yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھوک نگل جاتی ہے

Yes 2 Webmaster March 9, 2016March 10, 2016 1 min read
Hunger
Share this:
Hunger
Hunger

تحریر : نسیم الحق زاہدی
کچھ دن پہلے ایک حقیقت پڑھنے اور سننے کو ملی مگر آسکر ایوارڈ ‘ اور حقوق نسواںکے جشن نے ہر چیز کو حنوط کر رکھا ہواتھا مگر آج جیسے ہی جذبات ، احساسات کی تما زت پڑی سبھی غیر فعال مناظر متحرک ہو نا شروع ہو گئے ہیں ملتان میں بھوک کے ہا تھو ں مجبور با پ نے قسم دی اور فر ما نبر دار بیٹی نے زہر بھر ا گلاس پی لیا آج ایک با ر پھر لکھتے ہو ئے اندر سے کچھ ٹوٹ پھو ٹ رہا ہے پور ے پاکستان میں بلخصو ص ملتان کے اندر اتنے مز رات ، در بار ، مسا جد ، مدراس ہیں کہ اگر ان کا ماہانہ چند ہ اکٹھا کر کے افلاس زدہ لو گوں میں بانٹ دیا جا ئے تو کوئی بھی با پ اپنی بیٹی کو قسم نہیںدے گا آج ان اشتہاری علماء اکرام سے ایک سوال ہے جن کا ایک فتویٰ لا کھوں روپے میں فروخت ہو تاہے اور جو ٹی۔وی ٹاک شو ز میں بیٹھ کر انسانی حقو ق کی بڑی بڑی با تیں کرتے ہیں محبت، اخوت بھائی چارے کا درس دیتے ہیں

بیشک خود کشی ہر صورت میں حرام ہے مگر اس باپ کی کیفیات کیا ہونگی ؟ جس وقت اس کے جگر کے ٹکڑے اس سے روٹی کا سوال کر تے ہونگے آج اس بات کا شدت سے احساس ہو ا ہے کہ بھوک تہذ یب کے اداب بھلا دیتی ہے اور مفلسی وہ واحد مسلک ہے جس میں آپ بھوکے کے سامنے مند ر کی پر شاد ، محرم کی نیاز ، رجب کے کونڈے ، ربیع الاول کی شرینی دربار کا لنگر تبلیغی جما عت کی دال چپاتی رکھ دیں وہ بنا سوال کئے چپ چاپ کھا لے گا کیو نکہ بھوک وہ واحد چیز ہے جو انسان کی عز ت نفس کو ختم کر دیتی ہے بھوک کے آگے کوئی چیز حرام نہیں ہوتی

کیونکہ زند گی کو بچانے کیلئے ہر حرام چیز کھا نا جا ئز ہے آج لو گ مز را ت ، در باروں پر ہز ار وں چا دریں چڑھاتے ہیں مگر کسی ماں ، بہن بیٹی کے پھٹے ہوئے کپڑے نظر نہیں آتے لو گ لا کھوں روپے مساجد مدراس میں بظاہر اللہ کو خوش کر نے کے لئے لگا دیتے ہیں مگر اس کی مخلو ق کی بھو ک کی طر ف نہیں دیکھتے اُس بچے کی بھو ک کا احسا س نہیں ہوتا جو کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے اندر گلے سٹرے اور بد بو دا ر پھل یا سو کھی ڈبل روٹی کے ٹکر ے تلا ش کر کے کھا رہا ہوتا ہے ماناکہ چند پیشہ وار بھکا ریوں نے حقداروں کو بھی محروم کر دیا ہے

