yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میں استعفیٰ دے رہی ہوں!

Web Editor January 27, 2018January 27, 2018 1 min read
I am resigning!
Share this:

جب کوئی لڑکی اپنی پڑھائی مکمل کرنے کے بعد کسی بھی فیلڈ میں کام کرنے کےلیے جاتی ہے تو اس کےلیے یقیناً یہ آسان کام نہیں ہوتا کہ وہ مردوں کے اس معاشرے میں اپنی جگہ بنا پائے۔ عموماً خواتین کےلیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ انہیں تو فوراً ہی جاب مل جائے گی اور انہیں جاب کےلیے اتنے پاپڑ نہیں بیلنے پڑیں گے جتنے مردوں یا لڑکوں کو بیلنے پڑتے ہیں، جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔

جب لڑکی کو کسی بھی پوسٹ کےلیے منتخب کیا جاتا ہے تو اس کی ’’پے‘‘ یعنی تنخواہ، ابتداء میں بہت کم ہوتی ہے۔ اسے دوران ملازمت محنت سے کام کرنے کے باوجود بار بار یہ باور کرایا جاتا ہے کہ یہ اس کی پہلی ملازمت ہے، ابھی اسے اتنا تجربہ نہیں۔ چاہے بڑا ادارہ ہو یا چھوٹا، لڑکی کو اسی حصار میں رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جتنا آپ کو دیا جارہا ہے، وہی آپ کےلیے بہت ہے، اس سے زیادہ آپ کو مانگنا ہی نہیں چاہیے۔

جب ایک دو سال ملازمت کرنے کے بعد وہ لڑکی اس بات کےلیے سوچے کہ اب شاید اس کی ترقی ہوگی لیکن اس وقت سے ہی اکثر اداروں میں اس کے کام پر سوالیہ نشان اٹھایا جانے لگتا ہے اور اسے ’’مزید بہتر، مزید اچھا کرو‘‘ کی نصیحتیں کی جاتی ہیں، یہ شاید اس لیے کیا جاتا ہے کہ لڑکی کہیں اپنا حق نہ مانگ لے یا ادارے کی انتظامیہ سے اپنی ترقی کا مطالبہ نہ کردے۔

کچھ اداروں میں غیر شادی شدہ لڑکی کے سامنے مرد حضرات کی ترقیاں کی جارہی ہوتی ہیں، ان کی تنخواہیں بڑھائی جارہی ہوتی ہیں۔ اس کی وجہ پوچھنے پر یہ جواب بھی سننے کو ملتا ہے کہ وہ فیملی والا ہے، اس کی ضرورتیں ہیں، لڑکیوں کی کیا ضرورت ہوتی ہے، بس کپڑے، جیولری اور دیگر چیزوں کی شاپنگ پر ہی تنخواہ اڑانی ہے۔ لڑکیوں کے بارے میں یہ نہیں سوچا جاتا کہ ان کے بھی کچھ مقاصد ہوسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ وہ محنت کرکے اپنے پیسوں سے کوئی پراپرٹی خریدنے کی خواہش دل میں رکھتی ہوں، کیا پتا وہ ماں باپ کو اپنے پیسوں سے حج کروانے کا سوچتی ہوں یا فیملی کو اپنے خرچے پر بیرون ملک گھومنے لے جانے کی خواہشمند ہوں۔ وجہ چاہے جو بھی ہو، لڑکیوں کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ بتدریج ان کی ترقی ہو اور ان کی تنخواہوں میں مرد حضرات کے ساتھ ہی اضافہ بھی ہو، انہیں بھی اتنا ہی بونس ملے جتنا کہ اس ادارے میں کام کرنے والے دیگر لوگوں کو ملتا ہے، لیکن اکثر ایسا نہیں ہو پاتا۔

پھر ایسی صورتحال میں اکثر لڑکیاں ملازمت چھوڑنے کا سوچنے لگتی ہیں، ان کے ذہن میں یہی آنے لگتا ہے کہ چلو اب فی الحال یہاں سے تو استعفیٰ دے دیتے ہیں، کسی دوسری جگہ اپلائی کرنا ہی بہتر رہے گا۔ ایسے وقت میں وہ گھر والوں اور دوست احباب کے سوال ’’ملازمت کیسی جارہی ہے؟‘‘ کا جواب دینے کے بجائے صرف یہی کہنے پر اکتفا کرتی ہیں: ’’میں استعفیٰ دینے کا سوچ رہی ہوں۔‘‘

اب سوال یہ ہے کہ کیا ’’میں استعفیٰ دے رہی ہوں‘‘ ہی اس مسئلے کا حل ہے، کیا کسی بھی شعبے میں کام کرنے والی لڑکی کا یہ حق نہیں کہ وہ اپنی خدمات اور صلاحیتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنے ادارے سے اپنی ترقی کا مطالبہ کرے۔ ہمارے یہاں بہت سی چیزوں کے حوالے سے قوانین بنائے جاتے ہیں۔ کیا خواتین کی ملازمت اور ان کو دی جانے والی تنخواہوں کے معاملے پر کبھی کوئی قانون بنا؟ کیا اداروں کو اس بات کا پابند کیا گیا کہ خواتین کے حقوق کا خیال کیا جائے، انہیں بھی ان کی صلاحیتوں کی بنیاد پر ترقی دی جائے؟ اگر قانون موجود ہے تو اس کا کسی لڑکی کو علم کیوں نہیں؟ لڑکیوں میں اپنی ترقی کے حوالے سے بنائے جانے والے قوانین کا شعور بھی دیگر قوانین کی طرح بیدار کروانا چاہیے، انہیں یہ باتیں اور قوانین پتا ہونے چاہئیں تاکہ وہ بھی اپنی ترقی کے حوالے سے آواز اٹھاسکیں۔ ان کی آواز قانون کے بل بوتے پر اتنی بلند تو ہو کہ اسے بخوبی سنا جاسکے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Investigation of 7 cases after Zainab also handed over to JIT
Previous Post زینب کے بعد 7 کیسز کی تحقیقات بھی جے آئی ٹی کے سپرد
Next Post راولپنڈی میں بھتہ خور گروہ رنگے ہاتھوں گرفتار
The extravagant group caught red handed in Rawalpindi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.