yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میں دہشت گرد تو وزیر کیوں ہوں، ریاض حسین پیرزادہ بھڑک اٹھے

Web Editor October 6, 2017October 6, 2017 1 min read
I terrorists why am a minister, Riaz Hussain Pirzada flashed
Share this:

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ 37 ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے تعلقات کے حوالے سے انٹیلی جنس بیورو کی مبینہ فہرست کے معاملے پر اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور احتجاجاً ایوان سے واک آؤٹ کردیا جبکہ بعض دیگر وزرا اور حکومتی اراکین نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

I terrorists why am a minister, Riaz Hussain Pirzada flashedگزشتہ روز نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ ہم37 ارکان پارلیمنٹ پر دہشت گردوں سے رابطے کا الزام لگایا گیا ہےمیں نے یہ بات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کے سامنے بھی اٹھائی تھی اور آج پارلیمنٹ میں بھی کر رہا ہوں تاکہ سب ریکارڈ پر آجائے، یہ خط منظر عام پر آنے کے بعد مجھے اور میرے خاندان کو دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں، بدقسمتی سے اس فہرست کے منظر عام پر آنے کے بعد حکومت نے اس طرح کی کارروائی نہیں کی جیسی کی جانا چاہیے تھی، آئی بی کی طرف سے اس مبینہ فہرست پر پیمرا کو لکھا جانیوالا خط کافی نہیں ہے بلکہ تحقیقات ہونا چاہیے کہ اس فہرست کو سامنے لانے کے ذمہ داران کون ہیں، وزیراعظم کو انکوائری کرنا چاہیے۔

ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ جن کے ہم حاشیہ بردار اور خوشامدی بنے ہوئے ہیں اور جن کے کاموں کو ہم معجزے بناکر پیش کرتے ہیں وہ ہی ہمارے خلاف انٹیلی جنس اداروں سے خط کے ذریعے فہرست منگواتے ہیں، اگر میرے دہشت گرد گروپوں کیساتھ تعلقات ہیں تو میں وزیر کیوں ہوں، ہم عوام کے نمائندے ہیں، ہمیں دہشتگرد کہہ کر ہماری تذلیل نہ کی جائے، انہوں نے واضح کیا کہ جو فہرست سامنے آئی ہے ان میں مرتضیٰ جاوید عباسی، راجا جاوید اخلاص، غلام بی بی بھروانہ، چوہدری ارمغان سبحانی، طارق محمود، شازیہ مبشر، چوہدری بلال ورک، محمد معین وٹو، عبدالرحمان کانجو، سکندر حیات خان بوسن، محمد خان ڈھاہا، سید اطہر حسین گیلانی، حافظ عبدالکریم، سردار اویس احمد خان لغاری، جمال خان لغاری، سردار جعفر خان لغاری، ڈاکٹر حفیظ خان، میاں بلیغ الرحمان، طاہر بشیر چیمہ، سید علی حسن گیلانی، ریاض حسین پیرزادہ، سید محمد اصغر شاہ، محمد خسرو بختیار، شیخ فیاض الدین، میاں امتیاز احمد اور سید ایاز علی شاہ شیرازی سمیت 37 ممبران شامل ہیں، وضاحت دی جائے وزیراعظم ہاؤس سے خط کیسے جاری ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کوئی ذمے دار وزیر اس پر بیان جاری نہیں کرتا، میں ایوان کا حصہ نہیں بنوںگا، میڈیا اور انٹیلی جنس اداروں سے لڑنا میرے بس کی بات نہیں۔

وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہاکہ وزیراعظم نے میرے ذمے لگایا تھا کہ اس معاملے کی انکوائری کرائی جائے، ڈی جی آئی بی سے تصدیق کی تو انھوں نے بتایا کہ رپورٹ نہ صرف جعلی ہے بلکہ وزیراعظم آفس کا تذکرہ بھی جھوٹا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے ریاض پیرزادہ کو مخاطب کرتے ہوئے وضاحت کی کہ آئی بی چیف اس خط کو جعلی قرار دے چکے ہیں اور آئی بی نے اس حوالے سے پیمرا میں شکایت بھی درج کرائی ہوئی ہے۔ اس معاملے پر اگر آپ کے کوئی مزید تحفظات ہیں تو آج جمعہ کو ڈی جی آئی بی کو بلوا لیں گے۔

ریاض پیرزادہ نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ کوئی سینئر وزیر یا وزیر داخلہ ایوان میں آکر یہ بیان دیں کہ خط کے حوالے سے وزیراعظم آفس نے کوئی ہدایت نہیں دی تھی۔ وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈی جی آئی بی نے اس پر باقاعدہ شکایت پیمرا کو دیدی ہے، ڈپٹی اسپیکر، ممبران اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد اسلم بودلہ نے بھی پیمرا میں شکایت کی ہے تاہم اس کے باوجود ریاض پیرزادہ نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جس پر چند دیگر وزرا اور ارکان پارلیمنٹ نے بھی ان کا ساتھ دیا۔

بعد ازاں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی ہدایت پر وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان اور وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری واک آؤٹ کرنیوالے وزرا اور ارکان کو منا کر واپس لائے۔ اس دوران اپوزیشن اراکین نے حکومتی اراکین کے واک آؤٹ پر ڈیسک بجائے اور نعرے بازی کی۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ دیکھا ہے کہ ایک وفاقی وزیر اپنی ہی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کرگئے ہیں۔

ن لیگ کی ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے کہاکہ فہرست میں میرا نام بھی شامل ہے، ایسے اقدامات سے ہماری بدنامی ہو رہی ہے، ہمارے بچے تعلیم حاصل کرنے کیلیے مختلف ممالک گئے ہیں، ان کے ویزوں کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ بی بی سی کے مطابق بائیکات میں ریاض پیرزادہ کا ساتھ دینے والے حکمراں جماعت کے وہ ارکان شامل تھے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے اور ان کے نام اس مبینہ فہرست میں شامل ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق بعدازاں ڈی جی آئی بی نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور آئی بی کی جانب سے مبینہ خط کو مسترد کرتے ہوئے کہاگیا کہ سوشل میڈیا پر موجود خط کا آئی بی سے کوئی تعلق نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The Foreign Minister's confession and the Afghan policy
Previous Post بارڈر مینجمنٹ پالیسی: پاکستان میں افغان طلبہ کی آمد و رفت بحال
Next Post ٹرمپ 12اکتوبرکوایرانی جوہری معاہدے سے الگ ہونے کااعلان کریں گے,امریکی اخبار کا دعویٰ
Trump, Expected, to ,Refuse, to, Certify ,Iran’s, Compliance ,With, Nuclear ,Deal,

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.