظر آیاتب لگا کہ اب کھل کر تنقید کا سلسلہ شروع کیا جائے۔ کالموں کی حالیہ سیریز اسی سلسلے میں لکھی گئی۔ اب تک تین مسلسل کالم اس حوالے سے لکھے، پہلے میں تمہید ، جبکہ باقی دونوں میں تنقیدی نکات شامل ہیں۔ ایک کالم ابھی میں لکھنا ہے۔ اس میں یہ جائزہ لیا جائے گا کہ خان صاحب نے ایک سال میں کچھ کھویا ہے تو کیا کچھ حاصل کیا ؟ اس دوران البتہ ان کالموں پربعض اعتراضات، سوالات سامنے آئے، بعض احباب سوشل میڈیا کمنٹس میں جلے دل کے پھپھولے پھوڑتے رہے۔بعض دل جلوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں کی رائے غلط ہوئی مگر اس دوران خان صاحب تو ملک پر مسلط ہوگئے۔اس پر لگا کہ کالمون کی سیریز تو اپنی جگہ مگر پہلے لگے ہاتھوں اس حوالے سے اپنا نقطہ نظر بیان کر دیا جائے۔ چندضروری نکات اختصار کے ساتھ عرض کئے دیتا ہوں۔ صرف ان کے لئے جوبات سمجھنا چاہئیں۔ پہلی بات یہ کہ عمران خان نے ایک کروڑ چونسٹھ لاکھ کے قریب ووٹ لئے ہیں۔پاکستان کے تمام اخبارات کی اشاعت مل کر بھی پانچ سات لاکھ سے زیادہ نہیں ہوگی۔ ان میں سے کتنے کالم پڑھتے ہیںاور کتنے کالم پڑھ کر ووٹ ڈالتے ہیں؟ ہمیں اپنے بارے میں کوئی غلط فہمی نہیں۔ پاکستان میں خواندگی کی شرح، کالم پڑھنے والوں کی تعداد، کسی کالمسٹ کی رائے کو مقدس سمجھنے والوں کی تعداد کا درست اندازہ ہے۔ سوشل میڈیا پربھی ایک مخصوص حلقہ ہے جو باہمی انٹرایکشن کی وجہ سے ایک دوسرے کی پوسٹیںدیکھتا اور سمجھتا ہے کہ دنیا شائد ہے ہی اتنی۔ حال یہ ہے کہ آپ چھ آٹھ ماہ کے لئے اپنے گھروالوں کی پوسٹیں پڑھنا، ان پر کمنٹس چھوڑ دیں تو فیس بک اپنے مخصوص سسٹم کی وجہ سے ان کی پوسٹیں آپ کو دکھانا ہی بند کر دے ، سوشل میڈیا کی دنیا میں گھر والے ہی اجنبی بن جائیں گے۔ عمران خان اپنے ووٹروں کی وجہ سے وزیراعظم بنا، میڈیا یا سوشل میڈیا کا اس میں ایک حصہ ہوسکتا ہے، اس سے زیادہ ہرگز نہیں۔ یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو ہر تجزیہ کار جانتا ہے، اعتراف نہ کرے تو الگ بات ہے۔ یہ مت بھولا جائے کہ عمران خان کل بھی ایک سیاسی حقیقت تھا، آج بھی ہے۔ یہ کہنا کہ وہ ختم ہوگیا، غلط فہمی ہے۔ اس کی اپنی فالوئنگ ہے، ووٹ بینک اور مداحین کا خاصا وسیع حلقہ، سیاسی اصطلاح میں وہ عصبیت کا حامل ہوچکا۔ اتنی آسانی سے یہ عصبیت ختم نہیں ہوسکتی۔عمران خان کی حکومت کا پہلا سال مایوس کن رہا ہے۔ اس سے بہت زیادہ توقعات تھیں، وہ پوری نہیں ہوئی۔ اس اعتبار سے اس کی ناکامی ہوئی ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آگے جا کر اپنی غلطیاں درست نہیں کر سکتا۔ اس کے پاس چار سال باقی ہیں، اگر ٹیم میں تبدیلیاں لے آئے، فوکس کرے ، اہل لوگوں سے مشاورت کرے توپرفارم کرنے کا وقت موجود ہے۔ عمران خان آج بھی بہرحال ن لیگ کے سیاسی کرپٹ مافیاز اور ملکی تاریخ کے کرپٹ ترین شخص کی شہرت رکھنے والے زردار گروہ سے بہتر ہے۔یہ دونوں جماعتیں گیارہ سال براہ راست حکمران رہیں جبکہ مشرف دور کو نکال کر پچھلے تیس برس سے صرف یہ دونوں فریق ہی سیاست میں موجود ہیں، ملک پربے پناہ قرضے لادنے، ادارے تباہ کرنے اور معیشت کی کمر توڑنے میں ان کا مرکزی کردار ہے۔ عمران ٰخان ایک سیاسی آپشن تھا، اور ہے ، شائد مستقبل میں بھی رہے ۔ پنجاب کی سیاست میں خاص طور سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف ہی دو ٓپشنز تھیں۔ ن لیگ پچھلے دس برسوں سے اقتدار میں تھی، جبکہ تحریک انصاف کو کبھی موقعہ نہیں ملا تھا، وہ نظام میں تبدیلی اور اصلاحات لانے کا ایجنڈا لے کر آئے تھے۔ انہیں آزمانا ایک فطری اور منطقی چوائس تھی۔ اس کے بجائے ن لیگ ہی کو دوبارہ ووٹ ڈالنا قطعی دانشمندانہ سوچ نہ ہوتی نہ اس سے موجودہ معیشت سنورنی تھی۔ پی پی پی اور ن لیگ ہی کے باعث معیشت کے حالات بگڑے ہیں۔ ن لیگ ہی نے ایکسپورٹ پچیس ارب ڈالر سے انیس بیس ارب ڈالر تک پہنچائی تھی اورساڑھے انیس ارب ڈالر کا خوفناک کرنٹ اکائونٹ خسارہ ن لیگ کی حکومت ہی چھوڑ کر گئی۔ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا گردشی قرضہ( بارہ سو ارب سے زائد) مسلم لیگی حکومت ہی کا کارنامہ ہے۔ سٹیل ملز، پی آئی اے اور دیگر قومی اداروں کی تباہی میں پیپلزپارٹی اورن لیگ دونوں کا حصہ ہے۔ اس لئے ان کے پرجوش،اندھے حامیوں کو تو کوئی منطقی، اخلاقی حق نہیں پہنچتا کہ وہ تحریک انصاف کو ووٹ ڈالنے والے کسی شخص کو طعنہ دے سکیں۔ عمران خان اگر پرفارم نہ کر پائے، اس کی حکومت پہلے سال کی طرح اپنی پوری مدت میں بھی ناکام ہوجائے، تب بھی اسے ووٹ دینا غلطی نہیں ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی باہمی مفاہمت اور نورا کشتی نما فرینڈلی اپوزیشن سے نالاںلوگوں کے پاس عمران خان کی حمایت کے سوا اور کیا آپشن بچی تھی ؟مسلم لیگ ن کے پاس یہ موقعہ تھا کہ وہ تحریک انصاف کے ریفارمز کے ایجنڈے کو ہائی جیک کر کے نظام میں تبدیلیاں لانے کی بامقصد ، ٹھوس کوشش کرتی۔ اس نے سستی روٹی تنور، لیپ ٹاپ سکیموں پر اربوں اڑا ڈالے ،مگر سوشل سیکٹر پر ویسی توجہ نہ دی۔نیب کی موجودہ کارکردگی سے مسلم لیگ ن کے لیڈر اتفاق نہیں کرتے، ان سے سوال پوچھناچاہیے کہ اپنے دور حکومت میں احتساب کے لئے انہوں نے کیا کیا؟ نیب قوانین میںخامیاں تھیں تو نہایت آسانی سے وہ تبدیلی کر سکتے تھے کہ واضح اکثریت موجود تھی ۔انہوں نے کرپشن کو ایجنڈا بنانے کی زحمت ہی نہیں کی اور کرپشن فرینڈلی ماحول ہی بنائے رکھا۔مسلم لیگ ن کی غلطیوں کی وجہ سے سیاسی خلا پیدا ہوا اور تحریک انصاف کے لئے جگہ پیدا ہوئی۔ نظام میں تبدیلی لانے کے خواہاں لوگوں نے تحریک انصاف کو ووٹ ڈالا۔ اگر یہ پرفارم نہ کر پائی اور مکمل ناکام ہوگئی تو اگلی بار انہیں رد کرنے، ووٹ نہ دینے اور کسی دوسری آپشن کی طرف جانے کا جواز موجود ہے۔ اگر تحریک انصاف بھی ن لیگ اور پی پی پی کی طرح پرفارم نہ کر پائی اور اس کے لوگ کرپشن میں ملوث ہوئے ، تب بھی ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی طرف واپسی کوئی آپشن نہیں۔دونوں پرانی جماعتیںجب تک اپنی سیاست پر نظرثانی نہیں کرتیں۔ پارٹی کو خاندانی جاگیر سمجھنے، شہزادوں، شہزادیوں کو عوام پر مسلط کرنے، کرپٹ گھسے پٹے مہروں کو ساتھ لے کر چلنے کی روش پر سفر جاری رکھیں گی، تب تک انہیں سپورٹ کرنے کا جواز موجود نہیں۔ تحریک انصاف کی ناکامی پہلے سے ناکام شدہ لوگوں کی طرف لوٹنے کی دلیل نہیں بن سکتی۔ تحریک انصاف کے پرجوش حامیوں کو عمران خان اور ان کی ٹیم پر تنقید ناگوار گزرتی ہے۔ انہیں برداشت کی عادت ڈالنی چاہیے۔ اپوزیشن میں جو رعایتیں میسر ہوتی ہیں، حکمران جماعت کے حامیوں کووہ نہیں مل سکتیں۔ حکمران جماعت کے ہر فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا، اس پر تنقید بھی ہوگی، نیت پر شک بھی لازمی کیا جائے گا۔کرپشن سکینڈلز اگر سامنے آئیں تو صحافی کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟کل جن باتوں پر تحریک انصاف کے لیڈر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو طعنے دیتے ہیں، وہ حرکتیں آج ان سے سرزد ہوں تو انہیں آئینہ کیسے نہیں دکھایا جائے گا؟میڈیا تنقید کرے گا کہ یہ اس کا کام ہے۔ممکن ہے کہیں اس میں زیادتی ہوجائے، اخبارنویس بھی انسان ہیں، ہر جگہ وہ متوازن رویہ نہیں دکھا پاتے۔ یہ بنیادی بات سمجھنا چاہیے کہ میڈیا کے مختلف حصے اور بہت سی پرتیں ہیں۔ میڈیا ہائوسز کی پالیسیاں ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتی ہیں، مختلف کالم نگار اور اینکر حضرات اپنے انداز اور سوچ کے مطابق بات لکھتے اور کہتے ہیں۔مختلف شہروں اور اداروں میں کام کرنے والے یہ لوگ ایک جگہ اکٹھے بیٹھ کر حکمت عملی نہیں بناتے ۔ ان پر طعن کرتے ہوئے یہ بات یاد رکھی جائے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید میں شدت آئی تو اس کی ایک وجہ ایک سال پورا ہونا بھی ہے۔ پہلے سال تک لحاظ کرنے، خاموش رہنے کا جواز تھا کہ نئے لوگ ہیں، ماحول سے ہم آہنگ ہوجائیں، اپنی ترجیحات درست کر لیں۔ سال گزر جانے کے بعد رعایت ختم ہوگئی۔ اب گزرتے وقت کے ساتھ حکمران جماعت پر تنقید بڑھے گی۔ تحریک انصاف کے کارکنوں، حامیوں کو برداشت کی عادت ڈالنا ہوگی۔ بعض ن لیگی احباب پرو پی ٹی آئی اخبارنویسوں کی تنقیدسے یہ اندازہ لگا رہے ہیں کہ شائد اسٹیبلشمنٹ کی سوچ تبدیل ہو رہی ہے اور خان صاحب کے دن گنے جا چکے ہیں۔اس سازشی تھیوری سے باہر آئیے، خواہ مخواہ چند دنوں بعد مایوسی ہوجائے گی۔ اسٹیبلشمنٹ کی سوچ وہی ہے۔ حکومت ، عسکری قیادت ایک ہی پیج پر ہیں۔ آزاد اخبارنویسوں کی تنقید کو درست تناظر میں رکھ کر دیکھیں تو سب سوالات کے جواب مل جائیں گے۔

I, VOTED, PTI, AND, EVEN, COMMUNICATED, OTHERS, TO, DO, SO, FAMOUS, JOURNALIST, ADMITTED

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PUNJAB, UNIVERSITY, STUDENTS, SPOKEN, ABOUT, VICE, CHANCELLOR, SHAMEFUL, ALLEGATIONS
Previous Post پنجاب یونیورسٹی : طلباء وطالبات نے پروفیسر پر شرمناک الزام عائد کر دیا
Next Post 20 ہزار روپے ہاتھ میں پکڑے کتے کے کاٹنے سے مرنے والے بچے کا باپ کیا سوچ رہا تھا ؟ ارشاد بھٹی نے ایسا احوال بیان کر دیا کہ آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی
20, THOUSAND, IN, THE, HAND, OF, A, POORMAN, WHO'S, SON, DIED, OF, DOG

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.