yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

آیلان کردی انسانی المیہ

Yes 2 Webmaster September 18, 2015 1 min read
Migrant Child Dead
Share this:
Migrant Child Dead
Migrant Child Dead

تحریر : آمنہ نسیم
آیلان کردی کون تھا ؟آیلان کردی ماں کا لاڈلا بیٹا تھا اور باپ کا لخت جگر تھا وہ معصوم تھااس سے کوئی جرم سردذد نہ ہواتھا ۔لیکن پھر بھی بے رحم دنیا نے اس کی زندگی نگل لی وہ سمندر میں ڈوب گیا ۔وہ لوگوں کے لیے بس ایک تصویر بن کر کنارے پر ٹھہرگیا۔یہ تصویر مصور کی کڑی تنقید ہے جس کے اپنے کچھ سچے رنگ ہیں تاہم یہ تصویر بھی نامکمل ہے آیلان کردی انسانیت کی راکھ بن کر خاک نشین ہوگیا ۔ترکی کے ساحل پر اوندھے منہ پڑے ننھے آیلان کردی کے جسم خاکی نے ساری دنیاکو رلادیا ۔آیلان کردی کی مجسم بنی تصویر کو دیکھ کر ساری دنیا سکتے کے عالم میں ہے آیلان کردی کی وڈیوں دیکھ کر لوگ سن ہوگئے ۔میں حیران ہوں پریشان ہوکہ آیلان کردی کی یوں موت سے جو لوگ دم بخود نظر آرہے ہیں کیا انھوں نے اپنی زندگی میں پہلا بچہ یوں مرتا دیکھا ہے ؟ نہیں آیلان کردی تو روز مرتے ہیں روز ماووں کی گودے اجاڑی جاتی ہیں روز باپ کے لخت جگر ہمیشگی کی نیند سلائے جاتے ہیں ۔روز زمین اس ظلم پر نوحہ کناں ہوتی ہے روز سوال سسکتے ہوئے دب جاتے ہیں روز ایک آہ ندامت بن جاتی ہے روزایک احساس کہ قہر بن کے برستا ہے روز ایک جرم کہ ہر ایک مجرم بن جاتا ہے روز ایک سانحہ جو اعصاب شل کردیتا ہے روز ایک تڑپ جو زندہ درگو کر دیتی ہے روز ایک جنازہ جو بارندامت بن جاتا ہے روز ایک منظر جوآنکھوں کوپتھرا جاتا ہے آہ! روز ایک معصوم جو انسانی المیہ بن جاتا ہے ۔روز ایک قیامت برپا ہوتی ہے روز خون کی بارش ہوتی ہے ۔

ایلان کردی کی موت صرف ایک بچے ایک انسان کی موت نہیں ہے یہ موت ایک مسلم کے ضمیر کی موت ہے آیلان کردی مظلوم شامی قوم کا ایک بچہ جس کا سارا ملک اپنے ہی حکمران کی کرسی سے چمٹے رہنے کی حسرت و آرزو میں کھلنڈر بن چکا ہے ۔گزشتہ سال آیلان کردی کا گھرانہ آبائی علاقہ کوبانی میں داعش کے دشت گردوں سے جان بچاکر نکلا تھا داعش کون ہے ؟داعش وہ ظالم و سفاک فرعون کا گروہ ہے جوسر کاٹنے اور لوگوںکو زندہ جلانے اور قتل وغارت میں خوشی محسوس کرتا ہے۔یہ جنگ امریکہ اور اس کے اتحادی برطانیہ نے ۲۰۰۳ میں شروع کی اس جنگ ہزاروں گھر ہستے بستے گھر جلادے ہزاروں آیلان کردی جو زندگی کی تلخ حقیقت سے بھی نہ آشنا تھے درےاوں میں بہہ گئے آگ میں جل گئے چاقوں سے کٹ گئے آہ!مائیں تڑپتی رہ گئیں باپ زندہ درگو ہوگئے ۔کون ذی شعور مسلمان ہوگا جو آیلان کردی یا اس جیسے بچوں کی تصویریں دیکھ کر شرمندگی نہ محسوس کرتا ہوگا؟ ان معصوموں کے چھنٹے ہمیں اپنے دامنوںپر نظرنہیں آرہے؟سمندر کے کنارے پر پڑی لاش محض مجسم تصویر تو نہیں ہے ۔یہ توپوری دنیا کا عکس ہے کیا ہر مسلمان اس تصویر میں اپنا عکس نہ دیکھتا ہو گا ؟کیا ہمارا ضمیر چیخ کے نہ پکارتا ہوگا؟

