yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھوک و افلاس

Yes 1 Webmaster March 24, 2015March 24, 2015 1 min read
Labour
Share this:
Labour
Labour

تحریر: ساجد حسین شاہ
قدرت نے انسان کی طبیعت میں آس اور امید کا سلسلہ نہ رکھا ہوتا تو وہ پہلی ہی ناامیدی پر ختم ہو جاتا مایوسی سے مر جاتا اسی امر کی وجہ سے انسان ہر بار اپنی امید کو قائم رکھتے ہوئے بارہا کوششں جاری رکھتا ہے اور جو لوگ امید کا دامن چھوڑ دیتے ہیں وہ مایوسی کے اندھیروں میں گھرِے رہتے ہیں اور اسی طرح نا تمام ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی کچھ امید کا دامن تھامے وہ بدنصیب سیسہ پلا ئی ہو ئی دیوار کی مانند کھڑا رہا اور مسلسل اس بحث میں سب کو الجھا ئے ہو ئے تھا کہ کچھ بھی ہو مگر اسے کام کرکرنے کا مو قع فراہم کیا جائے تا کہ وہ کچھ رقم کما کر اپنے اور اپنے خا ندان کی بھوک مٹا سکے اپنی مجبوریوں کا اظہا ر کر کے ہمدردیاں حا صل کر نے کی تگ و دو کر تارہا آج صبح مزدور کی غیر حا ضری اور کام کے اضا فی بو جھ نے ٹھیکدار کو مجبور کر دیا کہ وہ اسے اڈے سے لے کر آ یا تھا مگر ابھی آ دھا دن ہی گزرا کہ مز دور آ گیا تو مستری بضد تھا کہ وہ کچھ معا وضہ اپنے کام کا لے اور چلا جا ئے اسکی آہ و زار تو ٹھیکیدار کے دل کو موم کر نے میں کا میا ب ہو گئی مگر مستری کو وہ پیجھے ہٹا نے میں نا کام رہی مستری بار بار یہی کہہ کر ٹھیکیدار کو مطمئن کر نے کی کوشش کر رہا تھا کہ یہ کام سے نا واقف ہے اسے کام پر رکھنا پیسے اور وقت دونوں کا ضیاع ہے بلکہ کچھ غلط کر کے سا ری محنت کو را ئیگا ں کر دے گا پہلے تو مزدور بحث میں مصروف رہا مگر جب ہار ہو تی معلوم ہو ئی اور ما یو سی نے اسے آن گھیرا تووہیں ز مین پر ڈھیر ہو گیا لوگوں نے اسے اٹھا یا اور ہسپتال لے کر جا نے لگے لیکن زندگی اسکا دامن ہمیشہ کے لیے چھو ڑ گئی اور وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا ٹھیکدار نے ذمہ داری کا مظا ہرہ کر تے ہو ئے اسی جگہ گیا جہاں سے وہ صبح اسے لے کر آ یا تھا تا کہ اسکے با رے میں کچھ معلومات حا صل کر سکے کیو نکہ اسکے پاس ایسے کو ئی دستا ویزات مو جود نہ تھے جس سے اسکی شنا خت ہو سکے۔

وہا ں روز گار کے منتظر دوسرے لو گوں نے بتا یا کہ وہ پہلی مر تبہ ہی یہاں آ یا تھا اور فلاں علا قے کا رہنے والا ہے اسکی لاش کو ایمبو لنس میں ڈالا اور اسکے علا قے جا پہنچے مسا جد میں اعلان کر وا ئے گئے تھو ڑی ہی دیر بعد لو گوں نے اسکی شنا خت کر لی بلا آ خر اسکی لاش اسکے گھر پہنچا دی گئی جہاں سے وہ آ ج صبح سورج نکلنے سے پہلے روز گار کی تلاش میں الوداع ہوا تھا گھر میں اسکی لاش دیکھ کر ایک کہرام مچ گیا اسکی بیوی بین کر تے ہو ئے کہہ رہی تھی کہ آج تو تم آ ٹا لینے گھر سے نکلے تھے ا وریہ کیا تم تو کفن اوڑھے ابدی نیند سو گئے اور ہمیں یوں ہی بھوکا چھوڑ گئے مر حوم کچھ عر صہ قبل کھیتی با ڑی کر کے اپنے خاندان کا پیٹ پا ل رہاتھامگر حا لات نے کچھ ایسی کر وٹ بدلی کے کھانے کے لالے پڑ گئے کئی دنوں سے وہ اِدھر اُدھر سے ما نگ کر زندگی کا پہیہ رواں دواں رکھے ہو ئے تھا اور آ ج اس امید سے گھر سے نکلا کہ کچھ کما کر لا ئے گا مگر اجل نے اسے یہ مو قع فر اہم نہ کیا وہ خود تو ان تمام دکھوں سے بہت دور چلا گیا مگر گھر والوں کو بے آ سرا کر گیا۔

