yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انسانیت ہے مسیحا کی تلاش میں

Yes 1 Webmaster March 6, 2015 1 min read
Hospital
Share this:
Hospital
Hospital

تحریر : اقبال زرقاش
دور حاضر میں ایک مادی دور ہے یہاں ہر شے مادیت کے سانچے میں ڈھل چکی ہے۔دولت کی ہوس نے انسان کو بے حس کر کے رکھ دیا ہے۔مادیت کی دوڑ میں اجتماعی معاملات پر خاموشی ہمارے معاشرے کا وطیرہ بنتی جا رہی ہے۔قومی و ملکی مسائل سے لے کر سماجی روابط اور معاشرتی رویوں تک کوئی گوشہ ایسانہیں ہے جس پر ذاتی مفادات اور ترجیحات اور شخص پسندو ناپسند کی بجائے قومی و سماجی منفعت کو مقدم سمجھا جاتاہو آج انسانیت تڑپ تڑپ کر دم توڑ رہی ہے موت ہر طرف رقص کر رہی ہے۔

صحر ا سے اُٹھنے والی ہوائیں جو کبھی سریلی بانسری کے گیت سناتی تھیںآج چیخ و پکار کی صدائیں بلند کرتے ہو ئے پورے پاکستان کے مسیحا کو پکار رہی ہیں کوئی اہل دل ہے جو صحرا کے معصوم پھولوں کو موت کی بے رحم وادیوں سے باہر لے آئے ہر طرف سناٹا ہی سناٹا چھایا ہوا ہے معصوم بچوں کی اُکھڑی ہوئی سانسیں آج ہمارے حکمرانوں کو صدا دے رہی ہیںکوئی ہے جو ان کو نئی زندگی بخش دے کوئی مسیحا ہے جو ان کی نبض پرہاتھ رکھ لے ۔مگر ہر طرف مردہ ضمیر انسانوں کا جمِ غفیر ہے کہیں سے کوئی شخص ان معصوموں کی آواز سننے کو تیار نہیں ہے ہر روز تھرپارکر سے اُ ٹھنے والی صدائیں آہستہ آہستہ خاموش ہوتی جارہی ہیں سینکڑوں معصوم بچے غذائی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی کے سبب لقمہ اجل بن رہے ہیں مگر ہمارے بے رحم حکمران اور دولت کی ہوس میں مبتلا مسیحا ء ان کے نزدیک آنے کے لیئے تیار نہیں ۔سیاسی و سماجی اداروں کی پامالی کے بعد میڈیکل کا شعبہ ہی اسیا تھا جس پر کبھی امیدکی نظر ٹھہرتی تھی لیکن اب وہ سب امیدیں مایوسیوں میں بدلتی جا رہی ہیں ۔یہ درست ہے کہ ہر شعبہ میں کرپٹ افراد موجود ہیںلیکن دیگر شعبہ ہائے زندگی کا تعلق مختلف امورحیات سے ہوتاہے لیکن طب کاشعبہ ایساہے جس کا تعلق براہ راست انسانی زندگیوں کے ساتھ پیوست ہے۔

ایک حدیث میں ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے برابر قرار دیا گیا لیکن ہسپتالوں کے نام پر انسانی قتل گاہوں میں بے رحم ڈاکٹروں کے ہاتھوں بے موت مارے جانے والے لاتعداد مظلوموں کو ابھی تک مقتول کے برابر نہیں سمجھا جاتا ۔وہ اپنی جہالت اور غفلت پر پردہ ڈالنے کے لیئے محض قضائے الہی کہہ کر بے جان لاش ورثاء کے سپرد کردیتے ہیں۔یہ مذہبی قتل و غارت گری لسانی و مذہبی دہشت گردی سے کہیں زیادہ خوف ناک رجحان ہے ۔ڈاکٹر مریض کے لیئے ایک قابل احترام مسیحا ء کا درجہ رکھتاہے ۔جس کا مشفقانہ اور ہمدردانہ سلوک ہی بیمارکی نصف بیماری دور کر دیتاہے ۔مگر اب ڈاکٹر یا مسیحاء کے ان افعال قبیحہ کی وجہ سے ان کو ” ڈاکو ” قصاب اور “جلاد”جیسے القاب سے پکارہ جاتاہے ۔جس کے ذمہ دار مریض اور انکے اقرباء نہیں بلکہ خود ایسے معالجین کا غیر انسانی سلوک ہے۔

