yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

الطاف حسین کی سیاسی خودکشی

F A Farooqi August 25, 2016 1 min read
MQM
Share this:
MQM
MQM

تحریر: مزمل احمد فیروزی
ستمبر 2013 سے شروع ہونے والے کراچی آپریشن کے خلاف 6دن سے لگے ایم کیوایم کے بھوک ہڑتالی کیمپ جو تا دم مرگ تھا اب وہ ایم کیو ایم کیلئے سیاسی خود کشی بن گیا قائد ایم کیو ایم کے شر انگیز تقریر کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا کوئی قانونی اور اخلاقی جواز بنتا ہی نہیں ایک تقریر نے سارا کھیل پلٹ دیا حیرت انگیز بات یہ ہیکہ ایک ایسے وقت میں جب ساری ہمدردیاں ایم کیو ایم کو مل رہی تھیں تادم مرگ بھوک ہڑتال کی وجہ سے ماحول

ان کے حق میں بنتا جا رہا تھا جبکہ آج ہی فاروق ستار اور نسرین جلیل کی ملاقات وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سے ہوئی تھی جس میں ایم کیو ایم رہنمائوں نے اپنے مطالبات تحریری شکل میں دئے تھے اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات جمعرات کو وزیراعظم سے متوقع تھی جبکہ دوسری طرف فرحت اللہ بابر بھی ان کے مطالبات آگے تک پہنچا رہے تھے اور تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے ہمدردیاں ایم کیو ایم کو مل رہی تھی مگرعین اس موقع پر جب سب معاملات بہتری کی طرف جا رہے تھے۔

اس وقت ایسا اقدام ایم کیو ایم کی سیاسی خود کشی ہے اس اقدام نے سب کچھ سبوتاژکر دیا ۔وطن عزیز میں سیاسی قائدین ایسی باتیں کرتے رہے ہیں کبھی غلام مصطفی کھر انڈین ٹینکر پر بیٹھ کر پاکستان آنے کی بات کرتے ہیں تو کبھی خواجہ آصف نے افواج پاکستان کو نشانہ بنایا اورابھی حال ہی میں محمود اچکزئی نے فواج پاکستان کے حوالے اپنے دل کے چھالے پھوڑے اور قائد ایم کیوایم تواتر کے ساتھ ہرزہ سرائی کرتے رہتے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 14ستمبر کو 2013کو خود فوج کو بلایا اور اس کے بعد وقتا فوقتا خود ہی پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بر ا بھلا کہتے رہے۔

Zia-ul-Haq
Zia-ul-Haq

ما رچ 2015میں انہوں نے جیو نیوزکے پروگرام میں “شاہ زیب خانزادہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کا وقت اب ختم ہونے والا ہے ، اپریل 2015میںنوجوانو ں کو کہا کہ وہ کمانڈو ٹریننگ لے اور انڈیا سے درخواست کی کہ وہ ٹریننگ میں مدد کرے ،جون 2015میں انہوں نے کہا کہ 1992میں جن افسران نے ایم کیو ایم کے خلاف کاروائی کی تھی ان کو کتوں کی طرح موت آئی ، جولائی 2015 میں دھمکی دی کہ ہم سڑکوں پر آجائے گے اور ر ینجرز اور آئی ایس آئی کو سرراہ لٹکائے گے اور اکتوبر 2015میں کہا کہ رینجرز اہلکاروں کی سروں سے فٹبال کھیلے گے اور اس کے بعد سے قائد ایم کیوایم کی تقاریر اور تصاویر پر پابندی لگائی گئی تھی اوراس کے برعکس قائد ایم کیو ایم کئی بار قانون نافذکرنیوالے اداروں کی تعریف بھی کرتے رہے ہیں اور اکثر اپنے بیانات میں وہ جوتوں کی آوازیں سنتیں رہے ہیں اور فوج کے اقتدار پر براجمان ہونے کی پیشین گوئیاں کرتے رہے ہیں مگر پھر بھی ایم کیوایم مشرف والی ہم آہنگی وہ موجودہ سپہ سالار سے پیدا نہ کرسکے اورفوج اور ایم کیوایم کے درمیان اختلافات جوں کے توں رہے۔

