yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

حقوق انسانی کا وجود اور انسان

MH Kazmi December 14, 2016 1 min read
Human and existence of human rights by Zahida hina on today
Share this:

ہر سال 10 دسمبر آتی ہے اور گزر جاتی ہے۔ دنیا کے تمام ملک سرکاری طور پر اس روز کو ’انسانی حقوق کے عالمی دن‘ کے طور پر مناتے ہیں اور ان ہی ملکوں میں حقوق انسانی کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی ہوتی رہتی ہے۔ یہ جو 2016 کا سال گزرا ہے، اس میں دنیا کے بعض خطوں میں جینے کا بنیادی حق جس طرح پامال کیا گیا، اس سے ہم سب بخوبی واقف ہیں۔ شام اور عراق میں شہر کے شہر بمباریوں سے تباہ کیے گئے۔ ان کے شہری لاکھوں کی تعداد میں ہلاک اور معذور ہوئے، دربدر ہوئے۔ پناہ گزین بن کر محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں نکلے ، کہیں سمندر بُرد ہوئے، کہیں سے دھتکارے گئے۔ روہنگیا مسلمان اس کی سب سے بڑی مثال ہیں۔ افریقا کے بعض ملکوں میں لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ کیا نہیں ہوا۔ تیسری دنیا کے متعدد ملکوں میں انسان جینے کے حق سے محروم اور بے توقیر ہے۔ ایسے میں 10 دسمبر کی اہمیت کہیں بڑھ جاتی ہے۔

ہم ایک ایسے سماج میں زندہ ہیں جہاں ریاست کے بالادست ادارے، مختلف عسکری تنظیمیں اور نسلی، لسانی اور مسلکی بنیادوں پر وجود میں آنے والے متعدد گروہ انسان کے زندہ رہنے کے بنیادی حق کو چھین لینا اور جیتے جاگتے انسان کو مذہبی، سیاسی، مسلکی، صنفی، نسلی یا لسانی بنیادوں پر قتل کردینا اپنا حق جانتے ہیں۔ ایسے میں ’حقوق انسانی‘ کی بات کرنا اندھوں کی بستی میں آئینے کی دکان داری کے مترادف ہے۔

وہ بچہ جو اینٹ بھٹے پر آگ سے دہکتی ہوئی اینٹیں اٹھاتا ہے، کیا اس کا یہ انسانی حق نہیں کہ اگر اس کے ہاتھ میں چکنی جلد والی کاپی نہ ہو تو کم سے کم سلیٹ یا لکڑی کی تختی تو ہو۔ وہ بچی جو خود سے چند برس چھوٹے بچے یا بچی کی ٹہل سیوا کررہی ہے، کیا یہ اس کا حق نہیں کہ وہ بھی دوسرے بچوں کی طرح آزادی سے کھیل سکے، کھلونے خرید سکے، پیٹ بھر کر کھا سکے یا اپنی گڑیا کی شادی کرسکے؟

ایک طرف مغرب میں یہ بحث چل رہی ہے کہ حکومتیں پارکوں میں داخلہ فیس لگا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہی ہیں، کیونکہ پیڑوں، پودوں، پھولوں اور سبزے سے لطف اندوز ہونا، انسان کا پیدائشی حق ہے۔ دوسری طرف وہ ملک بھی ہیں جہاں کے حکمران انسانوں کے قتل عام کو اپنا حق جانتے ہیں، اور اسے ملکی تحفظ اور سلامتی کے نام پر انجام دیتے ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ انسانی حقوق اس وقت سے اپنا وجود رکھتے ہیں جب سے اس کرۂ ارض پر انسان موجود ہے۔ انسانی حقوق، ریاست کے وجود میں آنے سے پہلے موجود تھے۔ حقوق انسانی کے تحفظ کے اصول کا حقیقی ماخذ یہ تصور ہے کہ انسان ایک ’’ہستی‘‘ ، ایک ’’فرد‘‘ ہے اور ایک ہستی یا ایک فرد کے کسی سماج یا معاشرے سے تعلق اور رشتے کو ’’عالمی فطرتِ انسانی‘‘سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ انسانی حقوق کا وجود کسی مملکت یا ریاست کی پسنداور ناپسند پر منحصر نہیں، نہ اس کا کسی مملکت کے قوانین یا عدالتی نظام پر انحصار ہے، نہ یہ بین الاقوامی طور پر رسم و روایات یا معاہدوں کا پابند اور محتاج ہے۔ اس کا وجود انسان سے ہے اور انسان کے وجود کا انحصار انسانی حقوق پر ہے۔ چنانچہ یہ دونوں ایک دوسرے سے اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ انھیں نسل، رنگ، صنف، مذہب یا زبان کی بنیاد پر علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔

