yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کشمیر کے گل لالہ کو سینچنے کیلئے انسانی خون

Web Editor May 8, 2018 1 min read
Human blood to horny Kashmir's gully lala
Share this:

وادی میں ایک طرف امن کے نام پر باغ گلہ لالہ کو سجایا جارہا ہے تو دوسری طرف امن کے ہی نام پر لوگوں کا خون بہایا جاتا ہے۔ ایک طرف پھولوں سے پارکوں کو سجایا جاتا ہے تو دوسری طرف مزاروں کو انسانی لاشوں سے آباد کیا جاتا ہے۔ ایک طرف بیرون ممالک سے گلہ لالہ کی خوبصورتی میں چار چاند لگانے کےلیے نئے نئے اقسام کے پھول لائے جاتے ہیں تو دوسری طرف انسانوں کو لہولہان کرنے کےلیے نئے نئے ہتھیار وادی لائے جاتے ہیں۔ ایک طرف سیلانیوں کو راغب کرنے کےلیے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے تو دوسری طرف ایسے حالات پیدا کیے جاتے ہیں کہ ٹورسٹ کشمیر آنے کے نام سے بھی خوف محسوس کرتے ہے۔

وادی کشمیر جو اپنے حسن و دلفریب قدرتی مناظر کی وجہ سے ایک زمانے میں دنیا بھر میں مشہور تھی، اس وقت آگ وآہن، شعلوں اور بارود کے دھویں میں اس کی خوبصورتی ماند پڑ گئی ہے۔ یہ جنت نظیر وادی اب دنیا میں خونی کھیل کی وجہ سے مشہور ہو رہی ہے اور درد دل رکھنے والے انسان خون کے آنسو رو رہے ہیں۔ ایک زمانے میں جو کشمیر امن و سلامتی، مذہبی بھائی چارے، پیار و محبت، ایثار و قربانی سے سرشار تھا۔ آج اُسی کشمیر میں ایک انسان دوسرے انسان کے خون کا پیاسا بن گیا ہے۔ راتوں رات امیر بننے کے جنون میں انمول انسان کو کوڑیوں کے دام فروخت کیا جارہا ہے۔ جہاں پر دنیا میں انسان کی قیمت انمول سمجھ کر اس کے تحفظ اور حقوق کےلیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں اور ہر چیز کو انسان سے کمتر تصور کیا جارہا ہے، اسی وادی کشمیر میں انسانی خون کو جانور سے بھی ارزاں کردیا گیا ہے اور اپنے حقیر مقاصد، نام نہاد نیشنل انٹرسٹ اور چند پیسوں، ترقیوں اور مراعات کے عوض انسانوں کو موت کے گھاٹ اُتارا جارہاہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو شفقت اور امن کا پیکر بناکر بھیجا تھا، مگر انسان نے دنیاوی مفادات کی خاطر انسانیت کا ہی خون کیا۔

وادی کشمیر میں گذشتہ تین دہائیوں سے جاری کشت و خون رکنے کا نام نہیں لے رہا۔ اس میں ہزاروں ماؤں کی گود سونی ہوئی، ہزاروں گھروں کے چشم و چراغ گل ہوئے، ہزاروں بہنوں کو بھائیوں سے جدا کیا گیا۔ ہزاروں بزرگوں کے بڑھاپے کے سہارے کو ان سے چھینا گیا۔ ہزاروں خواتین کو بیوہ اور ہزاروں بچوں کو یتیم بنایا گیا۔ کبھی جنگجو کا لیبل لگا کر، کبھی مخبری کے نام پر، کبھی مزاحمتی لیڈر و کارکنوں کے نام پر، کبھی مین اسٹریم سے جڑے ہونے کی پاداش میں، کبھی پولیس کی نوکری کرنے کے جرم میں اور کبھی اپنے اہل و عیال کا پیٹ پالنے کی غرض سے فوج میں نوکری کرنے کے جرم میں انسان نے انسان کا خون بہایا ہے۔

کشمیر میں جاری ’’آزادی کی تحریک ‘‘ میں جو لوگ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں وہ بھی انسان ہی ہیں۔ ان کے بھی ماں، باپ، بھائی بہن، رشتے ناطے ہوتے ہیں۔ کچھ ناعاقبت اندیشن لوگ راتوں رات امیر بننے کے جنون میں ان کے خون کا سودا کرتے ہیں۔ اُس وقت وہ یہ نہیں سوچتے کہ اس دنیا میں جتنا بھی مال و دولت اکٹھا کر لیں، سب کچھ بالآخر یہیں چھوڑ کر جانا ہے۔ اگر کچھ ساتھ لینا ہے تو بس وہ ہے نیکی۔

جب کوئی جنگجو جاں بحق ہوجاتا ہے تو اس کومارنے والا بھی انسان ہی ہوتا ہے۔ وہ اس جنگجو کو مارتے وقت یہ خیال نہیں کرتا کہ اگر اس کو زندہ پکڑا جائے تو اس کی جان سلامت رہے گی اور اس کے اہلخانہ کو بھی داغ مفارقت سے نجات ملے گی۔ جنگجو ماں کی پیٹ سے جنگجو نہیں بنتا بلکہ وادی کشمیر میں جو حالات ہیں ان حالات کی و جہ سے ایک تعلیم یافتہ نوجوان بندوق اُٹھاتا ہے۔ جنگجو کسی پتھر کے پیٹ سے جنم نہیں لیتا، اُس کے بھی ماں باپ، بھائی بہن ہوتے ہیں جو اس کی خاطر جیتے ہیں۔ لیکن انسانیت کے دشمنوں کو اس بات سے کیا غرض ؟ اسی طرح جنگجوئوں کی بندوق سے نکلنے والی گولی کا شکار بننے والافوجی، پولیس اہلکار یا سیاسی ورکر بھی جینے کا حق رکھتا ہے، اُن کا بھی گھرانہ ہوتا ہے جہاں ان کے اپنے عزیز ان کی راہ دیکھتے رہتے ہیں۔