بشار الاسد دور حاضر کا فرعون بلکہ آج کے دور میں بچوں کو ذبح کرنے والے فرعون سے کہیں زیادہ سفاک اور ظالم ہے ۔کیا دنیا میں ایسا کوئی اور ظالم درندہ ہوسکتا ہے ؟جو صرف اور صرف اپنے اقتدار کی مسند پر رہنے کے لیے سارے ملک کو خاک وخون میں نہلا دے آیلان کردی اور اس جیسے گھرانے بہتر معاشی زندگی کی تلاش میں مارے مارے نہیں پھر رہے ایسا ہرگز نہیں ہے یہ لوگ تو اپنی زندگیاں بچانے کے لیے کوشش کررہے ہیں ۔یہ ایک ایسے ملک سے بھاگ رہے ہیں جو پانچ سال جنگ کی آگ میں جلا رہا ہے ۔آہ یہ آگ کیسی چیزوں کو نہیں بلکہ انسانوں کوجلا رہی ہے خون کی ہولی کھیلی جاتی ہے جہاں انسان نہیں انسان کے روپ میں درندے ہیں یہ تباہی برطانیہ اور امریکہ نے پھیلائی جس میںملک کے بڑے شہر ہی نہیں بلکہ چھوٹے چھوٹے قصبے اور گاوں بھی کھلنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں ۔ایساقبرستان بن چکا ہے جہاں قبریں نظریں نہیں آتی ہیں بلکہ جہاں زندہ لاشوں کے ڈھیڑ نظر آتے ہیں۔

آیلان کردی سے دشمنون نے دشمنی کی یہ ایک فطری عمل تھا آیلان کردی سے اپنوں نے دشمنی کی ’واحد القہار کا غضب ہوگیا ۔نہ جانے کتنے آیلان کردی اپنے والدین کے کندھو ں پر سوار ،اپنے والدین کی بانہوں میں زندگی کو ترستے اپنی جانے بچانے کے لیے کتنے سالوں سے کیسے چیختے چلاتے نظر آرہے ہیں ۔لیکن کیسی کو رحم نہیں آتا کیسی کا دل اس دکھ پر کانپتا نہیں کیسی کے آرام میں خلل نہیں پڑتا ہے ۔کوئی آواز نہیں اٹھاتا ۔کیسی کا ضمیر نہیں اسے جھنجھوڑتا ،کیسی کو ان بچوں میں اپنا بچہ نظر نہیں آتا ،کسی کو بھی روزوشب کی خون کی محفل نظر نہیں آتی ہے۔
۔خدا بتا تیرے جہان کو کیسے بدلے

ذرا روکے چند منٹ کے لیے آیلان کردی کی تصویر کو دیکھے غور سے دیکھے اس دیکھ کر بے چینی محسوس کرے ان کے دکھ کو محسوس کرے ان کے بچوں کو اپنا بچہ محسوس کرے غم و غصے میںآئے آنسو بہائے ،ضمیر کی آواز کو سنے ،ضمیر کی آواز کو اپنے اندر سے نکالے ،رہنماو ¿ں سے اس ظلم کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کیجیے ۔اگر ایسا اب اور آج بھی نہ کیا تو کئی معصوموں کی لاشیں ساحل سمندر پر آلگے گئی ۔کئی ماو ¿ں کے لاڈلے بے موت مارے جائیں گئے اور ان کا خون کا ہمارے ہاتھوں پر ہوگا۔

خدارا ان بچوں کو اپنا بچہ سمجھے ان کے درد کو اپنے دلوں میں ذرا محسوس کرے ان کے آنسوو ¿ں میں بہتے درد کو دیکھے ان کے لب پے مچلتے اور دم توڑتے سوالوں کو سنے ،ان کو خاموشیوں کا جواب ڈھونڈے ان کی آہ کا مرہم تلاش کرےان کی زیست کو ختم کرے ان میں اپنا عکس دیکھے اپنے بچوں کا عکس دیکھے ۔ٹوٹے ہوئے عکس کو جوڑ نہیں سکتے لیکن جوڑے ہوئے عکس کو ٹوٹنے سے بچالیں تڑپتے ہوو ¿ں کو ذرا روک کے دیکھے غور سے دیکھے اس عکس میں خود کو دیکھ کر تڑپ اٹھے اگر اب ،اور آج نہیں تو پھر کب ؟؟؟؟

تحریر : آمنہ نسیم

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Qurbani
Previous Post قربانی ھمیں کیا سیکھاتی ہے
Next Post خودکش اور خودکشی
Accident

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.