حقوق انسانی کی تحریک پر گفتگو کرتے ہوئے جب بار بار اقوام متحدہ کے عالمی منشور برائے حقوقِ انسانی کا ذکر کیا جاتا ہے اس وقت ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ اس منشور کے پیش کیے جانے کے چوبیس برس پہلے سے متعدد دانشور ایک ایسی دستاویز تیار کرنے کی سنجیدہ کوششیں کررہے تھے۔ یہ کوششیں پہلی جنگ عظیم کے چند برس بعد ہی شروع ہوگئی تھیں اور دوسری جنگ عظیم کے دوران اور فوراً بعد یہ کوششیں بہت تیز ہوگئیں۔ ان دونوں عالمی جنگوں کے دوران اور اس کے بعد انسان کے ہاتھ انسانیت کی شدید تذلیل نے اس وقت کے دانشوروں، مفکروں اور سیاستدانوں کو مجبور کردیا تھا کہ وہ اس بارے میں گہرے غور و فکر سے کام لیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں حقوق انسانی کا جو عالمی منشور 10 دسمبر 1948 کو پیش کیا گیا، اس کے مسودے پر 1944 سے 1948 یعنی چار سال کی مدت تک غور و فکر ا ور بحث و تمحیص کی گئی۔ یہ منشور کسی ایک شخص کا لکھا ہو ا نہیں، متعدد مغربی اور مشرقی مفکرین اور سیاسی مدبرین اس کی تیاری کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے۔ انھوں نے یکے بعد دیگرے کئی مسودے تیار کیے جس کے بعد مجوزہ مسودہ جنرل اسمبلی میں پیش کیا گیا اور وہاں بھی اس پر تین ماہ کی مدت تک بحث ہو تی رہی جس کے بعد اسے منظور کیا گیا۔

10 دسمبر 1948 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسے پیش کرتے ہو ئے، دستاویز کے مسودہ کمیٹی کی صدر مسز ایلینرروز ویلٹ نے کہا تھا ’’یہ ممکن ہے کہ یہ دستاویز تمام انسانیت کے لیے بین الاقوامی میگناکارٹا کی حیثیت اختیار کرلے اور آج اگر جنرل اسمبلی اسے منظور کرلیتی ہے تو اس کی اہمیت کا تقابل 1789 میں ڈیکلیئریشن آف دی رائٹس آف مین سے کیا جائے گا۔‘‘

ہوسکتا ہے کہ اس زمانے میں بہت سے سیاسی مبصرین، ماہرین قانون اور دانشوروں کو مسز روز ویلٹ کا بیان ضرورت سے زیادہ خوش امیدی کا مظہر نظر آیا ہو لیکن آج جب کہ اس منشور کو تحریر ہوئے 68 برس گزر چکے ہیں، یوں محسوس ہو تا ہے کہ اس منشور نے دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں انسانوں کو جینے کا حوصلہ دیا ہے اور اس کی موجودگی کے سبب استبدادی حکومتوں پر مسلسل ایک دباؤ قائم رہتا ہے، جس کی وجہ سے انقلابی سوچ رکھنے والے بعض دانشوروں، سیاست دانوں اور سیاسی کارکنوں کی قید و بند کی زندگی نسبتاً سہل گزرتی ہے۔