کسی بھی وجہ سے مارا جانے والا انسان آخر انسان ہی ہے، اس کے جذبات ہیں۔ یہ کسی کے لیے جیتا ہے اور کوئی اس کے لیے جیتا ہے۔ اس طرح سے جب بلا وجہ کسی انسان کی جان لی جاتی ہے تو وہ اپنے پیچھے ایک کہانی چھوڑ جاتا ہے۔ ہر ہلاکت کسی کے لیے زندگی بھر کےلیے درد و وکرب لیکر آتی ہے۔ ایک ماں اپنے بیٹے کےلیے زندگی بھر خون کے آنسو روتی ہے یا کوئی بھائی اپنی بہن سے جدا ہوکر بہن کو زندگی بھر کا درد دیتا ہے۔ کوئی خاوند اپنی بیوی کو ہمیشہ کےلیے آہوں اور سسکیوں میں دھکیل کر چلاجاتا ہے، تو کوئی بچہ ہمیشہ کےلیے اپنے باپ کے سائے سے محروم ہوجاتا ہے۔ غرض ہلاکت کسی کی بھی ہو، اپنے پیچھے درد چھوڑ جاتی ہے۔ غموں کا سیلاب چھوڑ جاتی ہے، آہیں اور سسکیاں چھوڑ جاتی ہے، آنسوؤں کا سمندر چھوڑ جاتی ہے۔ غرض انسانی خون بہانے سے امن قائم نہیں ہوسکتا، بلکہ اس سے ہر طرف صرف آگ ہی بھڑکتی ہے۔

ہلاکتوں کے بعد اگرچہ سرکار کرفیو کا نفاذ عمل میں لاتی ہے اور حریت لیڈران کو نظر بند کرکے نام نہاد امن قائم کیا جاتا ہے، لیکن کچھ وقت بعد پھر سے معصوم انسانوں کو اُس طرح مسلا جارہا ہے جس طرح باغ گلہ لالہ کے پھول مرجھا جاتے ہیں۔ شوپیاں میں حالیہ دنوں ہلاکتوں کے بعد اگرچہ محض دو دنوں تک وادی میں حالات معمول پر آئے اور شوپیاں، پلوامہ میں بدھ وار کے روز معمول کی زندگی پھر سے شروع ہوئی اور کاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ اسکول بھی کھل گئے، تاہم کلگام میں تازہ شہادتوں نے ایک بار پھر جلتی پر تیل چھڑک کر روحوں کو لہولہان کردیا۔ معصوم بچوں پر گولیاں چلانے والوں سے کوئی نہیں پوچھ سکتا کہ کیوں ان معصوموں پر گولیاں برسائی گئیں؟ جبکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے دیگر کئی طریقے موجود ہیں۔ اب جو لوگ مارے گئے ان کے اہلخانہ کی کیفیت کیا ہوگی۔

اس معصوم بچے کی ماں اب کس کے سہارے زندگی کے بقیہ دن گزارے گی؟ جس ماں کے اُس بچے کو چھینا گیا جسے وہ ہر روز صبح کئی بار پیار سے آوازیں دیکر نیند سے جگاتی تھی، اپنے ہاتھوں سے اسکول کےلیے تیار کرتی تھی، اسکول کی چھٹی کے وقت بچے کے انتظار میں اس راہ پر نظری ٹکائے رکھتی تھی جہا ں سے اس کا لاڈا آتا تھا۔ گولی چلانے والوں کو جواز بخشنے والے حکمران اُس بہن کو کیا جواب دیں گے جو اپنے چھوٹے بھائی کو آنکھوں کا تارا کہہ کر لاڈ پیار کرتی تھی اور اس کے ہر ناز نخرے کو برداشت کرتے ہوئے اس کی ہر ضرورت کا خیال رکھتی تھی۔ اُس باپ کے ارمان اور امیدوں کا مداوا کون کرے گا جس کے ارمان اور امیدیں سسکیوں میں ڈوب گئے۔

اس خونی کھیل کا خاتمہ کب ہوگا؟ کب کشمیر میں حقیقی امن قائم ہوگا اور لوگوں کے چہرے گل لالہ کے گلوں کی طرح کھل اُٹھیں گے اور ایک بار پھر وادی کشمیر جو ایک زمانے میں امن و سلامتی کا منبع تھا، امن و سلامتی کا گہوارا بن جائے۔ کب ایک بار پھر وادی بے نظیر اپنی حقیقی خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہوجائے اور اس جنت کو جہنم زار بنانے والے سازشی عناصر اور ظالم قوتوں کے ناپاک منصوبے خاک میں مل جائیں۔!

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistan got a revolutionary warfare system from China
Previous Post پاکستان کو چین سے انقلابی جنگی سسٹم مل گیا
Next Post جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ کے جج کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Justice Munib Akhtar took oath as the Supreme Court Judge

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.