yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بھوک کہتے کسے ہیں؟ کیا طلب کا دوسرا نام بھوک ہے؟

F A Farooqi May 24, 2015May 27, 2015 1 min read
Share this:
Hunger
Hunger

تحریر رفعت خان
ویسے تو بھوک کا احساس ہر انسان کو محسوس ہوتا ہے کسی کو پیسے کی بھوک کسی کو اونچے نام کی بھوک کسی کو اعلی مقام کی بھوک کسی کو نت نئے فیشن عمدہ لباس کی بھوک کسی کو لذیذ کھانوں کی بھوک تو کسی کو چمکتی گاڑی کی بھوک کسی کو کرسی کی بھوک، کیا طلب کا دوسرا نام بھوک ہے؟؟؟ ہمیں جب بھی بھوک لگتی ہے ہم بھوک کے احساس کو وقتی محسوس کرتے ہیں اور پھر اپنے من پسند لوازمات سے بھوک مٹا کر اپنی بڑی بڑی چمکتی گاڑیوں میں اپنے بچوں کو لے کر سیروتفریح ،یااپنی کسی ڈیل، لانگ ڈرئیو یا پھر کسی کلب کے لیے نکل جاتے ہیں

راستے میںسڑکوں پر ہمیں بے بس بھوک سے بلکتے بچے اپنی بھوک مٹانے کی فریاد کرتے ہوئے ملتے ہیں جنہیںہم اکثر اگنور کر دیتے ہیں کیونکہ اس وقت ہمیں اپنی مطلوبہ منزل کی دھن ہوتی ہے اور بھوک کا احساس تک نہیں ہوتا،چلیں مان لیتے ہیں کہ ایک دو دن ہم ان غریب غربا بچوں کی کچھ مدد کر بھی دیتے ہیں مگر تیسرے روز ہم اکتاہٹ محسوس کرنے لگتے ہیں ہم سوچتے ہیں یہ ان لوگوں کا ڈھونگ ہے تنگ کرتے ہیں بہانے بنا کر پیسہ اینٹھتے ہیں، ایسا سوچنے والوں سے میرا سوال ہے صاحب !کیا ہمیں روز بھوک نہیں لگتی ؟ہاں شاید نہیں کیونکہ ہمیں جو لگتی ہے وہ بھوک نہیں در حقیقت وہ طلب ہوتی ہے اور ہم اپنی طلب لذیذ کھانوں سے باآسانی پوری کرلیتے ہیں

غریب کی طلب جب پوری نہیں ہوتی وہ ایک نوالے کو ترستا ہے اور و بھوک کو بہت قریب سے محسوس کرتا ہے ،ہر وقت لوازمات کھانے والے بھوک کو کیا جانیں کہ اصل بھوک کیا ہوتی ہے؟اک غریب مزدور جسکا اپنا گھر نہیں ہوتا وہ بھوکا رہ کر سارا سارا دن مزدوری کرتا ہے اور مزدوری ملنے پر شام ڈھلے اپنے ننھے بچوں کا پیٹ بھرنے والے اس مزدور سے پوچھو بھوک کیا ہوتی ہے؟ ایک غریب بیمار ماں کا اکلوتا بارہ سالہ بچہ جو دن بھر بڑے بڑے لوگوں کی تلخ باتیں سننے کے ساتھ ساتھ انکے جوتے پالش کرتا ہے اور سارے پیسے جمع کر کے فیصلہ نہیں سکتا کے ماں کا خالی پیٹ بھرے یا ماں کی زندگی بچانے کیلئے دوا لے،اس بچے سے پوچھو بھوک کیا ہے؟

House Worker
House Worker

گھروں میں کام کرنے والی ماسی بچا کھچا کھانا ملنے پر تھکن سے چور اپنی ہڈیوں کی پرواہ کیے بغیر خوشی خوشی مالکن کا ڈبل کام کردیتی ہے یہ سوچ کر کہ اج اس کے بچے بھی اچھا کھانا کھائیںگے اس ماسی سے پوچھو بھوک کیا ہوتی ہے؟کوڑا کرکٹ سے باسی کھانا اٹھا کر کھانے والے ان معصوم بچوں سے پوچھو بھوک کیا ہوتی ہے؟مگر کون پوچھے گا؟ ہاں وہ ضرور پوچھے گا جو خود کو اک لمحے کیلئے ان لوگوں کی جگہ رکھ کر سوچے گا کہ بھوک کیا ہوتی ہے ؟

Allah
Allah

شاید ہم لوگوں سے اللہ اسی لیے ناراض ہے کہ ہمارے پاس بھوکے کو کھلانے والے ہاتھ ختم ہوتے جا رہے ہیں ،اگر ہمارا ایک ہمسایہ بھوکا سوتا ہے تو اللہ ہم سے ناراض ہوتا ہے سوچیں دنیا میں کتنے لوگ جو ہم سے روٹی کا سوال کرتے ہیں اور ہم جانے انجانے میں انکار کر دیتے ہیں تو سوچیں اللہ ہم سے کیسے راضی ہو سکتا ہے؟ہم زندگی میں کتنی ہی فضول خرچیاں کر لیتے ہیں اگر ہم سب اپنے اپنے علاقے میں سب معزز گھر مل کر غریب غربا کے لیے روزانہ ایک وقت کا کھانا کھلانے کا بندوبست کر دیا کریں تو سوچیں اللہ ہم سے کتنا خوش ہوگا بے شک بہترین صدقہ بھوکے کو کھانا کھلانا ہے۔ کاش ہم سب اس مسلے کو گہرائی میں جا کر سوچیں اور اللہ پاک ہمیں ہاتھ کا سخی بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین ہے
آدمی کو آج بہت بھوک دولت کی
بجھتی ہے کسی طور نہیں پیاس حرص کی
روٹی بھی ملی ہے اسے دولت بھی ملی ہے
لالچ نے مگر اس کا سکون نیند اڑا دی

تحریر رفعت خان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Previous Post نقل میں عقل
Next Post اردو کا سرکاری طور پر نفاذ

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.