yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میں تو اتنا رحم دل اور نیک خصلت انسان ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ مشہور کالم نگار عطاالحق قاسمی کی تازہ ترین تحریر پڑھ کر آپ گہری سوچ میں مبتلا ہو جائیں گے

Web Editor November 17, 2018 1 min read
I am so kind and merciful.
Share this:

لاہور(ویب ڈیسک)آج پھر وہی دن ہے۔ جب کالم لکھنے کو جی نہیں چاہ رہا۔ یہ کیفیت مجھ پر روز طاری نہیں ہوتی۔ صرف ہفتے میں سات دن طاری ہوتی ہے۔ آج جب میں سو کر اٹھا تو ناشتہ کے دوران‘ اور یہ ناشتہ بھی میں ہفتے میں صرف سات دن ہی کرتا ہوں، خیال آیا، نامور کالم نگار اور صحافی عطا ء الحق قاسمی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں۔۔۔ بلکہ سچی بات ہے کہ خود پر پیار آیا کہ میں کس قدر نیک، مہذب اور رحمدل انسان ہوں۔ مجھے اپنی یہ خوبیاں مختلف حوالوں سے یاد آئیں مثلاً جب گزشتہ روز رضیہ نے گھر اطلاع دی کہ اس کا بچہ بیمار ہے اور وہ آج کام پر نہ آ سکے گی۔ یہ سن کر میرے اندر کا انسان جاگا اور میں نے پیغام لانے والے سے کہا ’’کوئی بات نہیں وہ آج چھٹی کرلے اور آج کی چھٹی کی تلافی پرسوں ڈبل ڈیوٹی کی صورت میں پوری کر دے‘‘۔ میں نے اس نیکی کا اجر کسی سے کیا لینا ہے، اللہ ہی دے تو دے۔ اسی طرح ایک دن بازار سے گزرتے ہوئے میں نے ایک نابینا فقیر کو دیکھا جس کے کشکول میں ڈھیر سارے پیسے تھے۔ میں چاہتا تو اس کشکول میں اپنا حصہ ڈالنے کے بہانے پہلے سے پڑی رقم کشکول میں سے نکال لیتا مگر پھر خوفِ خدا آڑے آیا اور یہ بھی کہ قیامت کے روز فرشتے مجھے گرز سے ماریں گے چنانچہ میں نے دل ہی دل میں اللہ سے معافی مانگی اور اللہ کا شکر بھی ادا کیا کہ اس خیال کو عملی جامہ پہنانے سے پہلے ہی میری نظر اس کیمرے پر پڑ گئی تھی جو حکومت نے سڑکوں پر لگا رکھے ہیں! میں جب بازار سے گزرتا ہوں اور قصائی کی دکان پر میری نظر پڑتی ہے تو میری آنکھیں آنسوئوں سے بھر جاتی ہیں۔ میں دیکھتا ہوں کہ قصائی نے بکرے کی کھال اتار کر کنڈے سے لٹکایا ہوتا ہے اور پھر وہ اس کی رانیں اور دیگر اعضا کاٹ کر ایک سائیڈ پر رکھ دیتا ہے۔ گاہک آتے ہیں، کوئی ران کا گوشت مانگتا ہے، کوئی پٹھ کا اور کوئی اپنے کسی پسندیدہ عضو کا۔ قصائی نے اپنے پائوں کی انگلیوں میں چھری پھنسائی ہوتی ہے اور بوٹیاں کرکے گاہک کے سپرد کر دیتا ہے۔ جو قیمے کا گاہک ہوتا ہے اس کے لئے بکرے کے کسی عضو کا قیمہ کرکے اسے تھما دیا جاتا ہے۔ مجھ سے یہ ظالمانہ منظر دیکھا نہیں جاتا چنانچہ میں قصائی سے کہتا ہوں کہ وہ ایک ران کاٹ کر میرے حوالے کر دے۔ میں زیادہ دیر یہ غیر انسانی منظر نہیں دیکھ سکتا۔ گھر پہنچ کر بھی کھانے کے دوران گوشت چباتے ہوئے بار بار یہی خیال آتا ہے کہ ہم لوگوں کو کیا ہو گیا ہے ایک زندہ بکرے کو پکڑتے ہیں، اس کی گردن کاٹتے ہیں اور اس کی کھال اتارتے ہیں اور پھر اس کی بوٹیاں کر کے کھا جاتے ہیں۔ کتنے لوگ ہیں جنہیں یہ خیال آتا ہو گا، میں کتنا رحمدل ہوں!یہ جو ابھی الیکشن ہوئے ہیں اس دوران تمام بڑی پارٹیوں کے امیدوار میرے گھر آئے اور نوٹ کے بدلے ووٹ کے طلبگار ہوئے۔ میں نے انہیں صاف کہہ دیا کہ میں ووٹ کو قوم کی امانت سمجھتا ہوں چنانچہ میں ووٹ اپنے ضمیر کے مطابق ڈالوں گا چنانچہ وہ مایوس لوٹے۔ ایک دن ایک امیدوار اپنے ہیلی کاپٹر پر آیا جو اس نے میرے گھر کے برابر والے خالی پلاٹ میں لینڈ کیا۔ وہ بھی ووٹ کا طلبگار تھا۔ میں نے اسے بھی یہی جواب دیا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے آپ میری معذرت قبول فرمائیں۔ اس نے پوچھا آپ کا ووٹ قوم کے کتنے افراد کی امانت ہے؟ میں نے اپنے سارے خاندان کے افراد گن کر اسے بتا دیئے۔ اس پر اس نے ایک بریف کیس میرے حوالے کیا اور کہا اس میں آپ کی قوم کے افراد کی امانت ہے۔ یہ ان کے سپرد کر دیں۔ اس پر میرا دل مطمئن ہو گیا اور یہ سوچ کر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے بریف کیس رکھ لیا کہ میں قوم کی امانت می خیانت کا مرتکب نہیں ہوا۔ کاش ہماری قوم کے باقی افراد بھی اپنے ووٹ کو قوم کی امانت سمجھا کریں۔ اس کے بعد ایک اور صاحب میرے پاس تشریف لائے اور ووٹ کے طلبگار ہوئے۔ اس وقت مجھے اپنی حق گوئی پر بہت فخر محسوس ہوا جب میں نے انہیں بتایا کہ میں ووٹ کا وعدہ کسی اور سے کر چکا ہوں۔ بولے: چھوڑیں صاحب وعدے سے کیا ہوتا ہے۔ اس پر میں نے کہا کہ اگر وعدے سے کوئی فرق نہیں پڑتا تو میرا وعدہ ہے کہ میں اپنا ووٹ آپ کو دوں گا۔ وہ بہت بھولے بھالے شریف انسان تھے۔ انہوں نےمیرا شکریہ ادا کیا اور مٹھی بھر مصافحہ کرکے رخصت ہو گئے۔ ان کے جانے کے بعد میں نے اپنی مٹھی کھولی تو اللہ کا شکر ادا کیا کہ اس نے میرے سچ بولنے کا اجر موقع پر ہی دے ڈالا!یہ چند ایک واقعات ہیں جو میں نے آپ سے شیئر کئے ہیں ورنہ الحمدللہ میری ساری زندگی رحمدلی اور دیانتداری کے ساتھ گزری ہے۔ میں اس قصے کو طول نہیں دینا چاہتا کہ مجھے ’’نیکی کر دریا میں ڈال‘‘ والا محاورہ یاد ہے ورنہ ایسی سینکڑوں نیکیاں ہیں جو میں کرکے دریا میں ڈال دیتا ہوں۔ یہ جو کبھی کبھی سیلاب آتے ہیں یہ میری ان نیکیوں ہی کا نتیجہ ہیں جو میں کرکے دریا میں ڈال دیتا ہوں۔ اللہ مجھے معاف کرے میں اپنی چند ایک نیکیوں کا ذکر کرکے ان کا ثواب ضائع کر بیٹھا۔ ان شاء اللہ آج کے بعد میں کبھی اپنی کسی نیکی کا ذکر نہیں کروں گا۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Previous Post انتظار ختم: باپ کے بعد بیٹوں کی باری، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز
Next Post صوبائی وزیر کی جانب سے ایئرپورٹ کے اہلکار کو دھکا دیئے جانے پر چیف جسٹس نے از خود نوٹس لے لیا
Chief Justice takes notice of the provincial minister pushing airport official

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.