ایم کیوایم کو جنم دینے والے ضیاء الحق تھے ان کو پروان چڑھانے والے مشرف مگر موجودہ سپہ سالارسے ایم کیو ایم اچھی انڈرسٹنڈنگ نہ بنا سکی اور کراچی آپریشن کے خلاف ایم کیو ایم واویلا کرتی رہی ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے !اردو بولنے والا وزیراعلی کب بنے گا ! ہمارے بے گناہ کارکنوں کو گرفتار کیاجارہا ہے ! کی دوہائی دینے والوں کو واقعتا ہی اکیلا ہونا پڑااور اس کی وجہ قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر اور پاکستان مخالف نعرے بنے اوررات گئے ایم کیو ایم کے مرکز 90کاپولیس و رینجرز کامحاصرہ اور گھر گھرتلاشی اور شعبہ اطلاعات ایم پی اے ہاسٹل اور د وسرے شعبہ جات کی تلاشی کے بعد کراچی کی تاریخ میں پہلی بار ایم کیو ایم کے مرکز 90کو بند(سیل) کردیا گیا اور شہر بھرمیں قائم ایم کیو ایم کے تمام سیکٹر آفس بھی بند (سیل)کر دئے گئے ہیں جبکہ پانچ بڑے رہنمائوں کے ساتھ ساتھ تقریبا ایم کیوایم کے 50سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ودسری طرف قائد ایم کیو ایم کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھی کالز اور درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جبکہ پرویز رشید نے کہا کہ لندن پولیس الطاف حسین کو گرفت میں لے جبکہ چوہدری نثار نے کہا کہ لندن حکومت کس طرح ایک شخص کو اپنی زمین پاکستان مخالف نعرے لگانے کیلئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہی ہے؟۔

Karachi Operation
Karachi Operation

اب جس طرح تمام حالات مائنس الطاف کی طرف جارہے ہیں اور ایم کیو ایم کے اسکرین سے غائب بڑے رہنمائوں اور اراکین اسمبلی کی طرف سے پاکستان کے حق میں ٹوئٹ آرہے ہیں اس سے تو یہ ہی ظاہر ہوتا ہے کہ اب الطاف حسین کی سیاسی زندگی ختم جبکہ پاکستان خلاف تقریر سننے ، نعرے لگانے اورمعاون بننے والے شرپسندعناصر کو گرفتا ر کیا جارہا ہے لگتا ہے کہ اب کراچی آپریشن درست سمت جارہاہے اور ایسے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں بالخصوص میجر جنرل اکبر بلال کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ کراچی کا اردو بولنے والا ایک عام شہری اس صورتحال میںخود کو غیر محفوظ محسوس نہ کرنے لگے اور پھر سے ایم کیو ایم کو اپنا واحد سہارا نہ سمجھے۔

بس ذرا اس بات کا خیال رکھے کہ عام اردوبولنا والاشخص اس سے متاثر نہ ہو اور ان کا اعتماد بحال ہو اور اگر قانون نافذکرنے والے اس میںناکام رہے تو پھر قائد ایم کیوایم مظلومیت کا کارڈ کھیلنے میں کامیاب ہو جائے گے بس تھوڑی احتیاط سے کام کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کو گالی دینے والے مردہ باد کہنے والے کسی بھی نرمی کے مستحق نہیںاور ایسا صرف عام پاکستانی اور قانون نافذکرنے والے ادارے ہی نہیں بلکہ خود ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اپنے ٹوئیٹ میں پاکستان زندہ باد اور ہم سب سے زیادہ پاکستان سے پیار کرنیوالے ہیں کا اظہار کر رہے ہیں۔

Muzammil Ahmed Ferozi
Muzammil Ahmed Ferozi

تحریر: مزمل احمد فیروزی

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Social Personalities
Previous Post الطاف حسین نے اپنے آباواجداد اور قوم و ملت سے غداری کی ھے جسکی سزا موت ھے. گوھر الماس خان
Next Post دنیا حیران پر پیرس پریشان

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.