مگر افلاس ز دہ چہر ے دور سے ہی پہچانے جا تے ہیں کیو نکہ حسرتوں ، نا امید یوں اور نا کا میوں نے ان سے احساس زند گی چھین لیا ہو تاہے میں اکثر اپنے کالمز میں حضرت عمر فاروق کی دور ِ حکو مت کا ذکر کر تاہوں گو کہ اسلام میں خلافت کا سلسلہ حضرت ابوبکر صدیق کے عہد سے شروع ہو ا تھا لیکن با قا عد ہ منظم حکو مت کا آغاز حضرت عمر فا روق کے عہد سے شر وع ہو حضرت عمر کی دو ر ِ حکو مت22لاکھ مر بع میل پر مشتمل تھی اور آپکی خلافت جمہوریت طر ز حکو مت سے مشا بہ تھی آپ کا مشہور قول ہے کہ اگر میری دو رِ حکو مت میں دریا ئے نیل کے کنا رے ایک کتابھی سے مر گیا تو قیا مت کے دن عمر کو اُس کا بھی حساب دینا ہو گایہ محض قول ہی نہیں تھا بلکہ آپ ایک دفعہ خود بیما ر ہو گئے لو گوں نے علاج کے لئے شہد تجو یز کیا بیت المال میں شہد مو جو د تھا لیکن بلا اجازت آپ نہیں لے سکتے تھے

اس کے لئے آپ نے مسجد نبوی میں جا کر لو گوں سے کہا اگر آپ اجازت دیں تو میں تھو ڑ ا سا شہد لے لو ں یہ حال تھا اُس حاکم وقت کا تھا جس نے آدھی دنیا پر حکو مت کی اور قصیرو کسر یٰ کی وسیع سلطنتوں کو اسلام کے ممالک کے ورثہ میں شامل کیا خود سوکھی روٹی کے ٹکڑے کھا کر عوام کی خوشحالی اور فارغ البالی کا خیال رکھا حدیث مبارکہ ہے کہ بہترین صدقہ کسی بھوکے کو پیٹ بھر کر کھا نا کھلا نا ہے اور یہ افضل ترین صدقہ ہے یہ کسی در بار ، در گاہ ، مسجد ، مدر سہ پر خر چ کر نے سے بہتر ہے کیونکہ زندگی میں بعض مو قع ایسے بھی آجا تے ہیں جب عز ت نفس کی دھجیاں اُڑ جا تی ہیں اور دین دھر م سب پاپ ہو جاتا ہے اور وہ مقام ِ افلا س ہے جس سے نبیوں نے پناہ مانگی کیو نکہ بھو ک نگل جا تی ہے عبا دت ، ریاضت ، تقویٰ ، دین ، دھر م ، اخلاص ، ورد ، وظائف سب کو یہ معا شی اور معا شرتی نا انصافیوں کی بد ولت ہے اگر آج یہ وڈیر ہ ، جا گیردارنہ نظام کا خاتمہ ہو جائے زکوٰة کا با قا عدہ نظام ہو تو کوئی بھی شخص افلاس کے ہا تھوں نا تو خود زہر کا پیالہ پئے گا اور نہ ہی اپنی اوالاد کو قسم دے کر زہر کا پیالہ پلائے گا

روٹی، کپڑا مکان ریا ست کی ذمہ داری ہے پہلے ریا ست اپنی ذمہ داریاں پوری کر ے پھر عوام کو ان کی ذمہ داریاں یا د دلائے حبیب جالب کہ ان اشعار کے ساتھ اجازت ۔
اس دیس میں لگتا ہے عدالت نہیں ہوتی
جس دیس میں انسانوں کی حفاظت نہیں ہوتی
مخلوق خدا جب کسی مشکل میں پھنسی ہو
سجدے میں پڑے رہنا عبادت نہیں ہوتی
سر آنکھوں پہ ہم اُس کو بیٹھا لیتے ہیں اکثر
جس کے وعدوں میں صداقت نہیں ہوتی
ہر شخص اپنے سر پر کفن باندھ کر نکلے
حق کے لئے لڑنا تو بغاوت نہیں ہوتی

Naseem ul Haq Zahidi
Naseem ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Glass-Poison
Glass-Poison
Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Women, Violence
Previous Post تحفظ خواتین قانون اورتحفظ زوجین
Next Post کرکٹ یا تماش بینی
Cricket

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.