پاکستان کی ستر فیصد آبادی علاج معالجے کے لیئے بنیادی مراکز صحت اور سرکاری ہسپتالوں کی طرف رجوع کرتی ہے ۔لیکن وہ ادویات کی عدم دستیابی اور عملے کی غیر حاضری اور ناروا سلوک کے نتیجے میں گوناں گوں امراض کا شکار ہو رہی ہے ان میں اگر کوئی پرائیویٹ ہسپتالوں کا رُخ کرتا بھی ہے تو وہاں کی بھاری فیسیں اور ہو شربا اخراجات اسے معالج کی بجائے راضی بہ رضائے مولا ہوکر تکالیف جھیلنے پر مجبور کر دیتی ہیں ۔بنیادی طبی سہولت کی غیر موجودگی سے ہر سال لاکھوں انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں جیسے کہ تھر پارکر میں آئے روز معصوم بچے لقمہ اجل بن رہے ہیں اور ہمارے ٹی وی چینل اور اخبارات روزانہ کی بنیاد پر اموات کی تعداد کو اس طرح پیش کر رہے ہیں جیسے کیڑے مکوڑے مر رہے ہو اور تما م پاکستان انکی اموات کا تماشہ دیکھ رہا ہے مگر کہیں سے ان کی مدد کی صدا بلند نہیں ہو رہی۔

بظاہر تو ہم مغرب کے نت نئے فیشن میوزک اورکلچر کی نقالی کر کے اور پھر اس کے زور پر اپنے آپ کو تہذیب یافتہ قوم کے نمائندے کہلانا چاہتے ہیں۔لیکن کسی نے یہ سوچنے کی کوشش نہ کی کہ ہم مغر ب کی اچھائیوں کی بجائے برائیوں کو اپنا کر محض نقال اور بہروپیے ہی بن سکتے ہیں ۔ہماری سوچ کا رُخ اس طرف کیوں نہیں پھرتا کہ یورپی ممالک میں انسانی صحت کی کس قدر اہمیت دی جاتی ہے بلکہ انسان تو ایک طر ف جانوروں کے ماحولیات اور معالجاتی تخفظ کو بھی ہر صورت ممکن بنایا جاتا ہے لیکن یہاں انسانوں کو خالص ادویات کی دستیابی بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔جس ملک کے سب سے بڑے صوبے کے سابق گورنر اپنی بے بسی کا ماتم کرتے ہوئے مستعفی ہوجائیں تو وہاں عام آدمی کا پرسان حال کون ہو گا۔

ہمارے ہاں قومی ہیلتھ پولیسی بناتے وقت عام فرد کی ضروریات کو مدنظر نہیں رکھا جاتا ۔”ڈنگ ٹپاؤ”پالیسیاں ہمارے اداروں کی تباہی کا با عث بن رہی ہیں ۔عوام کی طبی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیئے ضروری ہے کہ سرکاری ڈاکٹروں کی پرائیویٹ پریکٹس پر پابندی لگائی جائے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ۔ہسپتالوں میں ہمہ وقت عملہ مہیا کیاجائے غفلت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے اور سستے داموں علاج معالجے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔اگر دُکھی انسانیت کو سکھی زندگی مل جائے تو ان کی صحت مند سرگرمیاں اور صلاحتیں قوم و ملک کے لیئے فعال کردار ادا کر سکتی ہیں جب دماغ اورجسم صحت مند نہیں ہوگا تو ایک تعمیری معاشرہ اور پاکیزہ ماحول کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ممکن نہیں۔

بقول بابا بلھے شاہ
چھیتی آویں وے طبیبانئیں تے میں مر گئی آں

Iqbal Zarqash
Iqbal Zarqash

تحریر : اقبال زرقاش

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Minhaj-ul-Quran France
Previous Post پیرس : عمر ریاض عباسی ترجمان پاکستان عوامی تحریک کی والدہ کے انتقال پر منہاج القرآن فرانس کا اظہار تعزیت
Next Post قرآن پیغامِ ہدایت اب کتابی شکل میں
Quran

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.