پا کستان میں آ ج بھی نا جا نے ایسے کئی خا ندان ہیں جو پر آ سا ئش ز ندگی تو در کنا معمول کی بنیادی سہو لتوں سے بھی محروم ہیں اس دردنا ک کیفیت کا اندازہ آ پ اور میں کیا لگا سکیں گے کہ جب کو ئی لا چا ر با پ گھر لو ٹتا ہے اور اسکے خا لی ہا تھوں کی طرف اسکے بچے حسرت بھری نگا ہوں سے دیکھتے ہیںاور اسکے پاس انکو دینے کے لیے سوائے دلا سے کے کچھ نہیں ہو تااور جس کر ب اور تکلیف سے وہ گزرتا ہے اسکا اندازہ وہی لگا سکتا ہے اس غر بت کی ایک بڑی وجہ پیسے کی غیر منصفانہ تقسیم ہے جسکی بدولت امیر لو گ مزید امارت حا صل کر رہے ہیں جبکہ غریب مز ید غربت کے بو جھ تلے دبتا جا رہا ہے غر بت کی بڑھتی ہو ئی شرح کا سہرا پا کستان میں بہت سے لو گوں کو مناسب روزگارنہ ملنے کے سر پر بھی ہے بہت سے نو جوان روز گا ر کی تلاش میں ڈگر ڈگر ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں مگر یہاں ایک پہلو جس پر میںروشنی ڈا لنا انتہا ئی ضروری سمجھتا ہوں کہ ہما رے ملک میں بہت سے لوگ ایسی سستی اور کا ہلی کا شکار ہیں کہ انکی یہ عا دت انھیں روزگار پر مستقل قدم ٹکانے ہی نہیں دیتی۔

اپنے خا ندان اور دل کو تسلی دینے کی خا طر وہ بار با رنئے ر روز گارکی تلا ش میں بھٹکتے رہتے ہیں اور ایسے نو جوان پھر غیر قا نو نی حر بے بھی استعمال کر نے سے نہیں کتراتے ہما رے ملک میں ایسے خا ندانوں کی بھی کمی نہیں ہے جو اپنے بچوں کو منا سب طبی سہو لیات فراہم نہیں کر سکتے اور ایسے بچے ایڑیاں رگڑ رگڑ کر اپنے والدین کے سا منے جان دے دیتے ہیں۔

یہ غر بت وافلاس ہمیں وراثت میں ملی ہے 1947 میں جب بر صغیر پا ک وہند کی تقسیم ہو ئی تو پا کستان کے حصے میں صرف ایک یو نیورسٹی ایک ٹیکسٹائل مل اور دیگر وسا ئل بھی نہ ہو نے کے برابر آ ئے یہ تو ہمارے سفر کا آ غاز تھا مگر اب تک ہم غر بت کے خلاف جنگ میں کا میا بی حا صل نہ کر سکے 2014 میں ورلڈ بینک کے سروے کے مطا بق اگر ہر آ دمی کی آ مدنی 1.25ڈالر فی یو میہ ہو تو پا کستان کی کل آ با دی کے21.04% لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں اگر آمدنی بڑ ھا کر2 ڈا لر فی یو میہ کر دی جا ئے جو کہ بین الا قوا می معیار ہے تو 60.19%لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر تے نظر آ ئیں گے پا کستان میںبر آ مدات کی نسبت درآ مدات زیا دہ ہے حتی کہ را مٹیریل بھی درآ مد کیا جا تا ہے۔

Poor People
Poor People

اگر درآ مد کر نے کے بجا ئے اپنے مو جو د ہ قدرتی وسا ئل کو بروئے کار لا یا جا ئے تو وہاں بسنے وا لے لو گوں کو روز گا ر مہیا کیا جا سکتا ہے ہما رے دین اسلام نے بھی ہمیں غربت ختم کر نے کے لیے ایک جا مع لا ئحہ عمل مہیا کیا ہے ہما رے ملک میں اکثریت مسلما نوں کی ہے مگر ہما رے ہاں زکوٰة دینے کا رواج کچھ عام نہیں حالانکہ زکوٰة اسلا م کے پا نچ ستون میں سے ایک ستون ہے ہمارے اکثر پا کستانی زکوٰة نہ دینے کی دلا ئل ڈ ھو نڈ تے ہو ئے نظر آ تے ہیں ا گر ہم سب جو ز کوٰة دینے کے زمرے میں آ تے ہیں اپنی زکوٰة مذہبی اور اخلا قی فریضہ سمجھ کر دیں تو کتنے ہی بجھتے چو لھے ہم پھر سے جلانے میں مدد کر سکتے ہیں کیو نکہ آ ج کل کے اس خو د غر ض اور نفسا نفسی کے دور میںتوہم اپنے ہمسا یوںسے بھی غا فل نظر آ تے ہیں اللہ تعا لیٰ ہمیں حقوق العباد ادا کر نے کی تو فیق عطا فر ما ئے کیو نکہ حقوق اللہ کی ہمیں شاید اگر اللہ نے چا ہا تو معا فی مل بھی جا ئے گی لیکن حقو ق العبا د کی معا فی نہیں ملے گی۔

تحریر: ساجد حسین شاہ ریاض، سعودی عرب
engrsajidlesco@yahoo.com
00966592872631

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Germany Passenger Plane Destroy
Previous Post جرمنی کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 148 افراد سوار تھے
Next Post الطاف حسین سے متعلق کوئی دستاویز برطانوی حکومت کے حوالے نہیں کی، چوہدری نثار
Chaudhry Nisar Ali

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.