یہ منشور جب پیش کیا گیا اس وقت دنیا دوسری جنگ عظیم کے دہکائے ہو ئے جہنم میں جل رہی تھی، بمباری سے تباہ ہو نے والی عمارتوں کا ملبہ ابھی اٹھا بھی نہیں تھا اور دو کروڑ انسان جو اس جنگ میں ہلاک ہو ئے تھے ان کے چاہنے والوں کے نہ آنسو خشک ہو ئے تھے اور نہ ان کے زخموں پر ابھی کھرنڈ جما تھا۔ ایک ایسے تباہ حال زمانے میں شرف انسانی کا اور انسانیت کی عظمت کا خواب دیکھنا یقیناً بہت سے لوگوں کو دیوانے کا خواب محسوس ہوا ہوگا۔ یہ خواب جو انسانی حقوق کے عالمی منشور کی صورت میں کاغذ پر تحریر ہوا، اس نے ہر انسان کو یاد دلایا کہ وہ نسل، صنف، مذہب، رنگ، زبان، عقیدے اور سیاسی نظریے کی تفریق اور تمیز کے بغیر ’’عظیم انسانی خاندان‘‘ کا ایک فرد ہے۔

اس کا وقار کسی دوسرے انسان کے وقار سے کم نہیں اور اس کا رتبہ، کسی دوسرے انسان کے رتبے سے زیادہ نہیں۔ وہ آزاد پیدا ہوا ہے، شعور رکھتا ہے اور اس شعور کی زندگی میں وہ اس کائنات کا سب سے ذمے دار اور خوبصورت وجود ہے۔ زندگی کی ضمانت، روزگار اور علم و انصاف کا حصول، ترقی کے مساوی مواقعے اور تحریر و تقریر کی آزادی اس کے پیدائشی حقوق ہیں۔ سیاسی، مذہبی، نسلی، لسانی یا صنفی بنیادوں پر اسے اس کے کسی بھی بنیادی حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا اور دنیا کی ہر مملکت اور اس کے حکمرانوں کا فرض ہے کہ وہ اس دستاویز کا احترام اور اس کے نکات کی پاسداری کریں۔

پاکستان بنیادی حقوق کے عالمی منشور پر دستخط کرچکا ہے، اس کے علاوہ بھی وہ اقوام متحدہ کی دیگر اہم دستاویزات کا دستخط کنندہ ہے۔ ہو نا تو یہ چاہیے تھا کہ اس بنیاد پر پاکستان میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہوتے لیکن پاکستان کی زندگی کا بیشتر حصہ چونکہ آمریت کے سائے میں بسر ہوا، اسی لیے یہاں بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثالیں قائم ہوئیں۔

انسانی حقوق کا معاملہ جمہوریت سے جڑا ہوا ہے۔ ایک جمہوری سماج میں ہی ریاست کے تمام ادارے اپنے دائرے میں کام کرنے کے لیے مجبور ہوتے ہیں کیونکہ انھیں احتساب کا ڈر ہوتا ہے۔ جب عدل کا خاتمہ بالخیر ہوجائے اور حقوقِ انسانی غضب کرنے والے محتسب بن بیٹھیں تو اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ایک ایسے سماج میں انسان کتنا بے توقیر اور مجبورِ محض ہوجاتا ہے۔

پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے یہاں کے خرد دوست اور روشن خیال شہریوں پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام  کے لیے جدوجہد کریں کہ اس کے استحکام کے ساتھ ہی ہمارے لوگوں کے انسانی حقوق بحال ہوسکتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
India: Turbulent on beef chicken, US concern
Previous Post بھارت: گائے کے گوشت پر ہنگامہ، امریکا کوتشویش
Next Post ہماری بدلتی زندگی
Our change in lives by Abdul Qadir Hassan on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.