yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

رنبیر کے سامنے اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں، عالیہ بھٹ

Web Editor February 9, 2019 1 min read
i, forgot, my, dialogues, before, ranbir kapoor, says, alia bhatt
Share this:

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور اپنے قریبی تعلقات کے حوالے سے زیادہ گفتگو نہیں کرتے لیکن پھر بھی ان کے معاشقے کے چرچے زبان زد عام ہیں۔

عالیہ بھٹ اس وقت اپنی نئی فلم ’گلی بوائے‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی کردار نبھا رہی ہیں۔

بھارتی نیوز ویب سائٹ دکن کرونیکل کی رپورٹ کے مطابق فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹرویو میں عالیہ بھٹ نے رنبیر اور ان کے اہلخانہ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اُن لوگوں کی کمپنی بہت انجوائے کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رنبیر کی والدہ نیتو سنگھ ایک دوست کی طرح ہیں جبکہ رشی کپور کا اپنا ایک دلچسپ انداز ہے، جو بہت محظوظ کرتا ہے۔

جب عالیہ سے رنبیر کپور کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میں نے رنبیر جیسا بہترین اور حقیقی اداکار نہیں دیکھا، یہ میں اس لیے نہیں کہہ رہی کیونکہ مجھے وہ پسند ہیں بلکہ ان کی شخصیت اور اداکاری سے ہر کوئی ہی متاثر ہے‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’وہ بہت نرم مزاج اور بے فکر رہتے ہیں، لیکن جب سیٹ پر ہوتے ہیں تو ان کی تمام تر توجہ کام پر ہوتی ہے اور اس کے علاوہ وہ کہیں اور دھیان نہیں دیتے‘۔

عالیہ کا کہنا تھا کہ ’مجھے عام طور پر اپنے ڈائیلاگز جلدی یاد ہوجاتے ہیں اور میں پرفارمنس دیتے ہوئے اپنی لائنز نہیں بھولتی لیکن جب میں رنبیر کو دیکھتی ہوں تو اُس وقت میں اپنے ڈائیلاگز بھول جاتی ہوں کیونکہ رنبیر جب  بھی کوئی تاثر دیتے ہیں تو میں انہیں دیکھتی رہ جاتی ہوں، ان کی آنکھوں میں بہت سچائی اور سادگی ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ایک انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے درمیان قربتیں ایان مکھرجی کی فلم ’برہماسترا‘ کی شوٹنگ کے دوران بڑھیں اور رنبیر نے عالیہ بھٹ سے اپنے دل کی بات کی جسے اداکارہ نے قبول کرلیا۔

دوسری جانب عالیہ کے والد اور ہدایت کار مہیش بھٹ نے بھی اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان کی صاحبزادی اور رنبیر کپور کے درمیان محبت کا رشتہ ہے۔

برطانوی جریدے ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا تھا، ‘عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور اس کو سمجھنے کے لیے کسی ذہانت کی ضرورت نہیں’۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا، ‘مجھے رنبیر پسند ہے، وہ ایک بہت اچھا لڑکا ہے، وہ اپنے رشتے کو کیسے آگے بڑھاتا ہے، یہ ان پر منحصر ہے، وہ سمجھدار ہے’۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
mahira khan, to, awarded, by, arab, media, and, lebnan
Previous Post عرب انٹرنیشنل فیسٹیول میں ماہرہ خان کیلئے ایوارڈ، ویڈیو دیکھیں
Next Post  معاشرے میں عورت کو جس قدر و منزلت اور عزت و حرمت سے آراستہ کیا گیا ہے وہ حضرت فاطمہ ؑ بنت ِ محمد کے وجودِ طاہرہ کی برکت ہے، سید کفایت نقوی
kafait naqvi, senior, vice, president, ppp, france

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.